ڈسکہ (گوجرانوالہ ،پنجاب ،پاکستان (شہر میں ایک اسلامک لائبریری کا قیام

اسلامک لائبریری کا قیام​

السلام علیکم دوستو!
آپ میرے مضمون کا عنوان پڑھ چکے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ ایک مہم ہے جس کے سلسلے میں میں آپ دوستوں کو شامل کر رہا ہوں۔ تاکہ اس نیک کام میں آپ بھی شامل ہو جائیں۔
میں(عمران القادری( نے اپنے محلہ میں ایک اسلامک لائبریری کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے اس کے سلسلے میں ابتداء کر چکا ہوں۔ میرا منصوبے میں شامل ہے کہ اس لائبریری میں اسلامک لیکچرز اور تقاریر اور خطابات پر مشتمل سی ڈیز، اور ترجمہ قرآن ، احادیث کی کتب اور دیگر مختلف موضوع پر مشتمل اسلاک ، سائنسی کتب جمع کرنے کا ارادہ ہے تاکہ میرے محلے کے لوگ ان سے فائدہ اٹھائیں۔ میرے لیے دنیا و آخرت میں امن و سکون باعث بنیں اوران کا یہ مطالعہ امت کے درمیان اتحاد و اتفاق کا باعث بن سکیں۔
اس لائبریری کے سٹرکچر کی تکمیل اور اس میں کتابوں کی فراہم کے لیے بے شمار محنت اور مالی طور پر بے شمار اسباب کی ضرورت ہے۔ چونکہ یہ کہ وسیع و عریض منصوبہ ہے۔میں اس کو اپنے محلہ کے لیول پر قائم کر رہا ہوں۔
مجھے اس لائبریری میں کتب کی فراہمی کے لیے بے شمار کتب اور سی ڈیز کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں مجھے آپ دوستوں کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ آپ لوگ جب تعاون کر نا چاہیں مجھے ذاتی پیغام کے ذریعے اطلاع دے دیں۔
میں آپ کو کتب کی فہرست بھی فراہم کردوں گا۔

والسلام
صفیہ اکیڈیمی
پرنسپل۔محمد عمران لطیف القادری
 
Top