گیارہویں سالگرہ چلو ذکر کرتے ہیں ان کاذرا سا

مقدس

لائبریرین
السلام علیکم

میرا دل کر رہا تھا کہ محفل کی سالگرہ پر میں کچھ لکھوں۔۔ پر کیا لکھوں اس کی سمجھ نہیں آ رہی تھی۔۔ اس لیے میں نے سوچا اس بار محفلین کو ہی پکڑا جائے لولززز۔۔ میں نے یہ سب موبائل سے ٹائپ کیا ہے کیونکہ لیپ ٹاپ خراب پڑا ہے۔۔ اس لیے اگر کوئی غلطی نظر آئے تو خبردار کسی نے غلط املا کا بولا تو۔۔ نہیں تو میں نے لڑائی کر لینی ہے سب سے :rollingonthefloor:
 

مقدس

لائبریرین
نبیل بھیا

یہ ہیں ہمارے نبیل بھیا۔۔ بہت کم کم دکھائی دیتے ہیں آج کل محفل پر۔۔ نبیل بھیا از ون آف دا بانیز آف اردو محفل :D ۔ اس لیے بڑے لوگوں میں ان کا شمار ہوتا ہے اور بڑے لوگوں کی طرح یہ کچھ کچھ نخریلے بھی ہیں۔۔ دیر دیر سے آکر اپنی قدر بڑھانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔۔ ویسے تو ان کا خطاب محفل کی سالگرہ ٹرانسمشن کا سب سے امپورٹنٹ حصہ ہوتا ہے اور جو اب تک آ جانا چاہیے لیکن بڑے بھیا ابھی تک غائب شائب ہیں۔۔ آ جائیں بھیا آپ کو کچھ بھی نہیں کہا جائے گا۔۔آئی پرامس :)
 

مقدس

لائبریرین
محمد وارث بھیا

ان کو تو آپ سب جانتے ہی ہو۔ یہ وارث بھیا ہیں۔۔ مشکل اردو بولنے والوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔۔ شاعری بھی کرتے ہیں یہ اور بات کہ ہمیں اس کی سمجھ نہیں آتی :rollingonthefloor: وارث بھیا اپنے بچپن سے ہی محفل کے منتظم رہے ہیں پر ابھی کچھ دن پہلے صحت کا اور بچوں کا بہانہ بنا کر محفل کی نظامت سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ ہی ہی ہی ۔۔ اصل میں ان کو اپنے روم میں موجود ان ہزاروں بکس کو پڑھنا ہے جو دوسروں پر رعب ڈالنے کے لیے انہوں نے اپنے روم میں جمع کر رکھی ہیں اور بھابھی نے ان کو لاسٹ وارننگ جاری کر دی یے کہ اگر اب بھی نہیں پڑھنی تو میں نے ردی والے کو دے دینی ہیں سو اس لیے آج کل وارث بھیا ان کو رٹنے میں مصروف ہیں :)
 

مقدس

لائبریرین
زیک بھیا

جی ہاں۔۔ یہ اپنے زیک بھائی ہی کا ذکر خاص ہونے جا رہا ہے۔ ان سے بات کرنے سے پہلے بندہ سو بار سوچتا ہے کہ ان کو چھیڑا جائے یا نہیں۔۔ ویسے ان سے بات اپنے رسک پر ہی کرنی چاہیے۔۔ بندے کا دو منٹ کے اندر لتاڑ کر رکھ دیتے ہیں۔۔ ایک وقت تھا جب میں بھی ان سے خوب ڈرا کرتی تھی۔۔ سوچ سوچ کر بات کرتی تھی اور پھر وہ وقت بھی آیا جب میرا سارا ڈر ختم ہو گیا لولززز۔ جتنے سڑیل اور ڈراونے بھیا لگتے ہیں، اتنے ہیں نہیں اور ہاں ایک اور بات بھیا یہ بات مان چکے ہیں کہ میں ان سے زیادہ اچھی اردو بول سکتی ہوں :) ویسے یہ اپنے زکریا بھائی بھی ایک زمانے تک محفل کے منتظم رہے اور نظامت چھوڑنے کے پیچھے جو وجوہات تھیں وہ سب ہی جانتے ہیں لولزز۔ اب منتظم بھی ہو اور پنگے بھی کرے تو اچھا نہیں لگتا ناں۔۔ اس لیے انہوں نے نظامت چھوڑ کر پنگا بازی کو چن لیا :rollingonthefloor:
 

