ڈرون کا عذاب

شمشاد

لائبریرین
جناب آپ اپنی پاڑٹی کے سربراہ اور ملکی صدر اور وزیر اعظم سے کیوں نہیں کہتے کہ امریکہ کی منتیں کرنا چھوڑ کر اپنی فضائیہ کو حکم دیں کہ ان ڈرون کو روکیں۔

ادھر تو وزیر اعظم صاحب فرما رہے ہیں کہ ہمیں بھیک اس لیے جلدی مل گئی کہ ہم لائن میں سب سے آگے تھے، تو ادھر کیسے ہمت دکھا سکتے ہیں؟
 

فرخ

محفلین
نہیں یہ بات نہیں‌پاکستان میں‌جہموریت اور حکومت بے حد مضبوط ہے
یہ دیکھیے
1100528803-1.gif

ایکسپریس
اسکا مطلب یہ ہے کہ ساٹھ سال تک فوجی ہر سیاسی حکومت سے پوچھ کر مارشل لا لگاتے رہے
۔
بہرحال پاکستان میں‌ سیاسی حکومت کی مضبوطی کا اب پتہ چلا۔
وگرنہ میں‌تو یہی سمجھ رہا تھاکہ بزدل شیر شکاری سے ڈر کر چوہے کے پیچھےچھپنے کی کوشش کررہا ہے۔

علی بھائی
یہ سیاسی حکومت کی مضبوطی دراصل فوج کے سربراہ کی صوابدید پر ہوتی ہے۔ اور وہ سربراہ صاحب خود امریکہ کے چاہنے والے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب حُکم آئے گا، مارشل لاء بھی لگ جائے گا۔ مشرف کی مثال سامنے ہے کہ ایک جمہوری اور سیاسی حکومت کا تختہ اُلٹنے کی سازش کرنے کے لیئے کیا کیا ڈرامہ کھیلا گیا۔۔۔

بات وہی ہے، جس سے لے کر کھاتے ہو، جس کے گھر میں‌اپنی دولت رکھی ہے، اسے کس منہ سے نشانہ بناؤ گے۔۔۔:(
 
جناب آپ اپنی پاڑٹی کے سربراہ اور ملکی صدر اور وزیر اعظم سے کیوں نہیں کہتے کہ امریکہ کی منتیں کرنا چھوڑ کر اپنی فضائیہ کو حکم دیں کہ ان ڈرون کو روکیں۔

ادھر تو وزیر اعظم صاحب فرما رہے ہیں کہ ہمیں بھیک اس لیے جلدی مل گئی کہ ہم لائن میں سب سے آگے تھے، تو ادھر کیسے ہمت دکھا سکتے ہیں؟

یہ وزیر اعظم یہ صدر خود فوج کی کٹھ پتلیاں ہیں۔
فوج لڑ نہیں‌سکتی تو چوڑیاں‌پہن کر گھر چلی جائے۔ کس لیے پاکستانی عوام اس ناکارہ فوج کو پال رہی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
تو نہ بنیں نا کٹھ پتلیاں، توڑ دیں اس ڈور کو جس پر فوج ان کو نچا رہی ہے۔ اور مرد بن کر حکم دیں کہ گرا دو ان ڈرون کو۔ ایک دفعہ ہمت تو کریں۔
 

زینب

محفلین
ایئر چیف کا بیان موجودہ سو کالڈ جمہوری حکومت کے منہ پے زور دار طمانچہ ہے جو کہتے نہیں تھکتے کہ صلاحیت نہیں جاسوس طیاروں‌کو گرانے کی۔۔۔۔۔۔۔۔شیم مداری اینڈ کو شیم
 
یہ وزیر اعظم یہ صدر خود فوج کی کٹھ پتلیاں ہیں۔
فوج لڑ نہیں‌سکتی تو چوڑیاں‌پہن کر گھر چلی جائے۔ کس لیے پاکستانی عوام اس ناکارہ فوج کو پال رہی ہے؟

بڑی ہمت ہے بھئی آپ کی۔۔۔ جناب! اب تو فوج نے خود کہہ دیا ہے کہ ہم میں ڈرونز مار گرانے کی صلاحیت ہے، اب آپ فوج کو کیوں چوڑیاں پہن کر گھر جانے کا کہتے ہیں؟ پہلے اپنے وزیر اعظم اور صدر صاحب کو مشورہ دیں کہ منہ میں نپل لگاکر جھولنے میں لیٹیں۔۔۔ جب ان میں ہمت نہیں ہے دشمن کا مقابلہ کرنے کی۔
 

طالوت

محفلین
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے میں نے کسی سے سنا تھا کہ "پاکی" پاکستانیوں کو توہین آمیز اور طنزیہ لہجے میں کہا جاتا ہے ۔۔
وسلام
 

جوش

محفلین
فضایہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ڈرون کو روکنے کی صلاحیت ہے پاک فضایہ کے پاس، فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، ایسی حکومت جس کی رگوں میں این آر آو کی ویکسین دوڑ رہی ہو، اس سے کسی جرات مند فیصلہ کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔
 
