چند لطیفے

اے خان

محفلین
بیوی'' آپکو میرا خوبصورت ھونا زیادہ اچھا لگتا ھے یا ذھین ھونا

شوھر''

مجھے تمہاری یہ مذاق کرنے کی عادت بہت پسند ھے
 

اے خان

محفلین
بیوی:- دیکھو نہ، ھمارے پڑوسی نے 50 انچ کا LCD ٹی وی خریدا ھے اپ بھی خرید لائے نہ۔۔؟؟

شوہر:- ارے ڈارلنگ ۔۔ جس کے پاس تمہاری جیسی خوبصورت بیوی ھو۔۔ وہ کیوں کر فالتو کا وقت ٹی وی دیکھنے میں برباد کرے گا۔۔؟؟

بیوی:- اوہ اپ بھی نہ۔۔ ابھی اپ کے لئے پکوڑے بنا کر لاتی ھوں




بیوی:- اپ میری سالگرہ کا دن کیسے بھول گئے۔۔؟؟

شوہر:- بھلا تمہاری سالگرہ کا دن کوئی کیسے یاد رکھے۔۔ تمھیں دیکھ کر ذرا بھی نہیں لگتا کہ تمہاری عمر بڑھ رہی ھے۔۔!!!

بیوی:- ( آنسو پونچھتے ھوئی) سچی۔۔ اپ کے لئے کھیر لا کر آتی ھوں۔



(شوھر-بیوی میں جھگڑا ھو رھا تھا)

بیوی:- میں پورا گھر سنبھالتی ھوں۔۔!!!
کچن کو سنبھالتی ھوں۔۔!!!
بچوں کو سنبھالتی ھوں۔۔!!!
تم کیا کرتے ھو۔۔؟؟؟؟؟

شوھر:- میں خود کو سنبھالتا ھوں۔۔ تمہاری نشیلی آنکھیں دیکھ کر۔۔!!!!

بیوی:- اپ بھی نہ۔۔۔
چلو بتاؤ آج کیا بناؤں اپ کے پسند کا۔۔؟؟؟

سکھی گھرانے کا فارمولہ
 
(ملک سے باہر جاتے ہوئے)
بیگم: سنیں! یہ زیور امی کی طرف رکھوا دیں۔ چوری نہ ہو جائیں۔
شوہر: فکر نہ کرو، الماری میں سپریم کورٹ سے تیار کردہ تالا لگوایا ہے۔
 
آخری تدوین:

فرخ منظور

لائبریرین
پولیس نے ایک آدمی پکڑا اس پر انڈین جاسوس ہونے کا الزام تھا
تھانیدار نے گرجتے ہوئے حکم صادر فرمایا
اینوں پہلے لمیاں پاؤ پھر منے گا
آدمی روتے ہوئے ۔۔سر میرا یقین کرو میں جاسوس نہیں ہوں، میں مسلمان اور پاکستانی ہوں
تھانیدار ۔۔اچھا فیر سنا چھ کلمے
آدمی نے بڑی روانی سے چھ کلمے سنا دیے
تھانیدار ۔۔ہن تے پکا یقین ہو گیا اے کہ اے جاسوس اے، چھ کلمے تے کسے وی پاکستانی نوں پورے نہیں آندے۔۔اینوں پا دیو لمیاں
 
بچے نے ڈرائنگ ٹیچر کو یہ کہتے ہوئے تھمایا سر یہ ڈرائنگ دیکھیے، گائے گھاس چر رہی ہے۔ استاد نے پوچھا اس میں گھاس کہاں ہے بیٹا ؟ بچے نے کہا وہ تو گائے چر گئی سر !! اور گائے کہاں ہے بیٹا ؟ وہ تو گھاس چر کے چلی گئی سر
 

