کراچی عید ملن کا کامیاب اختتام

میر انیس

لائبریرین
پوری محفل توجہ سے سن لے کہ اب عید الاضحیٰ کو پروگرام اس سے بھی زیادہ بہتر اور پرجوش انداز میں ہوگا جس میں شرکت دنیا میں موجود ہر محفلین یقینی بنائے گا پاکستان میں موجود محفلین اپنے اپنے شہروں میں جمع ہوں گے ۔ اور انٹر نیٹ کے ذریعے سب سے منسلک رہیں گے اسکے لئے ابھی سے تجاویز اور آرا دینا شروع کردیں اور کیا کیا اسکے لئے انتظامات کرنے ہوں گے مجھ کو ابھی سے بتادیں اور لڑکیاں بھی اپنی الگ پارٹی کرسکتی ہیں۔ آج کراچی اور لاہور میں جب اتنے مختصر سے عرصے میں کامیاب پارٹیاں ہوسکتی ہیں تو ابھی بقر عید میں کافی وقت ہے۔ میں اپنی کم علمی کی وجہ سے مارا گیا میں سمجھ رہا تھا ایک نہ ایک آدمی ضرور لیپ ٹاپ لائے گا پر چلیں کوئی بات نہیں ۔ اب مجھ کو آئیڈیا ہوگیا ہے۔ ابن سعید ، اعجاز بھائی اور دوسرے ہندوستانی محفلین بھی انڈیا میں ایک جگہ جمع ہوکر ہم سے نیٹ کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں
 
جی انیس بھائی ضرور۔۔۔ ۔ ابن سعید اگر ممکن ہو تو انیس الرحمٰن بھائی جو بھی روداد پوسٹ کریں تو انکا وہ مراسلہ دوسرے نمبر پر کر دیا جائے؟
اتفاق سے ابھی ایسا ممکن نہیں۔ اس طرح کے ایک فیچر پر زین فورو فورم میں گفتگو ہوئی تھی کبھی لیکن ابھی اس کو امپلیمنٹ نہیں کیا گیا۔ ممکن ہے کہ ہم اپنے پیغام کی قربانی دے کر ایسا کچھ کر سکیں، خیر ہم اس امکان کا جائزہ لیں گے۔ :)
 
میر انیس

لائبریرین
امین کب تک تصویریں اور ساری روئیداد مکمل ہوجائے گی اب بہت تھک گیا ہوں بیگم بھی شور کر رہی ہیں ایک خاص وقت بتادو جس میں آکر دیکھ لوں
 
فہیم

لائبریرین
امین کب تک تصویریں اور ساری روئیداد مکمل ہوجائے گی اب بہت تھک گیا ہوں بیگم بھی شور کر رہی ہیں ایک خاص وقت بتادو جس میں آکر دیکھ لوں

چلیں یہاں تو آپ کی توپوں کا رخ میری طرف نہیں ہوگا کہ فہیم سے معلوم کرلیا جائے:ROFLMAO:
 
محمد امین

لائبریرین
امین کب تک تصویریں اور ساری روئیداد مکمل ہوجائے گی اب بہت تھک گیا ہوں بیگم بھی شور کر رہی ہیں ایک خاص وقت بتادو جس میں آکر دیکھ لوں

انیس بھائی۔۔۔تھکن کی وجہ سے دماغ سست چل رہا ہے۔ آپ کل ہی دیکھ لیجیے گا :D
یا میں آپ کو ایس ایم ایس کر دوں گا۔۔۔
 
مہ جبین

محفلین
اردو محفل کے گیارہ باصلاحیت اور ہونہار کھلاڑیوں کو کامیاب عید ملن پارٹی کی مبارکباد

اللہ اس محفل کو سلامت رکھے جو دلوں کو جوڑنے کا کام کر رہی ہے ماشاءاللہ

اللہ اسی طرح سب کو ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شامل ہونے کی توفیق دے اور دلوں میں ایک دوسرے کے لئے عزت ، احترام اور محبت قائم رکھے آمین
 