مقدس

لائبریرین
ابن سعید بھیا

یہ محفلی بھیا ہیں۔۔ ہاں جی کوئی بہن چاہے ان سے دس سال چھوٹی ہوں یا 20 سال بڑی۔۔ یہ تب بھی بڑے بھیا ہی ہیں اور سب ان کی بیٹیاززز۔۔ جب میں نےمحفل جوائن کی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ انہوں نے اپنی جوانی کی تصویر پروفائل میں لگائی ہوئی ہے تو پھر ہم نے بھی ان کو بڑے شوق سے بھیا بنا لیا۔۔ یہ تو بعد میں پتا چلا کہ یہ ہمارے ہم عمر بھیا ہی ہیں۔۔ ویسے بھی ہم کڑیوں کو ینگ بننے کا شوق ہوتا ہے تو ہم بھی اسی بات پر پکے ہو گئے کہ یہ سعود بھیا ہمارے بڑے بھیا ہی ہیں۔۔

کسی کو کوئی کام ہو، کوئی پریشانی ہو یا ویسے ہی کوئی بات کرنی ہو تو سعود بھائی ایک ہی آواز پر "جن" کی طرح حاضر ہو جاتے ہیں اور بلانے والا حیران رہ جاتا ہے کہ ابھی تو صحیح طرح سے آواز بھی نہیں دی تھی ۔۔ لولززز :rollingonthefloor:

یہ سچ ہے کہ محفل ان کے بغیر بالکل بھی نہیں چل سکتی۔۔ یہ آنلائن نظر نہ آتے ہوئے بھی 24 گھنٹے آنلائن ہی ہوتے ہیں۔۔

میں محفل میں 5 سال سے ہوں اور شاید ہی کوئی ایسا دن ہو جب سعود بھائی نے میری خیریت نہ پوچھی ہو۔۔۔ میں محفل آوں یا نا آوں۔۔ میسج کا جواب دوں یا نا دوں پر سعود بھیا مجھے میسج کرنا کبھی نہیں بھولتے۔۔ سعود بھیا لو یو فور دس :)
 

مقدس

لائبریرین
شمشاد بھیا

محفل پر مجھے سب سے پہلے ویلکم کرنے والے شمشاد بھیا تھے۔۔ مجھے لائبریری کی طرف لانے والے شمشاد بھیا تھے۔۔مجھے سب سے پہلے اردو کی طرف راغب کرنے والے شمشاد بھیا تھے۔ مجھے مکھی بنا کر دیوار پر چپکانے کی دھمکی بھی شمشاد بھائی ہی دیا کرتے تھے۔۔ پھر شمشاد بھائی کی ہی وجہ سے میں لائبریرین بنی کیونکہ اس کام پر انہوں نے ہی مجھے لگایا تھا۔۔ میں آج جو اتنی روانی سے اردو لکھ سکتی ہوں اس کا کریڈٹ محفل کے ساتھ ساتھ شمشاد بھیا کو جاتا ہے ۔ محفل پر اب جب میں واپس آئی ہوں تو شمشاد بھائی یہاں نہیں ہیں۔۔یہ محفل ان کے بغیر محفل نہیں ہے۔۔ شمشاد بھیا کتنی غلط بات ہے کہ ہمیں ہمیشہ روکنے والے بھیا اب یہاں خود نہیں ہیں۔۔ آپ کو یہاں ہونا چاہیے بھیا اور مجھے یقین ہے کہ آپ بہت جلدی واپس آنے والے ہیں :)
 

