کامن وائس منصوبہ (Common voice)

محب علوی نے 'انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 5, 2020

  1. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,300
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    کامن وائس منصوبہ
    کامن وائس موزیلا کارپوریشن کا منصوبہ ہے جس کا بنیادی مقصد مشینوں کو حقیقی انسانوں کے بولنے کا انداز سکھانا ہے۔ اس منصوبے میں کامن وائس ڈیٹا سیٹ کے ساتھ ساتھ ایک عدد اوپن سورس صوتی پہچان () کا انجن بھی بنایا جا رہا ہے جس کا نام دیپ سپیچ ہے۔ موزیلا کا ماننا ہے کہ ان دونوں منصوبوں کی مدد سے ڈیجیٹل بیان () تقسیم کو کم کیا جا سکتا ہے۔ آواز پہچان ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف ڈیوائس میں انسانی پہلو اجاگر کیا جا سکتا ہے مگر اس کے لیے کمپیوٹر ڈویلپر حضرات کو وائس ڈیٹا کے بڑے ذخیرے کی ضرورت ہے۔ فی الوقت زیادہ تر وائس ڈیٹا بہت مہنگا اور کمپنیوں کی ذاتی ملکیت ہے، اس منصوبے کی مدد سے وائس ڈیٹا کو آزاد اور عوام کے لیے مفت میسر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیٹا حقیقی لوگوں کی تنوع کو بھی ظاہر کرے گا۔ ہم سب مل کر آواز پہچان کی ٹیکنالوجی کو سب کے لیے بہتر بنا سکتے ہیں۔

    وائس کامن پراجیکٹ لنک
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,595
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بہت اچھا منصوبہ ہے۔
    اس میں مختلف زبانوں کے جملے موجود ہیں جن کو ایک عام آدمی بھی بول کرموزیلا کے صوتی ذخیرے میں اضافہ کر سکتا ہے۔
    اس صوتی ذخیرے کو صوتی پہچان کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
    محفلین کو ضرور اس منصوبے میں شرکت کرنی چاہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,300
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    سب سے پہلا اور اہم کام ویب انٹرفیس کو مقامیانہ ہے یعنی انگریزی سے اردو میں مہیا کرنا ہے۔ اس کے لیے تقریباََ 614 جملوں کے سیٹ کا ترجمہ کرنا ہے جس میں سے 400 سے زائد کا ترجمہ ہو چکا ہے مگر توثیق ابھی باقی ہے۔ اس کام کو پہلے کرنا ہو گا تاکہ اس کے بعد جملوں عطیہ کیے جائیں اور انہیں ڈیٹا بیس میں شامل کیا جا سکے تاکہ انہیں بول کر ریکارڈ کروایا جا سکے۔

    کامن وائس اردو مقامیانہ ویب صفحہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  4. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,300
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بھائی آپ نے مقامیانے والے صفحے میں صرف 2 جملوں کی شراکت کی ہے۔ تقریباََ 200 مزید رہتے ہیں اور 40 کی نظرثانی بھی رہتی ہے۔ اس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ یہ مرحلہ طے ہو اور جملوں کی ذخیروں کی طرف پوری توجہ دی جا سکے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,300
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    جاسم محمد آپ بھی اس میں شرکت کریں اور رائے دیں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,300
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    رانا آپ کہاں غائب ہیں ، اس پراجیکٹ میں آپ کی شمولیت درکار ہے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  7. رانا

    رانا محفلین

    مراسلے:
    2,778
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    میرا اردو کا تلفظ جس قدر خراب ہے اگر میں نے اس پروجیکٹ میں حصہ ڈالا تو موزیلا نے کانوں کو ہاتھ لگا لینا ہے کہ بھائی ہم خود ہی کرلیں گے آپ زحمت نہ کریں۔:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  8. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,595
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    کامن وائس منصوبے کے 3 جزو ہیں
    1. انٹرفیس کو اردو زبان میں تبدیل کرنا جس کے لیے انگریزی جملوں کا اردو ترجمہ ضروری ہے
    2. اردو کے جملوں کا ذخیرہ فراہم کرنا
    3. جب مندرجہ بالا دو کام مکمل ہو جائیں گےتو تیسرا کام یہ ہوگا کہ دئیے گئے جملوں کو بول کر آڈیو فائلز کا ذخیرہ بنایا جائے گا جو مکمل ہونے کے بعد صوتی شناخت اور سپیچ پراسیسنگ کے دیگر امور کے لیے استعمال ہو سکے گا۔
    ان تمام امور کی انجام دہی کے لیے رضاکاروں کی ضرورت ہے ، براہ کرم اس حوالے سے ضرور تعاون کیجیے
    • کامن وائس انٹرفیس کا اردو ترجمہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
    • اردو جملے شامل کرنا اور شامل شدہ جملوں کی توثیق کرنے کے لیے یہاں کریں
    • اردو جملوں کی آڈیو ریکارڈنگ کے لیے یہاں کلک کریں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  9. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,595
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    فی الحال تقریبا 60 جملوں کا ترجمہ شامل کیا ہے جن کی توثیق ہونا باقی ہے۔
     
  10. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,300
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    میں نے بھی تقریباََ 40 جملوں کا ترجمہ شامل کیا ہے۔
     
  11. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,049
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    یہ جملے کس نے شامل کیے ہیں؟ نامکمل جملے، املا کی غلطیاں اور بول چال کی بجائے خبروں کے جملے ہیں۔
     
  12. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,049
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    یہ کیا ہے؟
    دھرنا دینا ان کا سیاسی شعور بھی پختہ ہو رہا ہے۔
     
  13. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,595
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    جو جملہ مناسب نہ ہو اس کو ریویو میں ریجیکٹ کر دیجیے
     

اس صفحے کی تشہیر