ڈرون کا عذاب

ڈرون ایک عذاب کی طرح پاکستان پر مسلط ہوگیا ہے۔ حال ہی میں‌ ڈرون کا عذاب ٹالنے کے لیے فوج نے ڈرون گرانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے (خبر)

1100526103-1.jpg

مگر یہ جب ہی کارآمد ہوگا جب ارمی چیف یہ صلاحیت استعمال کرنا چاہے۔
متحرم اطہر عباس نے ایک اچھا طریقہ بتایا ہے جس سے پاکستان پر مسلط ڈرون کا عذاب ختم ہوسکتا ہے ورنہ کوئی خدا نہ خواستہ ڈرون ہوں گے اور پاکستان کے شہر
 
بی بی سی کی خبر کے مطابق یہ ڈرون تو پاکستان میں ہی بن رہے ہیں ۔ بہت ممکن ہے کہ یہی ڈرون ہوں جو ہمارے پٹھان بھائیوں پر میزائیل برسارہے ہیں۔ اور یہ بھی سنا ہے کہ ان کا کنڑول بھی قریب ہی واقع امریکی اڈوں سے ہوتا ہے جو پاکستان کے اندر ہی واقع ہیں
یعنی پاکی کا سر اور پاکی کی ہی جوتی۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو یہ تو ہمارے بے شرم حکمرانوں کی وجہ سے ہے ناں۔ انہیں امریکہ کے تلوے چاٹنے سے فرصت ملے تو اس طرف بھی دھیان دیں۔
 
تو یہ تو ہمارے بے شرم حکمرانوں کی وجہ سے ہے ناں۔ انہیں امریکہ کے تلوے چاٹنے سے فرصت ملے تو اس طرف بھی دھیان دیں۔
درست فرمایا اپ نے۔ کوئی برسلز میں‌تلوے چاٹتا ہے کوئی امریکہ میں۔
ان حکمرانوں کے برے دن قریب ہی ہیں۔
 
میرا‌خیال ہے کہ ڈرون کے عذاب سے بچنے کے لیے یہ یہاں صلاح کریں‌ہیں
اب شاید حکمران اور فوج "بہادری" دکھلائے
1100526756-1.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمت علی، اس بی بی سی کی خبر کے مطابق ڈرون پاکستان میں‌بن رہے ہیں۔ تاہم سپر ڈرون جو امریکہ استعمال کرتا ہے، پاکستان دس سال بعد بنانے کے قابل ہوگا۔ جس کی مدد سے میزائل فائر کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی بتائیے کہ پاکستانی ڈرون سو کلومیٹر کی رینج میں کام کرتا ہے اور اس کا کنٹرول پچاس سے ساٹھ کلومیٹر سے زیادہ دور نہیں ہو سکتا

اقتباس یہ رہا

ایک سوال کے جواب میں ہارون جاوید قریشی نے بتایا کہ پاکستان اگلے دس سالوں میں اس قابل ہوجائے گا کہ وہ ایسے جاسوس طیارے تیار کرسکے جو میزائل سے حملہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہو۔
 
ہمت علی، اس بی بی سی کی خبر کے مطابق ڈرون پاکستان میں‌بن رہے ہیں۔ تاہم سپر ڈرون جو امریکہ استعمال کرتا ہے، پاکستان دس سال بعد بنانے کے قابل ہوگا۔ جس کی مدد سے میزائل فائر کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی بتائیے کہ پاکستانی ڈرون سو کلومیٹر کی رینج میں کام کرتا ہے اور اس کا کنٹرول پچاس سے ساٹھ کلومیٹر سے زیادہ دور نہیں ہو سکتا

اقتباس یہ رہا
میں‌نے تو صرف خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میاں‌کی جوتی میاں‌کا سر۔
جب اڑ سکتا ہو تو رینج اور میزائیل لادنا کونسا مشکل کام ہے۔ اور یہ خدشہ ہی بھی ہے کہ ڈرون پاکستانی فوجی اڈے سے ہی نہ اڑ رہے ہوں۔
ظاہر ہے کہ یہ سب خدشات ہیں
اپ نے جواب دہ کی افتخار کی شاگردی تو اختیار نہیں‌کرلی ہے کہیں؟
 
