چیلنج

نیلم

محفلین
بہت شکریہ نیلم ۔ ویسے تو یہ سب ایک ہی عورت کے روپ ہیں، پر کیا کریں! معاشرے میں رشتوں کا کوئی نہ کوئی نام تو ہوتا ہے نا۔

ارے ہاں، یہ دو والی بات بہت گہری ہے۔ ماں بیٹی، ساس بہو، نند بھاوج، دیورانی جیٹھانی، بہن بہن، اور ۔۔۔ ۔ ایک رشتہ اور بھی ہے، جو یہاں اچھا نہیں سمجھا جاتا، سو اُس کا کیا مذکور۔
جی بالکل تبھی مجھے ایک یا 2 عورتیں لگیں ۔عورت ایک رشتے بہت سارے :)
 
شاید ہم نے تو چار کہہ کر اپنا چانس کھو دیا ۔۔۔ باقی دوستوں کے لیے ہماری صلاح یہ ہے کہ یہ عورتیں تعداد میں چھ سے کم ہوں گی اور چار سے زیادہ ۔۔۔

ارے نہیں جناب شہزاد احمد صاحب۔ کوئی چانس ضائع نہیں کیا آپ نے! ایک چٹکی اور بجائیے، پھر دیکھئے کیا ہوتا ہے۔
 
لیجئے صاحبان و صاحبات ۔۔۔ یہاں تاریخ بدل گئی۔ بدھ 30 جنوری 2013، صفر بج کر پانچ منٹ۔

اپنا سوال دہرائے دیتا ہوں:
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ صاحبان و صاحبات!
ایک گھر میں ایک موقع پر ایک پرپرنانی، دو پرنانیاں، تین نانیاں، چار مائیں، چار بیٹیاں، تین نواسیاں، دو پرنواسیاں اور ایک پرپرنواسی اکٹھی ہو گئیں۔
یہ کل کتنی عورتیں ہوئیں؟
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ یہ چیلنج نہیں ہے! ۔
 
یہاں پانچ رشتے گِنوائے گئے ہیں، نانی کی نانی سے نواسی کی نواسی تک۔ ہر خانے میں ٹیسٹ کے طور پر ایک عورت فرض کر لیجئے۔
۱۔ سب سے بڑی بوڑھی اماں (پرپر نانی) کا نام ہو ’’مائی جیونی‘‘۔
۲۔ اس کی بیٹی ’’اماں جنتے‘‘۔
۳۔ اماں جنتے کی بیٹی ’’ماسی فتح‘‘۔
۴۔ ماسی فتح کی بیٹی ’’گُڈی‘‘ ۔۔۔۔۔ اور
۵۔ کڈی کی بیٹی ’’ننھی‘‘۔
اب حساب دیکھئے:۔
ایک پرپرنانی: ننھی کی پرپرنانی مائی جیونی (نانی کی نانی)۔
دو پرنانیاں: ننھی کی پرنانی اماں جنتے، اور گڈی کی پرنانی مائی جیونی
تین نانیاں: ننھی کی نانی ماسی فتح، گڈی کی نانی اماں جنتے، ماسی فتح کی نانی مائی جیونی
چار مائیں: ننھی کی مان گڈی، اس کی ماں ماسی فتح، اس کی ماں امان جنتے، اور اس کی ماں مائی جیونی
چار بیٹیاں: مائی جیونی کی بیٹی اماں جنتے، اس کی بیٹی ماسی فتح، اس کی بیٹی گڈی اور گڈی کی بیٹی ننھی
تین نواسیاں: مائی جیونی کی نواسی ماسی فتح، اماں جنتے کی نواسی گڈی اور ماسی فتح کی نواسی ننھی
دو پرنواسیاں: مائی جیونی کی پرنواسی گڈی اور اماں جنتے کی ننھی
ایک پرپرنواسی: ننھی، اماں جیونی کی پرپرنواسی (نواسی کی نواسی)۔
۔۔۔۔۔ پانچ عورتیں اور بیس رشتے سب پورے ہو گئے!۔
ریاضیاتی حوالے سے بھی دیکھ لیجئے ۔۔
ہر عورت کا باقی عورتوں سے ایک ایک رشتہ ہے نا، یعنی ہر ایک کے چار۔ چار ضرب پانچ بیس ہو گیا۔ رشتوں کے ناموں کو جمع کریں تو: ایک جمع دو جمع تین جمع چار جمع چار جمع تین جمع دو جمع ایک۔ کل بیس رشتے برابر ہو گئے۔ لیجئے صاحبان و صاحبات! یہ تو ہمارا پہلا ٹیسٹ ہی کامیاب ہوا۔
اور دیکھئے! صرف ماں بیٹی کے حساب میں یہ بیس رشتے ہو گئے، دیگر جو میں نے نیلم کے استفسار پر گِنوائے تھے، ان سب کو شامل کریں تو ۔۔ آپ کے کمپیوٹر کی ریم کم پڑ سکتی ہے، پراسیسر سست پڑ سکتا ہے! ساڈا ذمہ اوس پوس! یعنی کوئی نہ!!۔
اور ہاں! سوکن نام کا وائرس گھس آئے تو ہارڈ ڈسک بھی اُڑ سکتی ہے۔ شاید اسی خطرے سے نیلم نے بھی اس رشتے کا نام نہیں لیا؟۔
 
