ڈیزائننگ

محمد بلال اعظم

لائبریرین
فیس بک پہ ایک ڈیزائر ہے، کافی عرصے سے میرا دوست بنا ہوا ہے، علامہ اقبال پہ ایک فورم بھی اس نے بنایا ہے اور بلاگ بھی۔
وہ مجھ سے میرے بلاگ کا ای میل اور پاسورڈ مانگ رہا ہے کہ میں کچھ ڈیزائننگ کر کے دے دوں گام ایچ ٹی ایم ایل کوڈنگ، بیک گراؤنڈ وغیرہ۔
تو میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس میں کوئی خطرہ تو نہیں ہے، کیا میں اپنے بلاگ کو اپنے ای میل سے ہٹا کے کسی دوسرے ای میل سے منسلک کر سکتا ہوں، تاکہ خدا نخواستہ وہ میری جی میل اکاؤنٹ تک رسائی نہ حاصل کر لے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرا مشورہ تو یہی ہے کہ کسی دوسرے ای میل اور کسی دوسرے پاسورڈ سے دے دیں، جب آپ کا کام ہو جائے تو فوراً ای میل اور پاسورڈ تبدیل کر لیں۔
 
میرے خیال میں گوگل بلاگر میں ایک سہولت موجود ہوتی ہے جسکی مدد سے آپ کسی دوسرے آدمی کو اپنے بلاگ پر مخصوص اختیارات دے سکتے ہیں بالکل ورڈپریس کی طرح۔آپ گوگل بلاگر کے ڈیش بورڈ کو اچھی طرح کھنگالیں آپکو آپشن مل جائیگا
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
نہیں تو اگر میں صرف تھیم کی ایکس ایم ایل فائل ڈاؤنلاڈ کر کے دے دوں تو کیسا ہے؟
ڈیزائننگ تو ساری تھیم میں ردوبدل کر کے ہی ہو گی۔
 
مجھے يهاں پر آپ سب ۔۔ بهن اور بهائيوں سے ايك اهم چيز دريافت كرني هے ۔۔ كه ميں نے ديكها هے ۔۔۔ ميرے گچھ بهن بهائيوں نے اپنے بلاگ بنائے هيں ۔۔۔ مجهے بهت پسند آئے ۔۔۔ مثلاً هماري ايك سس كي ميري بات كے نام سے ايك بلاگ تھي ۔۔
مجهے اس طرح كے بلاگ بنانے كي برسوںكي خواهش هے ۔۔۔ اگر آپ ميں سے كوئي هماري مدد كريں ۔۔۔ تو نوازش هونگي ۔۔۔
جزاك الله الخير ۔۔۔
 
عبدالعزیز بھائی جان آپ یاسر بھائی اور بلال بھائی کے بلاگز وزٹ کریں۔ یہاں پہ مکمل ڈیٹیل بتائی گئی ہے ورڈ پریس اور بلاگسپاٹ پہ بلاگ بنانے کی۔
یاسر بھائی کا بلاگ یہ رہا:
yasirnama.com

بلال بھائی کی ویب سائٹ:
http://mbilalm.com/

اور میرا بلاگ "نوائے پریشاں" بھی ضرور وزٹ کیجیے اور اپنے قیمتی کمنٹس دیجیے۔
mbilal-azam.blogspot.com

یاسر بھائی کے بلاگ سے آپ کو بلاگ بنانے کا طریقہ اور پوشاکیں بھی مل جائیں گی جبکہ بلال بھائی کے بلاگ سے اردو بلاگ کے بارے میں کافی مفید معلومات ملیں گی۔
 
مغزل

محفلین
یہ سلسلہ بھی خدا کے کرم سے حل ہوگیا ۔ بلال اعظم بھائی اپ ڈیٹ کیجے بلاگ کا کام ہوگیا ؟؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ سلسلہ بھی خدا کے کرم سے حل ہوگیا ۔ بلال اعظم بھائی اپ ڈیٹ کیجے بلاگ کا کام ہوگیا ؟؟

نہیں، میں بلاگ کی بیک گراؤنڈ پکچر جو بلیو ہے، اسے شعراء کی تصاویر سے تبدیل کروانا چاہتا تھا، مگر یہ نہیں ہو رہا،
آپ رہنمائی کیجیے۔
 
مغزل

محفلین
بلال بھائی آپ کے بیک گراؤنڈ امیج کا نام (1111111bg.gif) ہے ۔ اسے سورس میں بلیو فش یا نوٹ پیڈ میں تلاش کے کرکے تبدیل کر لیجے ۔
کسی بھی ہوسٹ سائٹ پر مطلوبہ بیک گراؤنڈ اپ لوڈ کیجے اور اس url (http://dl.dropbox.com/u/36061917/1111111bg.gif) سے تبدیل کرلیں ۔
انشا اللہ آپ کے مطلوبہ نتائج سامنے آجائیں گے ۔۔۔
یا چاہیں تو دیئے گئے بیک گراؤن کی کلر تھیم کے مطابق ہی اس فائل پر کام کرلیں۔۔
1111111bg.gif
 
بہت بہت شکریہ بھائی جان، میں انشاءاللہ کوشش کر کے رزلٹ یہاں بتاؤں گا۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
مغزل بھائی میں ایک ویسے ہی تصویر لگا کر دیکھا ہے، ایسا لگ رہا ہے،
Capture.jpg

لیکن یہ تصویر پورے پہ نہیں آ رہی ہے، سائڈز سے نیلا رنگ نظر آ رہا ہے۔
 
مغزل

محفلین
بہت خوب پیارے ۔۔۔
یہ امیج (پہلے سے موجود) 1400ض240 پکسل کے سائر پر بنا ہوا ہے جو آٹو فٹ کے اسکرپٹ کے ذریعے پورے صفحے پر محیط ہوجاتا ہے۔۔
شاید آپ نے اپنا تصویری ہیڈر چھوٹے سائز میں بنایا ہے یا پھر اپ لوڈ کرتے وقت ری سائز ہوگیا ہے ۔۔
تصویر کا سائز وہی رکھیے اور ڈیزائن کاحصہ اپنی مرضی کا جتنا آپ رکھنا چاہ رہے ہیں۔
مگر سائڈز پر اپنے مطلوب بیک گراؤنڈ کلر کو بھی شامل کیجے انشا اللہ درست ہوجائے گا۔
میں ایک شکل دکھا تا ہوں۔۔ یہ محض مثال ہے ۔۔
کوشش کیجے کہ اس پیٹرن پر ہیڈر کو ترتیب دیں تو خوب بھی لگے گا اور مطلوبہ نتائج بھی سامنے آئیں گے۔
ربط : http://img600.imageshack.us/img600/4461/1111111bg.jpg
-------
1111111bg.jpg
 
Top