کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

شعیب گناترا

لائبریرین
عورت ہر شعبے میں مرد کی برابری چاہتی ہے لیکن اس شرط پر کہ چپکلی، لال بیگ اور تاریکی سے نمٹنے کی ذمہ داری منّے کے ابّا پر ہوگی۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ۹۵ فیصد خواتین اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتیں اور باقی ۵ فیصد مان کر ۲ گھنٹے میں مکر جاتی ہیں۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
مرد بیچارہ شادی کے بعد بھی طالب علم ہی رہتا ہے، بیوی کو لگتا ہےکہ ماں سکھا رہی ہے اور ماں کو لگتا ہےکہ بیوی سکھا رہی ہے۔
 

زیک

مسافر
بیوی کے "I Love You" کہنے کے بعد
شوہر کا "Love You Too" کہنا اتنا ہی ضروری ہوتا ہے٬
جتنا پاکستان کہنے کے بعد زندہ باد کہنا۔

اچھی بیوی وہ ہوتی ہے جو جب غلطی کرتی ہے تو خاوند کو معاف کر دیتی ہے۔

ہمارے ہاں اکثر شوہر حضرات کی مونچھیں تو کاکروچ سے بھی زیادہ لمبی ہوتی ہیں لیکن پھر بھی ان کی بیویاں صرف کاکروچ سے ہی ڈرتی ہیں۔

اگر کوئی بیوی اپنے شوہر کو عظیم کہتی ہے تو یقین کریں کہ اس کے شوہر کا نام عظیم ہی ہوگا۔

پاکستانی خواتین کے دو بڑے مسائل یہ ہیں کہ جب وہ بہو بنتی ہیں تو ان کو اچھی ساس نہیں ملتی اور جب وہ ساس بنتی ہیں تو ان کو اچھی بہو نہیں ملتی۔

شادی وہ واحد زخم ہے جس پہ ہلدی پہلے ہی لگادی جاتی ہے۔

پاکستانی دولہا کی سب سے بڑی ٹینشن مولوی نکاح کے وقت کلمے نہ سُن لے۔

شادی کی خوشیوں میں واحد شخص جس کے منہ پر ہوائیاں اڑ رہی ہوتی ہیں وہ دولہا ہوتا ہے۔

جب خواتین میک اپ کے بعد منہ دھونے لگتی ہوں گی تو ان کی”انتر آتما“ان سے ایک سوال ضرور کرتی ہوں گی،
Are you sure you want to reset default factory settings?

گھر میں جھاڑو دینے والا شخص لازمی نہیں نوکر ہی ہو، وہ ایک ”شوہر“ بھی ہو سکتا ہے۔

عورت ہر شعبے میں مرد کی برابری چاہتی ہے لیکن اس شرط پر کہ چپکلی، لال بیگ اور تاریکی سے نمٹنے کی ذمہ داری منّے کے ابّا پر ہوگی۔

جو بیوی شوہر کی غلطی معاف کر دیتی ہے وہ صرف ڈرامے کی آخری قسط میں پائی جاتی ہے۔

جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ۹۵ فیصد خواتین اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتیں اور باقی ۵ فیصد مان کر ۲ گھنٹے میں مکر جاتی ہیں۔
23 میں سے 13 لطیفے خواتین، شادی اور شوہر پر
 

شعیب گناترا

لائبریرین
گاجر کا حلوہ بنانے کے لیے عورتیں مہنگے ڈرائی فروٹ کھویا وغیرہ سب خرید لیں گی لیکن گاجر جب تک دس روپیہ کلو نہ ہوجائے، تب تک حلوہ بنانے کا پروگرام پینڈینگ رکھتی ہیں۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
اکثر خواتین بھی عجیب ہوتی ہیں، دوپہر میں شوہر کی برائی پڑوسن سے اور رات کو شوہر سے پڑوسن کی برائی کر رہی ہوتی ہیں۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
عام طور پر وہی خواتین بیوٹی پارلر جاتی ہیں جن کی ڈرائنگ اچھی نہیں ہوتی، جن کی ڈرائنگ اچھی ہوتی ہے وہ گھر پر ہی کارٹون بنا لیتی ہیں۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
خفیہ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ عورت نیا سوٹ پہننے کے بعد اتنے ہی نشے میں ہوتی ہے، جتنا نشئی ئ دو پکے سگریٹ پینے کے بعد ہوتا ہے۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
جتنی آنکھیں چائنہ والوں کی کھلتی ہیں، اتنی تو ہمارے ہاں لوگ نیند میں کھول کر فیس بک، واٹسآپ اور یوٹیوب چلا لیتے ہیں۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
کبھی بھی باورچی خانے میں جا کر بیوی سے اونچی آواز میں بات مت کریں، کیونکہ باورچی خانے میں کھڑی بیوی اور سرحد پر کھڑا سپاہی ہمیشہ ہتھیار سے لیس ہوتے ہیں۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
جب میں اداس ہوتا ہوں تو گانا گاتا ہوں، پھر مجھے تسلی ہوتی ہے کہ میری آواز تو میرے حالات سے بھی زیادہ خراب ہے۔
 
Top