چین میں ٹانگوں والی مچھلی واکنگ فش کی دریافت!

arifkarim

معطل
چین میں ٹانگوں والی مچھلی واکنگ فش کی دریافت
walking%20fish.jpg

بیجنگ: چین کے سمندر میں عجیب و غریب مچھلی دریافت ہوئی ہے جس کی ٹانگیں بھی ہیں، اس ٹانگوں والی مچھلی کے نمودار ہونے پر سائنسدان بھی چکرا کر رہ گئے ہیں۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی زنہوا کے مطابق مچھلی کو واکنگ فش کا نام دیا گیا ہے، یہ سمندر کی سطح زمین پر اپنے پاوں کے بل پر چل بھی سکتی ہے اور سمندر میں تیرتی بھی ہے۔

ماخذ
 
فاتح

لائبریرین

زرد صحافت کا ایک اور نمونہ۔۔۔
خبر سے ایسا لگ رہا ہے کہ بس ابھی کل شام کو ہی اچانک دنیا کی تاریخ میں کہیں سے پہلی مرتبہ پاؤں والی مچھلی نکل آئی ہے ۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Walking_fish
 
صحافی نے اپنی پہلی دریافت کو سائنسدانوں کی پہلی دریافت بنا کر پیش کیا ہے :)
 
فاتح

لائبریرین
ابھی حوالہ دیکھا تو ڈیلی میل پر کوئی اور ہی خبر تھی۔ یہ تو حال ہے بعض اخباروں کا۔
حضور! آپ کی خدمت اقدس میں اسی لیے کئی مرتبہ عرض کی ہےکہ دیسی اخباروں سے سائنس کی خبریں کاپی پیسٹ کرنے سے پہلے اصل حوالہ تلاش کر لیا کریں۔ :)
 
ویسے اکثر سائنسی خبریں درست ہی ہوتی ہیں۔ کچھ ایک اخبار ہیں جن کے صحافی خود ہی سائنسدان بننے کی کوشش کرتے ہیں اور جلد ہی پھڑے جاتے ہیں۔
 
ایم اے راجا

محفلین
یہ ہمارے اکثر صحافیوں کے محدود مطالعے اور ہمیشہ دیر کر دینے کی وجہ سے ہوتا ہے کیوں کہ یہ بیچارے تو ملک سنوارنے میں ہی اتنے بزی رہتے ہیں کہ۔۔۔۔۔۔
 
رانا

محفلین
مچھلی کی شکل دیکھ کر لگتا ہے ارتقائی دور میں بلی چوہے کی آنکھ مچولی کے دوران کوئی چوہا سمندر میں گر گیا ہوگا۔:)
 
kashaf

محفلین
walking-fish.jpg

بنکاک: سائنسدانوں نے ایسی مچھلی دریافت کی ہے جو زمین پر پیدل چل سکتی ہے۔
سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ جانوروں میں ارتقا پاتے پاتے موجودہ شکل اختیار کی ہیں اور یہ نظریہ عام ہے کہ 37 کروڑ 50 لاکھ سال پہلے ہمارے قدیم ترین آباء و اجداد تیرنے والی مچھلی سے ترقی کر کے زمینی جانور بنے اور پھر سمندروں سے ہجرت کر کے زمین کی طرف آگئے۔
اس بات کو سمجھانے کے لیے عام طور پر کارٹونز اور جانوروں کے لاکھوں سال پرانے فوسلز کا سہارا لیا جاتا ہے اور سائنسدانوں کے لیے یہ بات ہمیشہ سے ایک معمہ رہی ہے کہ ارتقاء کا یہ عمل کس طرح ممکن ہوا ہوگا مگر برطانوی اور تھائی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نے تھائی لینڈ میں ایک غار سے ایک ایسی مچھلی دریافت کی ہے جو زمینی جانوروں کی طرح پیدل چلتی ہے۔
ماہرین نے اس مچھلی کو کرپٹو ٹورا تھیمی کولا کا نام دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں لندن کے رائل ویٹرنری کالج لندن سے تعلق رکھنے والے ماہرحیاتیات جون آرہچنسن کا کہنا ہے کہ اس مچھلی کے ملنے سے ہمیں پتہ چلا ہے کہ مچھلیوں کے بارے میں اب بھی کتنا کچھ دریافت کرنا باقی ہے

Regards:- urdu news
 
عبیر خان

مچھلی پانی سے باہر نہیں رہ سکتی۔ کرنے والی بات کریں آپ۔ :)
 
Top