فرخ منظور

لائبریرین
وائٹ ﮨﺎﻭٔﺱ ﻣﯿﮟ ﭨﯿﻠﻔﻮﻥ ﮐﯽ ﮔﮭﻨﭩﯽ ﺑﺠﯽ ۔ ﺻﺪﺭﭨﺮﻣﭗ ﻧﮯ ﻓﻮﻥ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﺗﻮﺩﻭﺳﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺍٓﻭﺍﺯ ﺍٓﺋﯽ “۔ﮨﯿﻠﻮﻣﺴﭩﺮ ﭨﺮﻣﭗ ! ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺧﺎﻥ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﺗﻤﮭﯿﮟ ﺑﺘﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﮨﻢ ﻧﮯﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺍﻋﻼﻥِ ﺟﻨﮓ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮨﮯ“ﭨﺮﻣﭗ ﻧﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ “ ﺍﭼﮭﯽ ﺧﺒﺮ ﮨﮯ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺧﺎﻥ ! ﻟﯿﮑﻦ ﮐﯿﺎ ﺑﺘﺎﻭٔ ﮔﮯ ﮐﮧ ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﮐﺘﻨﯽ ﻓﻮﺭﺱﮨﮯ “؟؟“ﻣﯿﺮﮮ ﺣﺴﺎﺏ ﺳﮯ ﻣﯿﮟ، ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻭ ﺑﮭﺎﺋﯽ ، ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻭﺍﻟﺪ، ﻣﯿﺮﮮ ﮔﺎﺋﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﻮﮒ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﺍﻭﺭ ﭘﭩﮭﺎﻥ، ﮐﻞ ﻣﻼ ﮐﺮ
80 ﺟﻮﺍﻥ ﮨﯿﮟ“ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﻓﻮﻥ ﭘﺮﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ۔۔ ’’ﺍﭼﮭﺎ ﻣﺴﭩﺮ ﺧﺎﻥ ﯾﮧ ﺑﺘﺎﻭٔ ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﺍﺳﻠﺤﮧ ﮐﺘﻨﺎ ﮨﮯ “ﭨﺮﻣﭗ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ “۔۔ﺍﻭﺋﮯ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ 80 ﺑﻨﺪﻭﻗﯿﮟ ﮨﯿﮟ، ﺳﻮ ﺗﻠﻮﺍﺭﯾﮟ ﺍﻭﺭ 10 ﭨﺮﯾﮑﭩﺮ 8 ، ﭨﺮﺍﻟﯿﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﯾﮏ
ﺑﻠﮉﻭﺯﺭ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﮔﺎﺋﻮﮞ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ“۔۔“ﺩﯾﮑﮭﻮ ﻣﺴﭩﺮ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺧﺎﻥ ! ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﻃﺎﻗﺘﻮﺭ ﺗﺮﯾﻦ ﺟﻨﮕﯽ ﺟﮩﺎﺯﮨﯿﮟ، ﻣﻀﺒﻮﻁ ﺗﺮﯾﻦ ﭨﯿﻨﮑﺲ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯽﻻﮐﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﻣﯿﮟ، ﺍﯾﭩﻢ ﺑﻢ ﺑﮭﯽ ﺳﯿﻨﮑﮍﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ“ ﺗﻢ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ “؟؟ﻭﯾﭧ ﺍﯾﮏ ﻣﻨﭧ “ ! ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺧﺎﻥ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﮨﻮﺍ۔۔۔ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﺑﻮﻻ “ﺍﻭﺋﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﺮﻭﺍﮦ ﻧﮩﯿﮟ، ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺍﻋﻼﻥِ ﺟﻨﮓ ﺑﺮﻗﺮﺍﺭ ﮨﮯ “۔۔۔“ﻟﯿﮑﻦ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱﺻﺮﻑ80 ﺟﻮﺍﻥ ﮨﯿﮟ۔ ﺟﺒﮑﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ 10 ﻻﮐﮫ ﻓﻮﺝ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺻﺮﻑ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﯾﮏ ﺍﺷﺎﺭﮮ ﮐﯽ ﻣﻨﺘﻈﺮ ﮨﮯ۔۔۔ ﭘﮭﺮ ﺳﻮﭺ ﻟﻮ “ﭨﺮﻣﭗ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ “!۔۔ ﺍﭼﮭﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﻨﭧ ﺩﻭ “ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﭘﮭﺮ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﻓﻮﻥ ﭘﺮ ﺑﻮﻻ “ ﻣﺴﭩﺮﭨﺮﻣﭗ! ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﺍﻋﻼﻥِ ﺟﻨﮓ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﮨﻤﯿﮟ ﺍٓﭖ ﺳﮯ ﺟﻨﮓ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻧﺎ “۔۔۔“ ﺍﭼﮭﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ﻣﺴﭩﺮ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺧﺎﻥ ! ﻣﯿﮟ ﺍٓﭘﮑﮯ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﮐﯽ ﺩﺍﺩ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮧ ﺑﺘﺎﻭٔ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺟﻨﮓ ﺳﮯ ﺑﺎﺯ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﯿﺎ “ﭨﺮﻣﭗ ﻧﮯ ﺍﺳﺘﻔﺴﺎﺭ ﮐﯿﺎ ’’۔ﺩﺭ ﺍﺻﻞ ﺑﺎﺕ ﯾﮧ ﮨﮯ “ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﻭﺿﺎﺣﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ “ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮔﺎﺋﻮﮞ ﻣﯿﮟ 10 ﻻﮐﮫ ﺟﻨﮕﯽ ﻗﯿﺪﯾﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﯿﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ “
 