مقدس

لائبریرین
فاتح بھیا

ہاں جی فاتح بھیا خاصے خوش قسمت سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ان کو ہمارے ٹوئن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ایک بندے کے لیے اس سے بڑا اعزاز کیا ہو سکتا ہے کہ ایک مقدس بندی ان کو اپنا ٹوئن مانتی ہے :rollingonthefloor:

فاتح بھیا کا شمار بھی محفل کے سڑیل لوگوں میں ہی ہوتا ہے۔۔ موڈی بندے ہیں۔۔ دل کیا بات کر لی۔۔ نا کیا تو تو کون میں کون والا حساب :rollingonthefloor: پر مجھے اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا لولززز۔ مجھے جب ان کا دماغ کھانا ہو، میں ان کو آرام سے کال کر لیتی ہوں۔۔ فاتح بھیا نے بڑی کوشش کی تھی مجھ سے جان چھڑوانے کی لیکن کامیاب نہیں ہو پائے بیچارے۔۔ خیر برا وقت دیکھ کر تھوڑی ہی آتا ہے

لولززززز۔ اور ویسے بھیا شاعری کے ہاتھ پاوں توڑ لیتے ہیں۔۔ آج کل کچھ نیا نہیں لکھ پا رہے کیونکہ میں مصروفیت کی بناء پر اصلاح نہیں کر پا رہی ان کی شاعری کی۔۔ دعائیں دیں مجھے سب کہ آج کل وہ دکھی دکھی شاعری نہیں پڑ رہے :rollingonthefloor: لو یو فاتح بھیا :)
 

مقدس

لائبریرین
الف عین بابا جانی

جی ہماری محفل کی بزرگ ہستی ہیں لیکن کام ان کے جوانوں والے ہیں۔۔ ویری اینرجیٹک ماشاءاللہ۔۔ میں جب نئی نئی محفل پر آئی تھی تو میں ان کو بھی بھیا ہی بولا کرتی تھی :rollingonthefloor: مجھے لگتا کہ شاید ایسے ہی کوئی ڈی پی لگائی ہوئی ہے۔۔ مجھے کیا پتا تھا کہ بابا جانی خود ہی ہیں۔۔ ہی ہی ہی۔۔ سچ اے سوئیٹ پرسن۔۔ ویسے پہلے مجھے لگتا تھا کہ بابا کچھ ہارش ہیں۔۔ لوگوں کی شاعری کی اصلاح کرتے ہوئے کبھی کبھی سختی سے بات کرتے ہیں لیکن وہ بس میری سوچ تھی۔۔ اپنی اتنییی ساری مصروفیت میں سے ٹائم نکال کر، محفل میں آنا اور اس شاعری کے ساتھ سر کھپانا اتنا آسان کام ہر گز نہیں ہے۔۔ لائبریری کے کام کے دوران بابا جانی سے اکثر بات چیت رہتی تھی اور اب میں اتنا آتی بھی نہیں اور لائبریری پروجیکٹ پر کچھ کام بھی نہیں ہو رہا, اس لیے اتنی بات بھی نہیں ہو رہی۔۔ لگتا ہے اب لائبریری کو دھکا لگانا پڑے گا بابا جانی سے بات کرنے کے لیے :rollingonthefloor:
 

مقدس

لائبریرین
ماہ جبین آنی

محفل پر میری موسٹ فیورٹ آنی۔۔ میری دوست۔۔ میری ہمدرد ۔۔۔۔ میری گائیڈ۔۔ سب کچھ ہیں ماہ جبین آنی۔۔

اونچی آواز میں اُس نے تو کبھی بات نہ کی
خفگیوں میں بھی وہ لہجہ رہا کومل کی طرح

ایسی ہیں آنی۔۔ بہت پیار سے بات کرنے والی۔۔ وہ کوئی لیکچر نہیں دیتیں کہ یہ کرو ۔۔ وہ کرو۔۔ وہ خود ایسا بن کر دکھاتی ہیں کہ آپ ان کو جسٹ فالو کرنا شروع کر دیتے ہو۔۔ آپ کو پتا بھی نہیں چلتا کہ کتنی پراثر شخصیت ہے ان کی۔
ان سے بات کرتے کرتے گھنٹوں گزر جایا کرتے تھے۔۔ اور پتا بھی نہیں چلتا تھا..

