کاشفی

محفلین
chinaminsiterdeaths_7-8-2013_108453_l.jpg
بیجنگ…چین میں سابق وزیر ریلوے کو کرپشن کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی۔ بیجنگ کی ایک عدالت نے سابق وزیر ریلوےLiu Zhijunکو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کا جرم ثابت ہونے پرمعطل سزائے موت سنائی ہے۔ چینی قانون کے مطابق معطل سزائے موت بالعموم عمر قید میں تبدیل ہو جاتی ہے، ایک لاکھ ین سے زائد کی کرپشن کرنے والے کو سزائے موت دی جاتی ہے۔ سابق وزیر ریلوے پر تیرہ کروڑ ڈالر کی خوردبرد کا الزام تھا۔Liu کو 2003 میں ریلوے کا سربراہ مقرر کیا گیا اور آٹھ سال بعد عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ انہیں گزشتہ سال نومبر میں حکمراں کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اکثر سُننے میں آتا ہے کہ فلاں ملک میں حادثہ ہوا اور متعلقہ وزیر نے استعفیٰ دے دیا۔ چین والوں نے تو کمال کر دیا۔

اللہ کرئے کہ ایسا ہی کچھ نظام پاکستان میں بھی ہو جائے تاکہ سب وزیروں سے تو جان چھوٹے۔
 
Top