بی بی سی کی خبر کے مطابق یہ ڈرون تو پاکستان میں ہی بن رہے ہیں ۔ بہت ممکن ہے کہ یہی ڈرون ہوں جو ہمارے پٹھان بھائیوں پر میزائیل برسارہے ہیں۔ اور یہ بھی سنا ہے کہ ان کا کنڑول بھی قریب ہی واقع امریکی اڈوں سے ہوتا ہے جو پاکستان کے اندر ہی واقع ہیں
یعنی پاکی کا سر اور پاکی کی ہی جوتی۔

کچھ عرصہ پہلے میں نے خدشہ ظاہر کیا تھاکہ ڈرون پاکستانی علاقے سے اڑ کر پاکستانیوں پر حملے کرتے ہیں اور فوج اسکا پورا معاوضہ وصول کررہی ہے۔ یہ بھی کہ یہ ڈروں دراصل پاکستانی ساختہ ہیں۔ میرا ادھا خدشہ درست ثابت ہوتا لگ رہا ہے اور اب خبریں ارہی ہیں کہ یہ ڈرون پاکستانی فوجی اڈوں سے ہی اڑ رہے ہیں۔ اب کچھ عرصہ بات یہ بات بھی ثابت ہوجائے گی کہ یہ دراصل پاکستانی ساختہ ہی ہیں۔ واہ بھی واہ۔ مارو بھی پھر رو بھی پیسے بھی پوریے۔ واہ ری میری فوج۔
 
لی جیے فوج کی چوری پکڑی گئی۔ یی سب پاکستانی فوج ہی کا کیا دھرا ہے اور پھر مگرمچھ کے انسو بھی بہارہی ہے اور نام سول حکومت کا بدنام
01_10.gif

جیکب اباد کے پاکستانی فوج کے اڈے سے ڈرون اڑ کر پاکستان پر ہی حملے کررہے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
کیوں جی جلا رہے ہیں شمشاد ۔۔۔۔
سب جانتے ہیں کون کون بکاؤ ہے یہاں ۔۔۔۔
کچھ احباب کو تو ویسے ہی عادت ہے ، ثابت کرنے کی کہ وہ جس کو ووٹ دیتے ہیں یا زبان مقام کا ساتھ رکھتے ہیں وہ سب دودھ دھلے ہیں ۔۔
وسلام
 

ساجد

محفلین
لی جیے فوج کی چوری پکڑی گئی۔ یی سب پاکستانی فوج ہی کا کیا دھرا ہے اور پھر مگرمچھ کے انسو بھی بہارہی ہے اور نام سول حکومت کا بدنام
01_10.gif

جیکب اباد کے پاکستانی فوج کے اڈے سے ڈرون اڑ کر پاکستان پر ہی حملے کررہے ہیں۔
ہمت ، ہمت ہے بھئی آپ کی۔ یعنی فوج ، حکومت سے بالا ہی بالا سب کئیے جا رہی ہے۔ اگر سچ مچ ایسا ہی ہے تو پھر زرداری صاحب جو راگ ہر روز الاپتے ہیں اس کو کس کھاتے ڈالیں گے؟۔
ابھی کل ہی ان کا بیان تھا کہ طالبان کو نہ روکا جاتا تو وہ اسلام آباد پر قبضہ کر لیتے۔ کیا زرداری صاحب کے پاس الہ دین کا جن تھا کہ وہ فوج کے بغیر طالبان کو قابو کر سکتے؟
 

اظفر

محفلین
بات حملہ روکنے کی صلاحیت کی نہیں ہے ۔ بات تو یہ ہے کہ ہمارے حکمران ان کے ساتھ ہیں ۔، اور حکمران ووٹ لیکر آے ہیں‌پھر ہم کس منہ سے کہیں حملے روکو ۔ امریکہ کا سارا اسلحہ کراچی میں بن قاسم پورٹ‌سے ٹرکوں‌میں لوڈ ہو کر حب کے راستے بلوچستان سے ہوتا ہوا سرحد اور پھر افغانستان جاتا ہے ۔ ہم نہ صرف مفت میں ان کے اسلحہ کی ترسیل کر رہے ہیں بلکہ 3000 کلو میٹر لمبے فاصلے پر ان کو سیکورٹی بھی دے رہے ہیں ۔ اب بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے جس اسلحہ کو ہم اتنی محنت سے انکل سام تک افغانستان میں پہنچا رہےہیں اس کو تباہ کرنے کا سوچیں‌۔

جب تک ہم نیت ہی نہیں کریں‌گے کفار سے آزادی پانی ہے تب تک یہی ہوتا رہے گا ۔ وہ آتے رہیں گے مسلمانوں‌کو ذلیل و رسوا کرتے رہیں‌گئ ۔ ہم چند نعرے لگائیں گے شور کریں گے ، عملی طور پر کچھ نہیں کریں‌گے ۔
ڈرون کا حملہ رکوانے سے پہلے یہ نہیں سوچا ہم نے کہ ایک چور کو ووٹ دے دیکر حکمران بنا دیا ۔ سب جانتے ہیں‌کہ پاکستان کے پاس جہاز تباہ کرنے سے میزایلز کی وافر کھیپ موجود ہے جن میں راعد نامی کروز میزایل بھی شامل ہے ۔
لیکن جی ہم نے تو شوکیس میں سجانے کیلیے بنائے ہیں یا پٹھانوں کو مارنے کیلیے ۔ امریکہ سے ہمیں کیا
 
Top