چھوٹی موٹی معلوماتِ عامہ پر تبادلہ خیال

قیصرانی

لائبریرین
گلِ لالہ نے کہا:
حیرت انگیز۔ قیصرانی آپ پلیز اس بارے میں کچھ مزید تفیصل دے سکتے ہیں؟
جی بالکل۔ آپ اس موضوع کے بارے معلومات چاہ رہی ہیں یا پھر آپ کو میں اصل کتاب کا حوالہ دے دوں جہاں سے یہ معلومات لی گئی ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
آپ چھینکتے وقت اپنی آنکھیں کھلی نہیں رکھ سکتے۔ اگر ایسی کوشش کریں گے تو ہو سکتا ہے کہ ڈھیلے اُبل کر باہر آ جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اونٹ کی پلکیں دوہری ہوتی ہیں۔ صحرا میں ریت بہت اڑتی ہے تو یہ ایک پلک بند کر لیتا ہے کہ ریت آنکھوں میں نہ جائے۔ لیکن اس کی یہ پلک شفاف ہوتی ہے کہ اسے نظر آتا رہتا ہے۔ دوسری پلک باقی جانوروں کی طرح ہی ہوتی ہے کہ جھپکتا رہتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ اپنے ناخن تراشتے ہیں۔ اگر یہی کام آپ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کریں تو آپ کا کام بھی ہو جائے گا اور ثواب مفت میں ملے گا۔ تو پہلے آپ دائیں ہاتھ کی پہلی انگلی کا ناخن تراشیں، پھر درمیانی، پھر اس سے اگلی یعنی کے انگوٹھی والی انگلی اس کے بعد چھنگلی کا۔ اب آپ آ جائیں بائیں ہاتھ پر اور سب سے پہلے چھنگلی، پھر انگوٹھی والی پھر درمیانی پھر پہلی پھر بائیں ہاتھ کا انگوٹھا اور آخر میں دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن تراشیں۔ جمعہ کے دن ناخن تراشنا بھی سنت میں شامل ہے۔

پاؤں کے ناخن بھی اسی ترتیب سے تراشیں۔
 

غازی عثمان

محفلین
صبح صبح انسان کا قد رات بھر لیٹے رہنے کی وجہ سے لمبا ہوتا ہے اور دن گذرنے کے ساتھ ساتھ نارمل ہوتا جاتا ہے۔
 
Top