حضرت! چٹکی تو کب کی بجا چکے ہم ۔۔۔ مراسلہ نمبر 416 ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔ :)
اور جناب 415 کو گول کر گئے؟
اپنے "پہلے جواب" یعنی "چار عورتیں" پر ہی قائم ہوں ۔

ضرور قائم رہئے جناب! مگر چار سے آگے نہیں بڑھنا! ہاہاہا ہاہاہا ۔۔۔۔
شہزاد احمد
 

افلاطون

محفلین
میرے ذہن میں بھی یہی تھا کہ 5 عورتیں ہیں ، بجلی:mad::mad:

Untitled.jpg
 

افلاطون

محفلین
دیکھا آپ نے شہزاد احمد ! اب کے تو جناب افلاطون نے بھی کہہ دیا کہ ’’5 عورتیں ہیں بجلی‘‘ ۔۔۔

اور یہی ہم نے عرض کیا تھا کہ ’’
مگر چار سے آگے نہیں بڑھنا!‘‘​
میں تو بجلی پہ غصہ نکال رہا تھا کہ جیسے ہی جواب پوسٹ کرنے لگا بجلی چلی گئی:mad:
ویسے جس خاندان میں پرپرنانی اور پرپرنواسی ایک ہی جگہ اکٹھی ہوں وہ بجلی خاندان ہی ہو گا بشرطیکہ وہ جگہ قبر نہ ہو:D
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
دیکھا آپ نے شہزاد احمد ! اب کے تو جناب افلاطون نے بھی کہہ دیا کہ ’’5 عورتیں ہیں بجلی‘‘ ۔۔۔

اور یہی ہم نے عرض کیا تھا کہ ’’
مگر چار سے آگے نہیں بڑھنا!‘‘​
سوال بہرحال بہت مزے دار تھا ۔۔۔ میں نے بھی 'ذہانتِ عمومی' سے ہی کام چلانے کی کوشش کی تھی ۔۔۔ وجہ یہ ہے کہ ریاضی کے 'مسائل' مجھ کورمغز کو کم ہی سمجھ میں آتے ہیں ۔۔۔ پرپرنانی اور پرپرنواسی سے ہمیں یہ اندازہ لگا لینا چاہیے تھا کہ کم از کم پانچ عورتیں تو ضرور بالضرور موجود ہیں ۔۔۔ ورنہ لڑی پوری نہیں ہوتی ۔۔۔ ہم تو چار سے آگے ہی نہیں بڑھے تو بھلا جواب کیا خاک درست ہونا تھا ۔۔۔ اور جب یہ "عقدہ" وا ہوا تو ہم حتمی جواب داخلِ دفتر کر چکے تھے ۔۔۔!!!
 
میں تو بجلی پہ غصہ نکال رہا تھا کہ جیسے ہی جواب پوسٹ کرنے لگا بجلی چلی گئی​
:mad:

مجھے اندازہ ہو گیا تھا، جنابِ افلاطون! میں نے بات مزاح میں ڈالنے کی کوشش کی۔

ویسے آپ کو بتاؤں میری ساس مرحومہ کوئی ایک ڈیڑھ مہینہ ہوا اللہ کو پیاری ہوئیں۔ ان کی نواسی خیر سے چھ سات ماہ کی ننھی کی بچی کی نانی ہیں۔ ۔۔ اس بجھارت کا خیال میں نے وہیں سے لیا ہے۔

چلتے چلتے لطف کی ایک بات سنتے چلئے۔ یہ خاتون جو ’’نئی نئی‘‘ نانی بنی ہیں، میں ان کے بچپن میں انہیں ’’اماں‘‘ کہہ کر چھیڑا کرتا تھا۔ جب یہ نانی بنی، تو انہوں نے مجھے فون کیا اور بولیں: ’’لئو ماموں جی، میں ہُن اماں بنی جے سچ مچ!‘‘
 
اندھےکی مُرغی بہرے نے چوری کر کے کھالی
گونگےنےدیکھ لیا
اب
آپ بتائیں کے گونگا اندھےکو کیسے بتائے کے چوری بہرےنےکی ہے؟
گونگا اندھے کو SMS کرے گا اور اندھا وائس سافٹ وئیر کے ذریعے اسے سن لے گا۔
 
Top