چیمپئنر ٹرافی 2009 !!

فہیم

لائبریرین
مجھے یہ یقین سا ہے کہ
اگر مجھے اختیار دیا جائے پاکستان کی ٹیم سلیکٹ‌ کرنے کا
ساتھ میں پوری ٹیم کو چلانے کا۔
تو کوئی شک نہیں پاکستان کی ٹیم کافی خطرناک ہوجائے۔
دوسری ٹیموں کے لیے۔
 

فہیم

لائبریرین
پہلے پہل سیاستدان بھی یہی کہتے ہیں جب ٹائم آتا ہے لگ پتا جاتا ہے ;)

:grin:
امید ہے یہاں ایسا نہیں‌ ہوگا۔

ویسے مجھے جو کپتان پسند آیا۔
وہ پیٹرسن تھا۔ گو کہ وہ زیادہ عرصے انگلینڈ کا کپتان نہ رہ سکا۔
لیکن اس بندے نے آکر پہلا جو پہلا کام کیا۔
اویس شاہ کو 7 ویں سے تیسری نمبر پر کھلانے کا۔
مجھے لگا جیسے اس نے میرا دماغ‌ پڑھ لیا ہو۔

فلنٹوف کو بھی اوپر لے کر آیا۔
غرض کے ایک بہترین بیٹنگ آرڈر اس نے سیٹ‌ کیا۔

جبکہ یونس خان یا پہلے شعیب ملک جو بیٹنگ آرڈر رکھتے ہیں۔
مجھے ان کی عقلوں پر رونا آتا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
وسیم اکرم کی کپتانی میں
سعید انور کے ان فٹ ہونے پر
شارجہ کپ میں عمران نذیر کی آمد ہوئی

اور وسیم اکرم نے عمران نذیر اور شاہد آفریدی سے اوپننگ کرائی۔
اور کوئی شک نہیں کہ یہ دونوں بہت بہترین اوپنر ثابت ہوئے تھے۔
ان کی اوپننگ جوڑی زبردست تھی۔

لیکن نہ انضمام نہ شعیب ملک نہ یونس خان۔
کسی نے بھی ان کو ایک ساتھ اوپننگ کے لیے نہیں‌ آزمایا۔
 

عثمان رضا

محفلین
یہ کیسے آپ سوچ سکتے ہیں کبھی پاکستان کی اوپننگ کا مسئلہ ہوسکتا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مسئلہ کشمیر(نہ حل ہونے والا مسئلہ) والی طرف ہی نکل گیا یہ مسئلہ
 

قمراحمد

محفلین
عمران نذیر اور آفریدی کے بیٹنگ کے انداز میں بہت کم فرق ہے۔ آفریدی کو پاکستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے 13 سال ہو گئے ہیں۔ اس وقت وہ موجودہ پاکستانی ٹیم کا سب سے زیادہ 284 ون ڈے میچز کھیلنے والا کھلاڑی ہے۔ عمران نذیر کو پاکستان سے کھیلتے ہوئے 10 سال ہوچکے ہیں۔ مگر ان دس سالوں میں وہ صرف 78 ون ڈے میچز کھیل سکا ہے۔  آفریدی کا پر اننگزبیٹنگ اوسط 23 کا ہے اور عمران نذیر کا 24۔ جبکہ عام طور پر ون ڈے میں بہترین بیسٹمینوں کا پر اننگزبیٹنگ اوسط 30 سے لے 40 کے درمیان سمجھا جاتا ہے۔ یہ دونوں ہی زیادہ طرح غیر ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہیں۔ جب بھی 20 سکور بنا لیتے ہیں تو پھر خود غلط شارٹ کھیل کر مخالف ٹیم کو اپنی وکٹ تحفہ میں دے دیتے ہیں۔ جیتنا دونوں میں ٹیلنٹ ہے اُس کا یہ 50 % بھی میچوں میں اپنی کارکردگی سے دیکھا نہیں پاتے۔ یہ دونوں ہی صرف 20/20 میں ہی اننگز کا آغاز کرنے کے لائق ہیں۔ کیونکہ یہ اپنی 10 میں سے 6،7 اننگز میں پہلے 5 اوورز میں آوٹ ہو جاتے ہیں۔ جس سے ٹیم دباؤ میں آجاتی ہے۔

سیعد انور اور عامر سہیل کی اوپننگ جوڑی ٹوٹنے کے بعد سے ہی پاکستان کو اوپننگ کا مسئلہ درپیش ہے۔ اب بھی کامران اکمل ون ڈے اور 20/20 میں اوپن کرتا ہے جو کےاوپننر ہے ہی نہیں۔ مگر ٹیم کے بیلنس کو ٹھیک رکھنے کے لئے وہ اوپن کرنے آتا ہے۔ پاکستان گذشتہ 10 سال سے کام چلاو اوپننگ جوڑیاں آزماتا رہا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کے عمر اکمل بھی شروع میں پاکستان کرکٹ اکیڈمی میں اوپننر کی حیثیت سے سیلیکٹ ہوا تھا۔ ہمارے سینئر بیسٹمین نئی بال سے کھیلنے سے ڈرتے ہیں۔ جبکہ اگر بھارتی ٹیم کو ہی دیکھا جائے تو وہاں ڈریوڈ ، گنگولی اور ٹنڈولکر بہت آرام سے اوپن کرتے رہیں ہیں۔
 

arifkarim

معطل
آفریدی تو پچ پر جانے اور جلدی واپس آنے میں‌مہارت رکھتا ہے۔ اور ہاں کیچ آؤٹ ہونے میں‌اسکا کوئی مقابلہ نہیں‌کر سکتا۔ بالکل درست جگہ پر کیچ دیتا ہے :)
 

عثمان رضا

محفلین
آج پہلا سیمی فائنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
مآخذ آج کل

sports-n6.jpg


sports-n14.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
انتہائی دلچسپ مقابلہ ہو گا کیونکہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کی حریف ہیں ایسے ہی جیسے انڈیا پاکستان کی ٹیمیں ہیں۔
 

arifkarim

معطل
آسٹریلیا باآسانی جیت جائے گااگر برطانیہ کا شاہ آؤٹ ہو گیا تو، اب تک زیادہ چھکے اسی نے مارے ہیں!
 
Top