چندریان 3: انڈیا چاند کے قطب جنوبی پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا

نبیل

تکنیکی معاون
انڈیا کی جانب سے روانہ کیا جانے والا چندریان تھری خلائی جہاز کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا ہے۔
چندریان تھری نے بدھ کی شام تقریباً چھ بجے چاند کے جنوبی حصے پر لینڈنگ کی۔
اس کے نتیجے میں انڈیا چاند کے اس حصے پر خلائی جہاز اتارنے والا پہلا اور امریکہ، سابق سوویت یونین اور چین کے بعد سافٹ لینڈنگ کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے
انڈیا کی خلائی ایجنسی نے اپنے ہیڈکوارٹر میں اس مشن کے آپریشن سینٹر کی تصاویر بھی آج شیئر کی ہیں جہاں سائنسدان اور ٹیکنیکل سٹاف تمام تر صورتحال پر بغور نظر رکھے ہوئے ہے۔
چندریان 3 مشن کے بڑے اہداف میں سے ایک ’پانی سے بننے والی برف‘ کی تلاش ہے، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چندریان اس برف کی تلاش میں کامیاب رہتا ہے تو مستقبل میں چاند پر انسانوں کی رہائش میں مدد مل سکتی ہے۔

ربط:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اچھی خبر ہے۔۔۔۔ انڈین زندگی کے تقریبا ہر شعبے میں کافی محنت کر رہے ہیں، اور اوپر آ رہے ہیں۔ تمام انڈین محفلین بحثیت قوم اس کامیابی پر مبارک کے مستحق ہیں۔
 
لو جی آیا جے غوری ☹️😃
بہمارے پاس ☝️ یہ ہی آپشن بچا ہے
بہرحال بہت مبارک باد انڈیا کو جو حقیقی طور پر ترقی کی طرف گامزن ہیں
 
تقریبا ہر ملک کے خلائی پروگرام کے ساتھ سیاسی مقاصد تو جڑے ہی ہوتے ہیں ۔۔۔ انڈین سائنسدان بہرحال اس کارنامے پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
سیاسی مسابقت اور چپقلش اس حد تک موجود ہے کہ جس دن روز روسی مشن کریش ہوا، میں نے اس کا ویکیپیڈیا پیج لگایا تو کسی نے اسے ایڈٹ کر کے لونا 25 کی جگہ ایک انتہائی قابل اعتراض تصویر لگائی ہوئی تھی!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
چندریان 3 کے اس پروجیکٹ کا بجٹ چھے سو کروڑ ہے جو محض ایک انڈین فلم کے منافع سے بھی بہت کم ہے ۔کئی ہندی فلمیں ایک ہزار کروڑ سے زیادہ کا منافع کماتی ہیں ۔
ایک انڈین فنکا ربھی سو کروڑ سے زیادہ معاوضہ رکھتا ہے ۔
اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس پروجیکٹ کا ےخرچ کا بوچھ حکومت پر کیا پڑا ہو گا۔
 
Top