ڈیٹا رکوری

Asadullah Bhutto

محفلین
السلام علیکم!
اللہ تعالیٰ کا کلامِ مجید میں فرمان مبارک ہے کہ "وتعاونوا علی البر والتقویٰ" یعنی نیکی میں ایک دوسرے سے تعاون کیا کرو۔ اس کے پیش نظر میرا ایک انتہائی اہم مسئلہ آپ کی توجہ چاہتا ہے۔

التماس ہے کہ میرے ہارڈ ڈسک میں غلطی سے ڈی۔ایم لگ گیا ہے، جس میں کافی اہم مواد ضائع ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ ہارڈ ڈسک کے پارٹیشنز این۔ٹی۔ایف۔ایس تھے۔

ازراہِ کرم اس سلسلے میں میری مدد فرمائیں اور ایسا کوئی سافٹ ویئر ارسال کریں، جو این۔ٹی۔ایف۔ایس کا ضایع شدہ ڈیٹا واپس آ سکے۔

و اجرکم علی اللہ

اخوکم فی الدین
 
شمشاد

لائبریرین
صاحب آپ کا مسئلہ ایک ماہر کو بھیجا تو ہے۔ دیکھیں کب نظر کرم فرماتے ہیں۔
 
اظفر

محفلین
السلام علیکم
میں شمشاد بھائی کا پیغام ابھی دیکھ سکا ہوں‌۔
اسد بھائی آپ نے اپنے مواد کی قسم نہیں‌لکھی ۔ مطلب کس ٹایپ کا ڈیتا تھا ۔ کچھ اقسام ایسی ہیں جن میں 95 فیصد تک ریکوری ہو جاتی ہے جبکہ کچھ ایسی ہیں‌جن میں 40 سے 50 فیصد سے زیادہ نہیں‌ہوتی ۔ عام فایلز مثلا پکچرز ، پی ڈی ایف ، زپ فایلز ، ڈاکومنٹ فایلز ۔وغیرہ آسانی سے ریکور ہو جائیں‌گے ۔ میںآپ کو پرسنل میسج میں کو سافٹ ویر اور اس کا طریقہ کار لکھ کر یا وڈیو بنا کر بھیج دون‌گا ۔
 
اظفر

محفلین
ان بھائی نے ابھی تک میری بات کا جواب نہیں دیا ۔ میں اتنظار کر رہا ہوں‌۔
 
خلیل بہٹو

محفلین
السلام علیکم
میں شمشاد بھائی کا پیغام ابھی دیکھ سکا ہوں‌۔
اسد بھائی آپ نے اپنے مواد کی قسم نہیں‌لکھی ۔ مطلب کس ٹایپ کا ڈیتا تھا ۔ کچھ اقسام ایسی ہیں جن میں 95 فیصد تک ریکوری ہو جاتی ہے جبکہ کچھ ایسی ہیں‌جن میں 40 سے 50 فیصد سے زیادہ نہیں‌ہوتی ۔ عام فایلز مثلا پکچرز ، پی ڈی ایف ، زپ فایلز ، ڈاکومنٹ فایلز ۔وغیرہ آسانی سے ریکور ہو جائیں‌گے ۔ میںآپ کو پرسنل میسج میں کو سافٹ ویر اور اس کا طریقہ کار لکھ کر یا وڈیو بنا کر بھیج دون‌گا ۔

بھائی جان کیا ایسا ممکن ہے کہ کمپیوٹر کو فارمیٹ کئے ہوئے کافی عرصہ گذر چکا ہوا، اور پھر فارمیٹ کی ہوئی ہارڈ ڈسک میں کام بھی کیا گیا ہو، تو اس صورت میں ڈیٹا ریکور ہونے کا کوئی امکان باقی ہے؟ جہاں تک میرا خیال ہے کہ ڈیٹا کی نوعیت وہی ہے جو آپ نے بیان کی ہے۔ یعنی پی ڈی ایف اور زپ فائیلز کو چھوڑ کر پکچرز اور ڈاکومینٹ ہی ریکور کرنا ہے اسد بھائی کو۔
 
ابو کاشان

محفلین
اظفر بھائی یہ ایک اہم مسئلہ ہے اور کسی کے ساتھ بھی پیش آ سکتا ہے۔ اگر ہو سکے تو اس کے اسباق پوسٹ کر دیں۔

ہاں اگر اس کے لیئے کوئی مسروقہ سوفٹویئر استعمال کرنا ہے وہ تو پھر فورم پالیسی کے خلاف ہو جائے گا۔ زپ پر ہی معلوم کرناپڑے گا۔
 
Top