زوجہ اظہر

محفلین
میمن فاؤنڈیشن میں مذکورہ تینوں پیشے نہیں سکھائے جاتے۔ نیز یہ صرف خواتین کے لیے ہے۔۔۔
امن فاؤنڈیشن میں بھی یہ بنیادی کورس نہیں ہوتے!!!

سر ... یہ کہیں نہیں کہا کہ سارے کورسز سب جگہ کرائے جاتے ہیں
سرسری سا ذکر تھا یقینا اور بھی ہیں

یہ ورلڈ میمن فاونڈیشن ہے
جسکے تحت میمن فاونڈیشن نزد کریم آباد اور
میمن انڈسٹریل و ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کورنگی میں ہے
 
جاسمن

لائبریرین
ایسے بہت سے گورنمنٹ اور نجی ادارے ہیں جو یہ کورسز کرا رہے ہیں
گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ ہیں اور نجی جیسے میمن فاونڈیشن ،اور امن فاونڈیشن وغیرہ جو ڈپلوما اور سرٹیفیکیٹ کورسز (پلمبنگ اور سینٹری اسمبلنگ ،الیکٹریشن، ریفریجریشن اور اے سی وغیرہ) کراتے ہیں
عموما مشکل اسوقت ہوتی ہے جب فیس ادا کرنے کی سکت نہ ہو یا معلومات کی عدم دستیابی ہو
ایسے میں والدین کسی "استاد" کی شاگردی میں دے دیا کرتے ہیں
کچھ کورسز ادارے بلامعاوضہ بھی سکھا رہے جیسے اسکل ڈولپمنٹ کونسل آجکل کسٹمر کئیر کا کورس مفت کرارہی ہے یا اسی طرح آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورس ہے

پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس میں یہ کورسز سکھائے جاتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20210315-WA0025.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
*پرائم منسٹر ہنرمند پاکستان پروگرام بیج ٹو*
*6 ماہ کے مفت تربیتی کورسز* *کسی قسم کی کوئی فیس نہیں*
*خواہشمند امیدوار 23 مارچ 2021 سے پہلے اپنی درخواست جمع کروا سکتےہیں*
*داخلہ کیلئے ضروری کاغذات*
*1-ایک تصویر*
*2-شناختی کارڈ کاپی*
*3-پرائمری/مڈل/میٹرک/ ایف اے/ بی اے/دیگر تعلیمی اسناد کی ایک کاپی*
*طالب علم کی عمر 18 تا 40 سال تک*
 
زیک

مسافر
ایسا کیوں کہ صرف آنلائن ہی ذکر کیے جائیں ؟ اگر دوسرے حاضری والے مفید کورس ہوں تو ان میں کیا حرج ہے ؟
پہلے ہی آن لائن کورسز بھی جغرافیائی حدوں کے مطابق شیئر کئے جا رہے ہیں۔ دوسرے کورسز تو اور بھی محدود ہو جائیں گے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پہلے ہی آن لائن کورسز بھی جغرافیائی حدوں کے مطابق شیئر کئے جا رہے ہیں۔
آنلائن کورس کی جغرافیائی حدوں سے کیا مطلب ؟؟؟
دوسرے کورسز تو اور بھی محدود ہو جائیں گے
لیکن یہ تو عام پبلک معلومات ہیں ۔ جس سے کوئی بھی مستفید ہو سکتا ہے ۔ بس اپنے مطلب کا کورس یا ہنر ہو ۔جو بھی دیکھے کسی متعلقہ افراد سے شیئر کر سکتا ہے ۔
 
زوجہ اظہر

محفلین
ایسا کیوں کہ صرف آنلائن ہی ذکر کیے جائیں ؟ اگر دوسرے حاضری والے مفید کورس ہوں تو ان میں کیا حرج ہے ؟

کچھ اسطرح کا پیغام ملا کہ آپکا مراسلہ مٹایا گیا ہے کہ یہ آنلائن کورس نہیں ہے
کیونکہ یہ ایک گلوبل فورم ہے اسلئے متفق ہوں کہ آنلائن کورس کی رسائی کافی زیادہ لوگوں تک ہوسکتی ہے
ایک الگ دھاگہ ہو سکتا ہے کہ جس میں کسی علاقے یا شہر میں ہونے والے کورسسز پیش کر دیئے جائیں
 
جاسمن

لائبریرین
پہلے ہی آن لائن کورسز بھی جغرافیائی حدوں کے مطابق شیئر کئے جا رہے ہیں۔ دوسرے کورسز تو اور بھی محدود ہو جائیں گے
جن کورسز سے متعلق ہماری محدود معلومات ہیں، وہی بتا سکتے ہیں۔
آن لائن کورسز تو ہر جگہ کے لوگ کر سکتے ہیں/کر رہے ہیں۔
میرے ساتھ کئی کورسز میں باہر کے کئی ممالک کے لوگ ہیں۔ اور کئی کورسز کو کرانے والے بھی پاکستان سے باہر بیٹھے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
کچھ اسطرح کا پیغام ملا کہ آپکا مراسلہ مٹایا گیا ہے کہ یہ آنلائن کورس نہیں ہے
کیونکہ یہ ایک گلوبل فورم ہے اسلئے متفق ہوں کہ آنلائن کورس کی رسائی کافی زیادہ لوگوں تک ہوسکتی ہے
ایک الگ دھاگہ ہو سکتا ہے کہ جس میں کسی علاقے یا شہر میں ہونے والے کورسسز پیش کر دیئے جائیں

اصل میں یہاں شارٹ کورسز سے متعلق معلومات دی جا رہی ہیں، غالباً آپ نے کوئی ڈگری پروگرام متعارف کرایا تھا۔:)
 
طارق راحیل

محفلین
رمضان میں ہونے والے کورسز کا انتظار رہے گا
خاص کر سمر ویکیشن میں بچوں کے لئے
ابھی تو مصروفیت ہی بہت ہے
 
زوجہ اظہر

محفلین
اصل میں یہاں شارٹ کورسز سے متعلق معلومات دی جا رہی ہیں، غالباً آپ نے کوئی ڈگری پروگرام متعارف کرایا تھا۔:)
یہ بات مدنظر رہی ہے کہ یہ چھوٹے کورسز ہیں
چلیں کوئی بات نہیں ..
مراسلے دیکھے تھے کوئی حذف ہوا تو نہیں لگا ☺
 
Top