کامن وائس منصوبہ
کامن وائس موزیلا کارپوریشن کا منصوبہ ہے جس کا بنیادی مقصد مشینوں کو حقیقی انسانوں کے بولنے کا انداز سکھانا ہے۔ اس منصوبے میں کامن وائس ڈیٹا سیٹ کے ساتھ ساتھ ایک عدد اوپن سورس صوتی پہچان (speech recognition) کا انجن بھی بنایا جا رہا ہے جس کا نام دیپ سپیچ ہے۔ موزیلا کا ماننا ہے کہ ان دونوں منصوبوں کی مدد سے ڈیجیٹل تقریر تقسیم (
digital speech divide) کو کم کیا جا سکتا ہے۔ آواز پہچان ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف ڈیوائس میں انسانی پہلو اجاگر کیا جا سکتا ہے مگر اس کے لیے کمپیوٹر ڈویلپر حضرات کو وائس ڈیٹا کے بڑے ذخیرے کی ضرورت ہے۔ فی الوقت زیادہ تر وائس ڈیٹا بہت مہنگا اور کمپنیوں کی ذاتی ملکیت ہے، اس منصوبے کی مدد سے وائس ڈیٹا کو آزاد اور عوام کے لیے مفت میسر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیٹا حقیقی لوگوں کی تنوع کو بھی ظاہر کرے گا۔ ہم سب مل کر آواز پہچان کی ٹیکنالوجی کو سب کے لیے بہتر بنا سکتے ہیں۔

وائس کامن پراجیکٹ لنک
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
بہت اچھا منصوبہ ہے۔
اس میں مختلف زبانوں کے جملے موجود ہیں جن کو ایک عام آدمی بھی بول کرموزیلا کے صوتی ذخیرے میں اضافہ کر سکتا ہے۔
اس صوتی ذخیرے کو صوتی پہچان کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
محفلین کو ضرور اس منصوبے میں شرکت کرنی چاہیے۔
 
سب سے پہلا اور اہم کام ویب انٹرفیس کو مقامیانہ ہے یعنی انگریزی سے اردو میں مہیا کرنا ہے۔ اس کے لیے تقریباََ 614 جملوں کے سیٹ کا ترجمہ کرنا ہے جس میں سے 400 سے زائد کا ترجمہ ہو چکا ہے مگر توثیق ابھی باقی ہے۔ اس کام کو پہلے کرنا ہو گا تاکہ اس کے بعد جملوں عطیہ کیے جائیں اور انہیں ڈیٹا بیس میں شامل کیا جا سکے تاکہ انہیں بول کر ریکارڈ کروایا جا سکے۔

کامن وائس اردو مقامیانہ ویب صفحہ
 
بہت اچھا منصوبہ ہے۔
اس میں مختلف زبانوں کے جملے موجود ہیں جن کو ایک عام آدمی بھی بول کرموزیلا کے صوتی ذخیرے میں اضافہ کر سکتا ہے۔
اس صوتی ذخیرے کو صوتی پہچان کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
محفلین کو ضرور اس منصوبے میں شرکت کرنی چاہیے۔

بھائی آپ نے مقامیانے والے صفحے میں صرف 2 جملوں کی شراکت کی ہے۔ تقریباََ 200 مزید رہتے ہیں اور 40 کی نظرثانی بھی رہتی ہے۔ اس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ یہ مرحلہ طے ہو اور جملوں کی ذخیروں کی طرف پوری توجہ دی جا سکے۔
 

رانا

محفلین
رانا آپ کہاں غائب ہیں ، اس پراجیکٹ میں آپ کی شمولیت درکار ہے۔ :)
میرا اردو کا تلفظ جس قدر خراب ہے اگر میں نے اس پروجیکٹ میں حصہ ڈالا تو موزیلا نے کانوں کو ہاتھ لگا لینا ہے کہ بھائی ہم خود ہی کرلیں گے آپ زحمت نہ کریں۔:)
 

الف نظامی

لائبریرین
کامن وائس منصوبے کے 3 جزو ہیں
  1. انٹرفیس کو اردو زبان میں تبدیل کرنا جس کے لیے انگریزی جملوں کا اردو ترجمہ ضروری ہے
  2. اردو کے جملوں کا ذخیرہ فراہم کرنا
  3. جب مندرجہ بالا دو کام مکمل ہو جائیں گےتو تیسرا کام یہ ہوگا کہ دئیے گئے جملوں کو بول کر آڈیو فائلز کا ذخیرہ بنایا جائے گا جو مکمل ہونے کے بعد صوتی شناخت اور سپیچ پراسیسنگ کے دیگر امور کے لیے استعمال ہو سکے گا۔
ان تمام امور کی انجام دہی کے لیے رضاکاروں کی ضرورت ہے ، براہ کرم اس حوالے سے ضرور تعاون کیجیے
  • کامن وائس انٹرفیس کا اردو ترجمہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
  • اردو جملے شامل کرنا اور شامل شدہ جملوں کی توثیق کرنے کے لیے یہاں کریں
  • اردو جملوں کی آڈیو ریکارڈنگ کے لیے یہاں کلک کریں
 

الف نظامی

لائبریرین
بھائی آپ نے مقامیانے والے صفحے میں صرف 2 جملوں کی شراکت کی ہے۔ تقریباََ 200 مزید رہتے ہیں اور 40 کی نظرثانی بھی رہتی ہے۔ اس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ یہ مرحلہ طے ہو اور جملوں کی ذخیروں کی طرف پوری توجہ دی جا سکے۔
فی الحال تقریبا 60 جملوں کا ترجمہ شامل کیا ہے جن کی توثیق ہونا باقی ہے۔
 

دوست

محفلین
یہ جملے کس نے شامل کیے ہیں؟ نامکمل جملے، املا کی غلطیاں اور بول چال کی بجائے خبروں کے جملے ہیں۔
 
انٹر فیس کے ترجمے کا کام ایک دفعہ تو 100 فیصد مکمل ہو گیا تھا اس کے بعد شاید دو تین اسٹرنگز کا ترجمہ مسترد ہو کر اب 98 فیصد پر ہے۔
 
Top