مہ جبین

محفلین
پوری محفل توجہ سے سن لے کہ اب عید الاضحیٰ کو پروگرام اس سے بھی زیادہ بہتر اور پرجوش انداز میں ہوگا جس میں شرکت دنیا میں موجود ہر محفلین یقینی بنائے گا پاکستان میں موجود محفلین اپنے اپنے شہروں میں جمع ہوں گے ۔ اور انٹر نیٹ کے ذریعے سب سے منسلک رہیں گے اسکے لئے ابھی سے تجاویز اور آرا دینا شروع کردیں اور کیا کیا اسکے لئے انتظامات کرنے ہوں گے مجھ کو ابھی سے بتادیں اور لڑکیاں بھی اپنی الگ پارٹی کرسکتی ہیں۔ آج کراچی اور لاہور میں جب اتنے مختصر سے عرصے میں کامیاب پارٹیاں ہوسکتی ہیں تو ابھی بقر عید میں کافی وقت ہے۔ میں اپنی کم علمی کی وجہ سے مارا گیا میں سمجھ رہا تھا ایک نہ ایک آدمی ضرور لیپ ٹاپ لائے گا پر چلیں کوئی بات نہیں ۔ اب مجھ کو آئیڈیا ہوگیا ہے۔ ابن سعید ، اعجاز بھائی اور دوسرے ہندوستانی محفلین بھی انڈیا میں ایک جگہ جمع ہوکر ہم سے نیٹ کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں

زبردست بھئی !
میر انیس بھائی تو سب سے زیادہ پُرجوش نظر آرہے ہیں :)

لڑکیوں کی پارٹی کی بات تو ہوگئی ۔۔۔۔۔۔۔ چلیں محفل کی لڑکیوں کی ٹیم تو خوش ہوجائے ۔۔۔

لیکن "اماں پارٹی " کی بات نہیں ہوئی :(
 
میر انیس

لائبریرین
زبردست بھئی !
میر انیس بھائی تو سب سے زیادہ پُرجوش نظر آرہے ہیں :)

لڑکیوں کی پارٹی کی بات تو ہوگئی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ چلیں محفل کی لڑکیوں کی ٹیم تو خوش ہوجائے ۔۔۔

لیکن "اماں پارٹی " کی بات نہیں ہوئی :(
صحیح بات ہے اصل میں مجھ کو مزہ بہت آیا
لڑکیوں کی ٹیم بھی آپ سمیت گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہونی چاہیئے۔ آپ کیا اپنے ماں باپ کی لڑکی نہیں ہیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
صحیح بات ہے اصل میں مجھ کو مزہ بہت آیا
لڑکیوں کی ٹیم بھی آپ سمیت گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہونی چاہیئے۔ آپ کیا اپنے ماں باپ کی لڑکی نہیں ہیں۔

انیس بھائی روداد تقریبا مکمل ہے۔ بس چائے خانے والا دور رہ گیا ہے۔
 
مہ جبین

محفلین
صحیح بات ہے اصل میں مجھ کو مزہ بہت آیا
لڑکیوں کی ٹیم بھی آپ سمیت گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہونی چاہیئے۔ آپ کیا اپنے ماں باپ کی لڑکی نہیں ہیں۔

یہ آپ نے ایک خاتون کو لڑکیوں میں شمار کرکے لڑکیوں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے
یا کہ " خاتون " کو؟؟؟؟

ویسے میں چاہے 100 سال کی بھی ہوجاؤں اپنے والدین کی لڑکی رہوں گی
لیکن ایک بوڑھی خاتون کو کوئی لڑکی کہے تو ۔۔۔۔؟

چلیں ۔ دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے۔۔۔۔:heehee:
 
مہ جبین

محفلین
ماشاءاللہ @محمدامین چندا !
روداد نگاری بہت اچھی کی ہے ، اللہ تمہاری تحریر میں شہد آگیں مٹھاس عطا فرمائے

اور مزاج میں شگفتگی اور شائستگی کی چاشنی رہے ہمیشہ ہمیشہ

سدا خوش رہے میرا لعل آمین
 
Top