کراچی دھماکے کی ذمہ داری پر طالبان گروپوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

کراچی دھماکے کی ذمہ داری پر طالبان گروپوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

کراچی میں یوم عاشور پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے معاملے پر طالبان گروپوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہےں ۔ کالعدم تحریک طالبان عصمت اللہ گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی لیکن اگلے روز حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان اعظم طارق نے ٹیلی فونک گفتگو میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کے گروپ کا دھماکے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakista...rdu-online/Regional/Karachi/02-Jan-2010/18751
 
شمشاد

لائبریرین
دیکھا جو تیر کھا کے کمین گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی

طالبان کا نام استعمال کیا جا رہا ہے، کرنے والے اپنے ہی ہوں گے۔
 
سویدا

محفلین
کیونکہ ایم کیو ایم والے خدائی فوجدار جو ہیں‌!
اللہ نے زمین میں‌خلافت ان کو سونپی ہے !
 
ٹی ٹی پی کے طالبان ڈبل گیم کھیل رہے ہیں۔ ایک گروپ کاروائی کی ذمّہ داری قبول کرکے حکومت اور سیکورٹی اداروں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ دیکھ لو ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں اسطرح اپنے امریکی اور بھارتی آقاؤں کو بھی انکے مذموم مقاصد پروپیگنڈے کے جاری رہنے کا سامان ہو جاتا ہے۔ دوسرا گروپ بعد میں اسلام کا ٹھیکیدار بنتے ہوئے اس کاروائی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیتا ہے تا کہ لوگوں میں کنفیوژن پھیلے اور منور حسن، فضلو اور عمران جیسے لوگ لوگوں کو مزید کنفیوز کرتے رہیں۔ ۔ ۔ وار آف ڈسپشن
 
عباد1

ویسے بلاسٹ کے بعد جو کچھ ہوا اس کے کافی سارے وڈیوز بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔ دھماکے سے زیادہ تو بعد میں کیا گیا نقصان زیادہ خطرناک ثابت ہوا اور وڈیوز میں یہ سب کرنے والے ’’طالبان‘‘ بہت اچھی طرح نظر بھی آرہے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج وزیر داخلہ صاحب کہہ رہے ہیں کہ یہ خود کش حملہ نہیں تھا بلکہ بم بلاسٹ تھا جبکہ کراچی کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ ابھی تحقیقات سے ثابت نہیں ہوا کہ یہ خود کُش حملہ تھا یا بم بلاسٹ تھا۔
 
آفت

محفلین
میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ سٹی گورنمنٹ نے سلیکٹڈ ویڈیوز فراہم کی ہیں ۔ سی سی ویڈیوز کی رکارڈنگ کئی کئی دن تک مکمل اور مسلسل محفوظ رہتی ہے اگر دھماکہ خودکش نہیں تھا تو مکمل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوئی بم نصب کر رہا ہے یا نہیں؟؟؟؟

آج وزیر داخلہ صاحب کہہ رہے ہیں کہ یہ خود کش حملہ نہیں تھا بلکہ بم بلاسٹ تھا جبکہ کراچی کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ ابھی تحقیقات سے ثابت نہیں ہوا کہ یہ خود کُش حملہ تھا یا بم بلاسٹ تھا۔
 
وجی

لائبریرین
بم دھماکے سے پہلے کی ویڈیو میں کیمرے کنٹرول میں نہیں ہونگے مطلب یہ کہ جس طرح بعد کی ویڈیوز میں زوم کرکے فسادیوں کے چہروں کی ویڈیو بنائی جارہی ہے اس طرح دھماکے سے پہلے کی ویڈیو نہیں‌ بنائی ہوگی نہ یہ ممکن بھی نہیں ہے کہ کوئی ہر وقت زوم کرکے ویڈیو بنائے
 
آفت

محفلین
سٹی گورنمنٹ نے یہ کیمرے صرف اس جلوس کے لیے نہیں لگائے تھے بلکہ روزمرہ کے معمولات کو جانچنے کے لیے ان کیمروں کی تنصیب کی گئی تھی ۔ پھر سب کو پتا ہے کہ جلوس نے کن راستوں سے گزرنا ہے اس لیے ان کیمروں کو پہلے ہی سے کنٹرول کیا جا رہا ہو گا ۔
یہ ضروری نہیں کہ ایم کیو ایم یا طالبان ہی اس میں ملوث ہوں پیپلز پارٹی یا جماعت بھی ملوث ہو سکتی ہے ۔ اس لیے اتنے بڑے واقعے کی غیرجانبدرانہ انویسٹیگیشن بہت ضروری ہے ۔

Top