چومیں گے لبِ دل سے طیبہ کی زمیں جا کر::نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

فاروقی

معطل
[arabic][/arabic][font="alvi Nastaleeq V1.0.0"]
چومیں گے لبِ دل سے طیبہ کی زمیں جا کر
آئے گا قرار اب تو اِس دل کو وہیں جا کر

وہ ارض کہ جو رشکِ فردوسِ بریں ٹھہری
دیکھیں گے زہے قسمت ہم بھی وہ زمیں جا کر

آنکھیں ہیں کہ شرمندہ ، دل ہے کہ بڑا نادم
کس کس کو سنبھالوں گا آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے قریں جا کر

قرآنِ مبیں اکثر سنتے تھے سناتے تھے
دربارِ شہِ دیں صلی اللہ علیہ وسلم میں جبریلِ امیں جا کر

غیروں کی سمجھ میں یہ آیا ہے نہ آئے گا
اکِ رات میں ہو آئے وہ عرشِ بریں جا کر

اللہ نے چاہا تو ہم بھی وہاں جائیں گے
بڑھ جاتا ہے جس در پر ایمان و یقیں جا کر

مٹی کا بدن راغب مٹ جائے تو اچھا ہے
سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی گلیوں میں کہیں جا کر

افتخار راغب
[/font]
 

ام اویس

محفلین
الله نے چاہا تو ہم بھی وہاں جائیں گے
بڑھ جاتا ہے جس در پر ایمان و یقیں جاکر

ان شاء الله

صلی الله علی حبیبہ محمد صلی الله علیہ وسلم
 
Top