چچا سے وعدے پر میرا بک شلف

مغزل

محفلین
بہت شکریہ ملائکہ بڑے کام کی کتابیں ہیں ۔
میرا کوئی نہ پوچھے ۔۔ کہ فہرست بنانے میں مہینوں لگ جائیں گے۔
قریبا 14000 کتابیں جمع کر رکھی ہیں 12 سال کی عمر سے یہی کام ہے میرا۔
ایک چوتھائی شاعری، کچھ حصہ تنقید، کچھ کہانیاں، کچھ دیگر نثر، کچھ ڈاکٹری، کچھ منطقی اور کچھ فلسفہ اور کچھ مصوری، کچھ اخبارات پرانے (ترین)
بس بس بس اور بس ۔۔ صرف تعارف میں تھک گیا۔
 
زونی

آپ اوپر والی چار ہزار ہی لکھ دیں ، ہم اس پہ ہی گزارا کر لیں گے :blush:
 
مغزل

محفلین
محمود بھائی 14 ہزار یا 14 سو

تو کیا آپ بہت ساری لائبریریوں کے رکن تھے۔ :blush:

جناب 1400 کتابیں تو پچھلے سال بھر میں جمع ہوئیں ہیں میری ذنبیل میں۔
میں صرف دو ایک لائبریروں کا رکن رہا ہوں ۔۔ ان کتابوں میں زیادہ تر کباڑ بازار اور ٹھیلوں سے خریدی گئی ہیں۔
یہ میرا مشغلہ بھی ہے اور حصول ِ علم کاذریعہ بھی ۔۔ کہ میرے بھائی نے اپنی 200 کتابیں بھی مجھے تحفتاً دے دی ہیں۔
دبئی روانہ ہونے سے قبل جس میں علم الادویہ پر 60 فیصد کتابیں ہیں۔
کراچی میں‌رہنے والے دوست میر ی بات کی توثیق میرے گھر آکر کرسکتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
حضرت ہم یہاں بیٹھ کر تصدیق کیئے دیتے ہیں، گھر آ کر ضرور آپ کو چائے پانی کی تکلیف دینی ہے۔
 
مغزل

محفلین
سوچتا ہوں کہ مرتے وقت کسی لائبریری کو وصیت کر جاؤں ۔ مگر کیا اس دور میں لائبریری ہوگی ؟
 
طالوت

محفلین

لگتا ہے یہ غصہ مجھ پر اتارا جا رہا ہے۔ معذرت چاہتا ہوں ملائکہ اگر آپ کو برا لگا - لیکن میری سمجھ میں نہیں‌ آیا کہ آپ کو ان کتابوں سے کیا دلچسپی ہوسکتی ہے - :confused:
ِآپ پر ہی نہیں مجھ پر بھی ، مگر شاید میرا + جملہ کام دکھا گیا :) اور کچھ زیادہ سخت بیان نہیں آیا ۔۔
بہت شکریہ ملائکہ بڑے کام کی کتابیں ہیں ۔
میرا کوئی نہ پوچھے ۔۔ کہ فہرست بنانے میں مہینوں لگ جائیں گے۔
قریبا 14000 کتابیں جمع کر رکھی ہیں 12 سال کی عمر سے یہی کام ہے میرا۔
ایک چوتھائی شاعری، کچھ حصہ تنقید، کچھ کہانیاں، کچھ دیگر نثر، کچھ ڈاکٹری، کچھ منطقی اور کچھ فلسفہ اور کچھ مصوری، کچھ اخبارات پرانے (ترین)
بس بس بس اور بس ۔۔ صرف تعارف میں تھک گیا۔
جناب عالی ایک تو آپ اس ذخیرے کی عوام الناس تک رسائی کا اہتمام کریں ۔۔ جس سے آپ کو مزید آمدنی ہو گی اور یوں آپ ایک نجی لائبریری قائم کر کے ایک نئی مثال پیش کریں ۔۔ دوسرا 14،000 کتب کی کم از کم فہرست تو ضرور ہونی چاہیے دوسروں کے لیے نہ سہی آپ کے اپنے لیے ہی سہی ۔۔
وسلام
 
فرخ منظور

لائبریرین

فرخ بھائی مجھے آپکی بک شیلوز کا انتظار ھے ، تاکہ چھاپہ مار ٹیم جلدی روانہ ہو سکے :grin:

ارے شیلوز یعنی جمع میں یعنی آپ کی توقعات کافی زیادہ ہیں - :) میرے پاس اب کتابیں بہت کم رہ گئیں ہیں 500-600 سے زیادہ نہیں‌ ہوں گی - جن میں سے نصف والد صاحب کی ہیں اور میرے پاس زیادہ کتابیں وہی ہیں جو میں اکثر پڑھتا ہوں - یعنی جن سے میری دلچسپی ہے - بہت ساری کتابیں تو گم ہوچکی ہیں - :) بہرحال زپ میں آپ کو بتا دوں گا - یہاں پیش نہیں کرسکتا -
 
بےباک

محفلین
کتب

میرے پاس کافی کتب پی ڈی ایف میں موجود ہیں ،
جن کی تعداد چند سو تک پہچتی ہے ، تقریبا ہر موضوع ہے ،
موقع ملا تو لازمی پیش کروں گا

مخلص: بےباک
 
شمشاد

لائبریرین
ارے سخنور بھائی یہاں ہی بتا دیں، کوئی نہیں پہچانے گا کہ کس کس کی کتاب آپ کے ذخیرے سے برآمد ہو رہی ہے۔
 
ملائکہ

محفلین
بہت شکریہ ملائکہ بڑے کام کی کتابیں ہیں ۔
میرا کوئی نہ پوچھے ۔۔ کہ فہرست بنانے میں مہینوں لگ جائیں گے۔
قریبا 14000 کتابیں جمع کر رکھی ہیں 12 سال کی عمر سے یہی کام ہے میرا۔
ایک چوتھائی شاعری، کچھ حصہ تنقید، کچھ کہانیاں، کچھ دیگر نثر، کچھ ڈاکٹری، کچھ منطقی اور کچھ فلسفہ اور کچھ مصوری، کچھ اخبارات پرانے (ترین)
بس بس بس اور بس ۔۔ صرف تعارف میں تھک گیا۔

اپنے گھر کے بارے میں ذرا معلومات فراہم کریں ڈاکہ کا امکان نظر آتا ہے:blush::blush:

:grin1::grin1::grin1::grin1:
 
شمشاد

لائبریرین
غصے کے بغیر ایسے لکھ دیا کہ کرسی مار مار کر کرسی توڑ دی تو اگر غصے میں لکھتی تو کیا ہوتا؟
 
Top