فرخ منظور

لائبریرین
لڑکی باپ سے
میں ساجد سے شادی کرنا چاہتی ہوں، آپ اس سے مل لیں۔
باپ: کیا کاروبار کرتا ہے؟
کتنا بنک بنک بیلنس ہے؟
شادی کے بعد کتنا جیب خرچ دے گا تمھیں؟
کتنا زیور ڈالے گا؟
جائیداد کتنی ہے اس کی؟
لڑکی اٹھلا کر بولی
او پاپا آپ مردوں میں یہ بہت بری بات ہے۔ ساجد بھی آپ کے متعلق یہ سب پوچھ رہا تھا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ایک کسان نے اپنے دس کے دس بچوں کو ایک قطار میں کھڑا کیا ہوا تھا۔ اور ان سے تفتیش ہورہی تھی کہ " بتاؤ چھت پر رکھے ڈرم کو کس نے دھکا دے کر سیڑھیوں سے نیچے گرایا ؟ "
کسی بچے نے کوئی جواب نہ دیا۔
کسان نے پھر زور دے کے پوچھا۔" ڈرم کو کس نے دھکا دے کر سیڑھیوں سے نیچے گرایا تھا؟"
ایک بار پھر کسی نے جواب نہ دیا۔
کسان نے کہا۔ " ٹھیک ہے ۔ میں ایک کہانی سناتا ہوں ۔ ایک تھا بادشاہ اور ایک تھا اس کا بیٹا شہزادہ۔ ایک دن شہزادے نے کلہاڑے سے بادشاہ کا پسندیدہ انار کا درخت کاٹ دیا۔ بادشاہ کو پتہ چلا تو اس نے سب سے پوچھا کہ درخت کس نے کاٹا ؟۔ شہزادے نے سچ بولا کہ اس نے درخت کاٹا۔ بادشاہ اس کے سچ بولنے پر خوش ہوا اور اس کو کوئی سزا نہ دی۔ اور اس کو معاف کردیا۔ اب بتاؤ کہ ڈرم کو دھکا کس نے دیا تھا؟ "
یہ سن کر سب سے چھوٹا بیٹا بول پڑا کہ ڈرم کو اس نے دھکا دیا تھا۔
کسان نے آگے بڑھ کر بیٹے کو دو تین تھپڑ لگا دیے ۔
تھپڑ کھا کر معصوم بیٹا رونے لگ گیا اور اپنے سرخ انار جیسے گال سہلاتا ہوا بولا ۔ " شہزادہ سچ بولا ، اس کو سزا نہیں ۔ میں سچ بولا تو مجھے سزا کیوں؟ "
کسان نے جواب دیا۔" جس وقت شہزادے نے درخت کاٹا تھا بادشاہ درخت کے اندر جو نہیں تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
‏ایک سکول ٹیچر کا کہنا ہے کہ امتحانی مرکز میں میری ڈیوٹی لگی ہوئی تھی، میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ اس کا بیٹا بھی اسی سنٹر میں امتحان دے رہا ہے اس کا خیال رکهنا-
کہتا ہے: ایک دن موقع پا کر اس کے پاس گیا اور پوچھا کوئی مسئلہ تو نہیں؟ اس دن اسلامیات کا پرچه تها، ‏اس نے ایک سوال دکھایا کہ "کوئی سے تین اولوالعزم پیغمبروں کے نام لکھیئے" کا جواب چاهیئے۔
میں نے کوشش کی کہ کسی طرح رازداری سے اسے ایسے جواب لکھوا دوں کہ کسی کو پتہ نہ چلے اور کام بھی ہو جائے، ورنہ اچھی خاصی بدنامی ہو جانی تھی او وه بهی اسلامیات میں-
‏میں نے لڑکے سے کہا کہ جواب میں اپنے تینوں ماموؤں کے نام لکھ دے۔ کیونکہ میں جانتا تھا کہ اس کے تین ماموں ہیں جن کے نام ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ ہیں۔
اگلی راٶنڈ میں جب میں نے پیپر دیکها تو لڑکے نے جواب میں لکھا تھا : گڈّو ماموں، ٹونی ماموں اور چیکو ماموں
 
بچے نے ڈرائنگ ٹیچر کو یہ کہتے ہوئے تھمایا سر یہ ڈرائنگ دیکھیے، گائے گھاس چر رہی ہے۔ استاد نے پوچھا اس میں گھاس کہاں ہے بیٹا ؟ بچے نے کہا وہ تو گائے چر گئی سر !! اور گائے کہاں ہے بیٹا ؟ وہ تو گھاس چر کے چلی گئی سر
کیا ہی بات ہے
 
ہمارے گھر میں نیچے چاچا کا گھر تھا ایک دن مولوی صاحب کو بُلوایا کہ نیا گھر لیا ہے
مولوی کے ہاتھ سے مرغی بھی ذبح کرالی جائے اور کھانا وغیرہ بھی مولوی صاحب کو دے دیا جائے
مولوی صاحب کو چُھری پکڑائی
چُھری کی تیزی سے شاید
مولوی صاحب واقف نہ تھے
جیسے ہی مولوی صاحب نے
مُرغی کی گردن پر چُھری رکھی
مُرغی کی گردن یہ جا وہ جا
مُرغی کا دھڑ الگ اور گردن الگ
مولوی صاحب سب کی شکل دیکھ رہے
کہ یہ مجھ سے کیا ہوگیا
 
Top