میرے مشکل وقت میں آنی نے میرا بہت ساتھ دیا۔۔ مجھے سمجھایا۔۔۔ مجھے بتایا کہ وقت سدا ایک سا نہیں رہتا۔۔ جہاں برے دن ہیں۔۔ وہاں اچھے دن آنے میں بھی ٹائم نہیں لگتا۔۔ اس لیے ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا ہے اور میں نے ہر دم آنی کی اس بات کو پلو سے باندھ کر رکھا۔۔۔ جب بابا (سسر) ایک ہاسپٹل میں اور تیمور دوسرے ہاسپٹل میں تھے۔۔ اور میں سارا سارا دن ایک ہاسپٹل سے دوسرے ہاسپٹل میں بھاگتی پھرتی تھی۔۔ اور تب آنی مجھے ہمیشہ آپ کی یہ بات یاد آتی تھی کہ اچھا وقت ضرور آتا ہے بس صبر کے ساتھ انتظار کرنا ہوتا ہے۔۔ تھینک یو آنی۔۔۔ تھینک یو سو مچ فور بینگ دیٹ شائنگ اسٹار ان مائی لائف۔۔ آئی لو یو سو مچ۔۔ اور آپ ہمیشہ میری دعاوں میں ہیں اور رہیں گئی

مجھے پتا ہے کہ آپ اب یہاں نہیں آتیں۔۔ پر میں امین بھیا سے کہوں گی کہ وہ آپ کو ضرور بتائیں کہ آپ میرے لیے کیا ہیں :)
 

مقدس

لائبریرین
تعبیر اپیا

ان سے ملئیے یہ ہیں ہماری پیاری اپیا جان۔۔۔ بہت ہی سوئیٹ سی بالکل میری طرح :rollingonthefloor: یہ میں نہیں کہہ رہی وہ خود کہتی ہیں کہ میں کچھ کچھ ان جیسی ہوں تو میں بھی سوئیٹ ہوئی ناں پھر :rollingonthefloor:

محفل میں ہم سے بہتتتتتت پہلے سے ہیں اور میرے آنے کے کچھ عرصہ بعد دوبارہ ایکٹیو ہوئی تھیں اپیا۔۔ صرف کچھ عرصے کے لیے۔۔۔ اب پھر نہیں آتیں :(

تعبیر اپیا ہماری محفل کی فوٹوگرافر بھی ہیں۔۔۔ اچھی اچھی تصویریں ڈھونڈ کر شئیر کیا کرتیں تھیں۔۔ سوال جواب کرنے کی ماہر۔۔ میرا مطلب انٹرویوز لینے کی ماہر۔۔۔میرا ایک فیورٹ سلسلہ "اس ہفتے کا مہمان" تعبیر اپیا ہوسٹ کیا کرتیں تھیں۔۔۔ جب اپیا نے مجھے مہمان بنایا تھا تو انہوں بے مجھے " محفل کی خبری بیگم" کا ٹائیٹل دیا تھا :rollingonthefloor: ۔۔ تیمور مجھے آج بھی اکثر میڈم خبری کہہ کر پکارتے ہیں لولزززز

اپیا یار کہاں ہیں آپ۔۔ یہ کیا بات ہوئی بھلا؟ واپس آ جائیں ناں۔۔ دیکھیں میں بھی تو آ گئی ہوں ناں۔۔ آئی مس یو سو مچ :)
 

مقدس

لائبریرین
عندلیب اپیا

ان سے ملئیے یہ عندلیب اپیا ہیں۔۔ بہت ہی سوئیٹ سی۔۔۔
اپیا انتہائی مخلص اور سب سے گھل مل جانے والی ہیں اور دوسروں کا خیال رکھتی ہیں ، عزت کرنا اور کروانا بھی جانتی ہیں اور خوش مزاجی ان کے مزاج کا حصہ ہے اور یہی بات ان کو دوسروں سے الگ کرتی ہے.

