کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

شعیب گناترا

لائبریرین
بیوی کے "I Love You" کہنے کے بعد
شوہر کا "Love You Too" کہنا اتنا ہی ضروری ہوتا ہے٬
جتنا پاکستان کہنے کے بعد زندہ باد کہنا۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
خان صاحب نے جلتی ہوئی عمارت سے چھ لوگوں کو نکالا، پھر بھی اس کی پٹائی ہوئی، کیوں؟

کیونکہ وہ چھ لوگ فائر برگیڈ والے تھے۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
ہمارے ہاں اکثر شوہر حضرات کی مونچھیں تو کاکروچ سے بھی زیادہ لمبی ہوتی ہیں لیکن پھر بھی ان کی بیویاں صرف کاکروچ سے ہی ڈرتی ہیں۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
پاکستانی خواتین کے دو بڑے مسائل یہ ہیں کہ جب وہ بہو بنتی ہیں تو ان کو اچھی ساس نہیں ملتی اور جب وہ ساس بنتی ہیں تو ان کو اچھی بہو نہیں ملتی۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
کسی شخص کو اس کے اچھے لباس اور نفیس گفتگو کی وجہ سے عقلمند اور دین دار مت سمجھو، ہوسکتا ہے وہ عامر لیاقت حسین ہو۔
 

شعیب گناترا

لائبریرین
ایک شخص نے ایک بزرگ سے پوچھا؛
دنیا میں دوست اور دشمن کی پہچان کیسے کی جائے؟

بزرگ نے غور سے سنا، پھر جیب سے ماچس کی ڈبیا نکالی، اس میں سے دو تیلیاں اٹھائیں، ایک تیلی واپس رکھی اور ایک تیلی کو توڑ کر اس کے دو حصے کئے۔ اگلا حصہ پھینک دیا اور پچھلے حصے کو کان میں پھیرتے ہوئے بولے؛
پتر مینوں نئیں پتہ!
 

شعیب گناترا

لائبریرین
ایک بس کنڈیکٹر مسافر سے جو خراب بس کو دھکا دے رہا تھا؛
”بھائی آپ کا کرایہ پورا ہوگیا ہے اب آپ کو دھکا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔“
 

شعیب گناترا

لائبریرین
لوگوں کی باتوں کی پرواہ مت کیا کرو لوگوں کا کیا ہے، وہ تو تمہارے واش روم سے باہر آنے پر بھی پوچھ لیتے ہیں، ”کیا کر رہے تھے اندر؟“
 

شعیب گناترا

لائبریرین
جب خواتین میک اپ کے بعد منہ دھونے لگتی ہوں گی تو ان کی”انتر آتما“ان سے ایک سوال ضرور کرتی ہوں گی،
Are you sure you want to reset default factory settings?
 
Top