گیارہویں سالگرہ چلو ذکر کرتے ہیں ان کاذرا سا

ان کہی

محفلین
السلام علیکم

میرا دل کر رہا تھا کہ محفل کی سالگرہ پر میں کچھ لکھوں۔۔ پر کیا لکھوں اس کی سمجھ نہیں آ رہی تھی۔۔ اس لیے میں نے سوچا اس بار محفلین کو ہی پکڑا جائے لولززز۔۔ میں نے یہ سب موبائل سے ٹائپ کیا ہے کیونکہ لیپ ٹاپ خراب پڑا ہے۔۔ اس لیے اگر کوئی غلطی نظر آئے تو خبردار کسی نے غلط املا کا بولا تو۔۔ نہیں تو میں نے لڑائی کر لینی ہے سب سے :rollingonthefloor:
وعلیکم السلام.....

ماشاللہ بہنا آپ بہت اچھا لکھتی ہیں آپ نے سب محفلین کا بہت مختصر لیکن لاجواب تعارف کروایا پڑھ کر اور محفلین کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا آپ کا یہ خوبصورت انداز میں لکھنا لائق تحسین ہے.. یقیناً آپ سب یہاں ایک فہملی کی طرح ہیں.....................!!

جزاک الله خیر...........
 
فاخر رضا

محفلین
اس محفل میں بالکل نوزائیدہ ہوں ابھی تک دانت نہیں نکلے مگر آپ نے بے دانتوں کے بھی پوری بتیسی نکلوادی. آپ کے اس تعارف سے بہت مستفیض ہوا. خدا آپ کا زور قلم اسی طرح قائم رکھے. آپ سب کو سالگرہ مبارک. شکر ہے اس دور میں کم از کم یہ سالگرہ کی روایت تو قائم ہے
 
اشتیاق علی

لائبریرین
کیا بات ہے ۔ بہت خوب اور حقیقت کے قریب تر لکھا ہے۔ خاص طور پر میرے بارے میں جو بھی لکھا ہے حقیقت ہے۔ صدا خوش ، ہنستی مسکراتی رہیں۔:zabardast1::great:
 
شیزان

لائبریرین
آج کل تو تقریباََ روز ہی آنا ہوتا ہے، ہفتے دس دن میں کوئی نہ کوئی پوسٹ بھی کر دیتا ہوں۔ البتہ کچھ پرانے دوست نظر نہیں آتے جن کے ساتھ کھل کر گپ شپ ہوتی تھی۔ اور نئے دوستوں سے گپ شپ کرنے میں ابھی ہچکچاہٹ ہے کہ کہیں انہیں میرا مزاح برا نہ لگ جائے۔
آپ کو یاد ہوگا کہ عمراعظم بابا جی ذوالقرنین الشفاء شوکت پرویز شیزان متلاشی محسن وقار علی محمد اسامہ سَرسَری محمد بلال اعظم مزمل شیخ بسمل مقدس آپی مہ جبین آپی نیرنگ خیال یوسف-2 بھلکڑ نایاب افلاطون عینی شاہ ماہا عطا خرم شہزاد خرم اور دیگر کئی محفلین سے کتنی گپ شپ ہوا کرتی تھی۔ اب ان میں سے کافی سارے دوست نظر ہی نہیں آتے اور جو نظر آتے ہیں وہ بھی بہت کم کم۔
بس الف عین سید شہزاد ناصر سید زبیر اور چند دیگر دوست ہی نظر آتے ہیں۔ خیر اللہ پاک سب کو سلامت رکھے، آباد رکھے۔ میں واقعی ان دوستوں کی عدم موجودگی بہت شدت سے محسوس کرتا ہوں، خاص کر ان دوستوں کو جو میری غزلوں پر ہاتھ صاف کر کے خود بھی خوش ہوتے، مجھے اور تمام محفلین کو بھی خوش کرتے، جیسے شوکت پرویز شیزان محسن وقار علی @یوسف-2 ۔ اللہ پاک سب کو خوش رکھے، سلامت رکھے، آباد رکھے۔
یاد فرمانے کا شکریہ راجا جی
اللہ پاک آپ کو بھی سدا خوش و خرم اور کامیاب و کامران رکھے۔ آمین۔
ان شا ء اللہ ملاقات رہے گی اب۔۔
 
مقدس

لائبریرین
وعلیکم السلام.....

ماشاللہ بہنا آپ بہت اچھا لکھتی ہیں آپ نے سب محفلین کا بہت مختصر لیکن لاجواب تعارف کروایا پڑھ کر اور محفلین کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا آپ کا یہ خوبصورت انداز میں لکھنا لائق تحسین ہے.. یقیناً آپ سب یہاں ایک فہملی کی طرح ہیں.....................!!

جزاک الله خیر...........
بہت شکریہ بھائی۔۔
 
مقدس

لائبریرین
اس محفل میں بالکل نوزائیدہ ہوں ابھی تک دانت نہیں نکلے مگر آپ نے بے دانتوں کے بھی پوری بتیسی نکلوادی. آپ کے اس تعارف سے بہت مستفیض ہوا. خدا آپ کا زور قلم اسی طرح قائم رکھے. آپ سب کو سالگرہ مبارک. شکر ہے اس دور میں کم از کم یہ سالگرہ کی روایت تو قائم ہے
اب تو نقلی بتیسی لگوانی پڑے گی آپ کو :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
مقدس

لائبریرین
کیا بات ہے ۔ بہت خوب اور حقیقت کے قریب تر لکھا ہے۔ خاص طور پر میرے بارے میں جو بھی لکھا ہے حقیقت ہے۔ صدا خوش ، ہنستی مسکراتی رہیں۔:zabardast1::great:
تھینک یو بھیا۔۔ میں نیا لیپی لے لوں تب تک آپ بھی تیار ہو جائیں کام کے لیے بھیا :rollingonthefloor:
 
Top