کراچی۔ ۔کراچی

تیشہ

محفلین
لیجئے فرزانہ تو کراچی پہنچ کر شاپنگ ۔۔ شاپنگ ۔۔ اور شاپنگ میں بزی ہوچکیں ہیں :battingeyelashes: اور اب میرا انتظار گنِ رہی ہیں ۔۔
 

تیشہ

محفلین
آپ نے بھی تو الٹی گنتی شروع کر ہی رکھی ہے۔


جی بس اگلے مہینے ان ڈیٹس میں ، میں بھی وہاں ہونگیں اب دعا کریں ابن ِبھیا ۔۔ پہنچتے ساتھ ہی کہیں میں واپس آنے کے لئے الٹی گنتی نا شروع کردوں ۔۔ فرزانہ سے کچھ منٹ پہلے ہی بات ہوئی ہے فون پے ۔۔ شاپنگ کررہی ہیں اور ساتھ میں بتا رہی ہیں کہ یار جب سے آئی ہوں آتے ہی بیمار ہوگئی ، کمزور ہوگئی ہوں اور رنگ بھی کالا پڑگیا ہے :thinking:

سنتے ہی مجھے اپنی فکر ہونے لگی ہے ۔۔ میں بیمار ہونے سے ڈرتی ہوں ۔۔ رنگ بھلے مرجھائے نو پرابلم :heehee: بس بیمار نا پڑوں ،، مجھے بہت شاپنگ کرنی ہے ۔۔ گھومنا پھرنا ہے انجوائے کرنا ہے اگر میں بیمار پڑگئی تو میں گبھرا کر الٹے قدموں واپس لوٹنے کی کروں گی ، مجھے وہاں کے ڈاکٹروں پے یقین ہے نہ بھروسہ ہے وہاں کی میڈسین کا :nottalking: وہاں بہت سے مریض بچارے غلط ٹیکے لگنے سے ، غلط دوائیاں لے کر ہی رخصت ہوجاتے ہیں اس دنیا سے ۔ ۔۔
میں بیمار پڑ بھی گئی تو دوائیاں ٹیکے لینے سے بہتر ہوگا واپسی کی راہ لوں :angel:

اللہ کرے میں ٹھیک ہی رہوں :bee:
 

خوشی

محفلین
بوچھی پانی کی احتیا ط کریں سلا د ہرگز نہ کھائیں اور زیادہ تیز مرچیں بھی نہیں پھر انشاءاللہ کچھ نہیں ہو گا نو ٹینشن
 

تیشہ

محفلین
بوچھی پانی کی احتیا ط کریں سلا د ہرگز نہ کھائیں اور زیادہ تیز مرچیں بھی نہیں پھر انشاءاللہ کچھ نہیں ہو گا نو ٹینشن



پانی تو میں نے غلطی سے بھی نہیں پینا ۔۔ ورنہ میں تو سمجھئیے گئی منرل واٹر ہی لیتی رہوں گی ۔۔ اسُ پے بھی مجھے شبہُ ہے :battingeyelashes: کہیں وہاں پانی میں بھی ملاوٹ نہ ہوتی ہو ۔۔ :thinking:

مرچیں تو میں بہت کھاتی ہوں :battingeyelashes: مگر سلاد نا کھانے کی وجہ مجھے نہیں معلوم ، ذرا بتائیے تو کیوں نہیں کھانی :confused:

:angel:
 
کیوں کہ سبزیوں کے ذریعہ جراثیم آسانی سے پھیلتے ہیں۔ اور سبزیوں کی کاشت اگر مناسب پانی سے نہ کی گئی ہو تو یہ خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ ظاہر ہے وہاں آپ کو یوروپ کی طرح ہائجینک فوڈ تو ملنے سے رہا۔
 

تیشہ

محفلین
بہت شکریہ ابن ِبھیا بتانے کا :battingeyelashes: ۔۔ اب میں سلاد بھی نہیں کھاؤں گی ۔ کھانا اچھا لگتا ہے مگر چوں کہ میں سستُ نکمی ہوں خود سے کبھی بنانے کی تکلیف نہیں فرماتی :battingeyelashes: مگر اب امی کے گھر بھابھی نے ، اور بہن کے گھر بہن نے کھانے کے ساتھ بناکر کھلانا تھا تو میں خوش ہوگئی تھی :party: مگر خیر ،، :chatterbox:
 