مبارک ہو
پاک فضائیہ کے چیف نے یہ تسلیم کرلیا ہے پاکستان ڈرون کے عذاب سے نمٹ سکتا ہے
up35.gif

جنگ
اب گیند پاکستان کے وزیر اعظم اور عوام کے کورٹ میں ہے کہ وہ جنگ چاہتے ہیں یا سو سال کی زندگی۔
 
فرخ

محفلین
مبارک ہو
پاک فضائیہ کے چیف نے یہ تسلیم کرلیا ہے پاکستان ڈرون کے عذاب سے نمٹ سکتا ہے
up35.gif

جنگ
اب گیند پاکستان کے وزیر اعظم اور عوام کے کورٹ میں ہے کہ وہ جنگ چاہتے ہیں یا سو سال کی زندگی۔

بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ ذلت والی غلامی کے سو سال ، یا عزت اور آزادی کے ساتھ منہ توڑ جواب۔۔۔۔۔

مگر جس سے لے کر کھاتے ہیں، اُسے آنکھیں‌کیسے دکھائیں؟ ان سب حکومتی لوگوں کے ذاتی بنک اکاؤنٹ انہی ملکوں‌میں‌ہیں جن سے لے کر یہ کھاتے ہیں۔ کس منہ سے انہیں‌ جواب دیں گے؟
 
ہاں‌درست کہہ رہے ہیں
پاکستان کی عوام بھی بس بے غیرت سی ہی ہوگئی ہے
اور پھر یہ فوجی جنرلز کی ٹریننگ بھی امریکہ میں ہی تو ہوتی ہے ۔ اور پھر ڈرون گرانے کا نظام کیا واہ فیکٹری میں‌بنا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی ساری عوام نہیں، یہ کہہ سکتے ہیں کہ اکثر عوام تو مہنگائی کے ہاتھوں بُری طرح پِس کر روزی روٹی کے چکر میں مبتلا کر دی گئی ہے۔ وہ اب اپنی دہاڑی لگائیں کہ جلسے جلوس نکالیں۔ اور جو کچھ کر سکتے ہیں وہ البتہ بے غیرت بن گئے ہیں۔
 
نہیں یہ بات نہیں‌پاکستان میں‌جہموریت اور حکومت بے حد مضبوط ہے
یہ دیکھیے
1100528803-1.gif

ایکسپریس
اسکا مطلب یہ ہے کہ ساٹھ سال تک فوجی ہر سیاسی حکومت سے پوچھ کر مارشل لا لگاتے رہے
۔
بہرحال پاکستان میں‌ سیاسی حکومت کی مضبوطی کا اب پتہ چلا۔
وگرنہ میں‌تو یہی سمجھ رہا تھاکہ بزدل شیر شکاری سے ڈر کر چوہے کے پیچھےچھپنے کی کوشش کررہا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
پھر پاکستان کی خود مختاری اور پاکستان کی سالمیت کہاں گئی اگر وہ اپنے علاقے میں صلاحیت رکھتے ہوئے بھی کاروائی نہ کر سکے۔ اس کا صاف صاف مطلب یہی ہے کہ ملکی قیادت اپنے آقا امریکہ کی جی حضوری میں مصروف ہے۔ کہ مائی باپ جو جی چاہے کرو، ہم آپ کے تلوے چاٹنے میں مصروف ہیں۔ لعنت ہے ان گیدڑوں پر۔
 
ویسے اس بات کا پتہ چل گیا کہ پاکستانی فوج ان گیڈروں سے بھی گئی گزری ہے
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستانی فوج کو الزام نہ دیں۔ ملکی قیادت گیدڑوں سے گئی گزری ہے جو اجازت نہیں دے رہی۔
 
یہ پاکی فضائیہ کے ایک طیارے کی تصویر ہے جو بی بی سی کی ویب سے لی گئی ہے
یہ کراچی میں‌ایک "نمائش" میں‌رکھا ہے
چلو طیارے کچھ تو کام اہی رہے ہیں
20081126025232jf-17_thunder_416.jpg
 
Top