تعارف کاظمی بابا کی جانب سے السلام علیکم

کاظمی بابا

محفلین
السلام علیکم

اردو ویب کی محفل میں حاضر ہیں۔

آج اتفاقاً سرچ کے دوران یہ لنک ملا، یہاں احمد لون بھائی، سخنور بھائی اور یازغل بھائی کے نام دیکھ کر تجسس ہوا۔ اس لئے فوراً رجسٹریشن کر کے آپ سب کے درمیان موجود ہیں۔

امید ہے آپ لوگ ہم سے بور نہیں ہوں گے۔

والسلام
کاظمی بابا
 

فرخ منظور

لائبریرین
وعلیکم السلام کاظمی صاحب۔ اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید۔ یاز اور احمد لون بھائی تو دوبارہ نہیں پلٹے، امید ہے آپ یہاں آتے جاتے رہیں گے۔ ون اردو پر بھی رہیے اور یہاں بھی آتے رہیے۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید کاظمی بابا، یہاں ایک بابا پہلے سے بھی ہیں، مگر وہ روحانی ہیں، آپ کس قسم کے ہیں؟ (جلال میں مت آئیے گا)
 

کاظمی بابا

محفلین
خوش آمدید کاظمی بابا، یہاں ایک بابا پہلے سے بھی ہیں، مگر وہ روحانی ہیں، آپ کس قسم کے ہیں؟ (جلال میں مت آئیے گا)

چلیں، اگر وہ روحانی ہیں تو ہمیں غیر روحانی کہ لیں ۔ ۔ ۔

خوب گذرے کی جو مل بیٹھیں گے یہ بابے دو
 

محمداحمد

لائبریرین
بابا کا نام دیکھ کر تو میں بھی چونک گیا تھا، کیونکہ روحانی تجربات کچھ قابلَ ذکر نہیں رہے۔ بہر کیف

کاظمی صاحب کو خوش آمدید!

بابوں سے یوں بھی ہمارا دل گھبراتا ہے۔ :)
 
Top