مغزل

محفلین
اب تو آجا کہ ترا راستہ تکتے تکتے
میری آنکھوں میں کھٹکنے لگی بینائی بھی
( وقار صدیقی اجمیری)
---------------------
منتظر تھے کسی کی آمد کے
اور خود ہی نکل پڑے گھر سے
 

تیشہ

محفلین
اب تو آجا کہ ترا راستہ تکتے تکتے
میری آنکھوں میں کھٹکنے لگی بینائی بھی
( وقار صدیقی اجمیری)
---------------------
منتظر تھے کسی کی آمد کے
اور خود ہی نکل پڑے گھر سے

جی بس آرہے ہیں :battingeyelashes:
تیئس مارچ کی ڈیٹ کے بارے میں کیا کہتے ہیں آپ سب ؟

23
مارچ ۔ ۔ ۔۔ ۔

:confused:

کہاں ہیں آپ سب ؟ صفدر ص، ابوشامل ، م م م بھیا ، فہیم ؟
سارہ ؟
 

تیشہ

محفلین
جی میں‌یہاں‌ ہوں۔
23 مارچ کیا آپ جب چاہیں آجائیں:)


مجھے یہ پوچھنا ہے آپ سب سے کہ سب کو یہ ڈیٹ سوُٹ کرتی ہے کہ نہیں ۔۔ پتا تو چلے ناں ، کیا معلوم کچھ فارغ ہو، تو کچھ کو کوئی ضروری کام ہو ، کہیں آنا جانا ہو ؟ کئی اور کام ہوسکتے ہیں ناں ، اسلئے آپ سب سے پتا کررہی ہوں،

کیا کہتے ہیں آپ سب ۔؟
 

تیشہ

محفلین
ممکنہ تاریخوں کی ووٹنگ کرا لیں اپیا۔


جی ابن ِ بھیا ۔۔ تاریخ اسی لئے پوچھ رہی ہوں ،، فرزانہ چھبیس مارچ کو واپس لوٹ رہی ہیں مطلب 26 مارچ انکی واپسی ہے اور آج انُ سے بات ہوئی ہے تو کہہ رہی ہیں 25 مارچ کو وہ بزی ہونگیں پیکنگ میں کہ آخری دن ہے اُنکا لہذا پچیس کو انکے لئے ممکن نہیں ،۔ اور بیس مارچ کو میں نے پہچنا ہے پاکستان ،، اور ایک دو دن تو مجھے بھی آرام کی ضرورت پڑے گی نا بیس کو پہنچتے ساتھ ہی تو میں کراچی نہیں پہنچ سکتی ناں ۔۔ اب میں اگر فرزانہ کے ساتھ آنے کا بناتی ہوں تو تیئس مارچ ، یا چوبیس مارچ ۔۔ ان دو میں سے کسی ایک ڈیٹ کو میں آسکتی ہوں ۔۔۔ مگر ،،، اگر فرزانہ کے بغیر جاتی ہوں تو تاریخوں کا مجھے کوئی پرابلم ہی نہیں
23, 24, 25, 26, 27, 28, 29, 30, 31 کسی بھی ڈیٹ کو میں پہنچ سکتی ہوں :battingeyelashes:
مگر فرزانہ کے ساتھ آنا ہے تو دو ڈیٹس میں سے ایک سب کو سلیکیٹ کرنی ہوگی ۔۔ تیئس مارچ ،، یا چوبیس مارچ :happy:

تو ؟
 

فہیم

لائبریرین
مجھے یہ پوچھنا ہے آپ سب سے کہ سب کو یہ ڈیٹ سوُٹ کرتی ہے کہ نہیں ۔۔ پتا تو چلے ناں ، کیا معلوم کچھ فارغ ہو، تو کچھ کو کوئی ضروری کام ہو ، کہیں آنا جانا ہو ؟ کئی اور کام ہوسکتے ہیں ناں ، اسلئے آپ سب سے پتا کررہی ہوں،

کیا کہتے ہیں آپ سب ۔؟

دیکھیں پھر سب کیا کہتے ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
باجو! ہم تو کسی بھی تاریخ کو تیار ہیں، کیونکہ فی الوقت ایک ماہ بعد کا کوئی پروگرام طے نہیں کر رکھا۔ امید ہے کہ اس وقت بھی کوئی ایمرجنسی نہیں ہوگی۔ آپ جم جم آئیے۔
 
Top