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں۔۔ اپیا کو عجیب و غریب کھانے پکانے کا بڑا شوق ہے۔۔ ہی ہی ہی نئے نئے کوکنگ تجربے کرتی رہتی ہیں۔۔ موسٹلی تو ان چیزوں کے نام بھی نہیں سنے ہوتے جو اپیا پکا رہی ہوتی ہیں :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

اپیا لکھتی بھی بہت بہترین ہیں۔۔ ان کی لکھی ہوئی ایک تحریر جو میری موسٹ فیورٹ ہے۔۔ انہوں نے محفل کی سالگرہ پر ہی لکھی تھی ہی ہی ہی۔۔۔ حیدر آبادی زبان کا ایک مکالمہ۔۔۔ اففف اس کو تو میں نے اتنیییی بار پڑھا تھا اور ہر بار پڑھنے کا مزہ الگ لولززززز

اپیا اکثر مجھے رات کو آن لائن دیکھ کر ڈانٹ دیا کرتی تھیں کہ یہاں کیا کر رہی ہیں۔۔۔۔ جا کر سو جائیں۔۔ہی ہی ہی
اپیا تھینک یو فور آلویز بینگ ہیر فور می :)
 

مقدس

لائبریرین
فہیم بھیا

ان سے ملئیے ۔۔ یہ ہمارے فہیم بھیا ہیں۔۔ جب ہم ان سے پہلی بار ملے تب یہ ایسے نہیں تھے۔۔ ان کے تب کے بال ہمارے بالوں سے خاصے لمبے تھے۔۔ یعنی کہ 2 عدد چٹیاز آرام سے کی جا سکتی تھیں۔ یہ بھی خاصے منہ پھٹ سے بھائی ہیں۔۔ جو بات دل میں ہو آرام سے کہہ ڈالتے ہیں۔۔ہمیں بھی شروع کے دنوں میں خاصا ڈانٹا گیا تھا۔۔ ان کو ایکچلی پورا یقین تھا کہ میں کوئی پرانی محفلین ہوں۔۔ یعنی کہ پرانی بندی یا بندہ ود نیو آئی ڈی کے ساتھ۔۔ تب میری اردو ایسی تھی کہ ایک پورے میسج میں اردو کا ایک لفظ لکھ کر اردو کا حق ادا کیا کرتی تھی :rollingonthefloor: اور فہیم بھیا اکثر شمشاد بھیا سے ان ڈائریکٹلی کہا کرتے تھے کہ ان سے اردو بلوائیں۔۔ بھیا چونکہ محفلین جاسوس کا خطاب اپنے پاس رکھتے ہیں اس لیے وہ اپنا فرض سمجھتے تھے کہ ہمارا یہ راز محفل میں فاش کیا جائے لیکن ہوا کیا۔۔ کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا :rollingonthefloor:
فہیم بھیا کو جو جانتے ہیں ان کو پتا ہے کہ یہ بہت جذباتی قسم کے بندے ہیں لیکن ایک بہترین دوست اور بھائی بھی ہیں۔۔ ان کی مجھ سے محبت کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو گا کہ انہوں نے میری شہزادی بھتیجی کا نام مقدس رکھا۔۔ فہیم بھیا یو آر ون آف دا بیسٹ۔۔ دئیر از نو ڈاوٹ آباوٹ دیٹ۔۔ ہماری کتنا کتنا عرصہ بات نا بھی ہو بٹ مجھے پتا ہوتا ہے کہ آئم آلویز ان یور دعازز :)
 

مقدس

لائبریرین
محمد امین بھیا

ہاں جی یہ امین بھیا ہیں۔۔ ہماری ماہ جبین آنی کے فرزند محترم۔۔ ہماری ان سے بھی گاڑھی چھنتی ہے۔۔ ان کو تنگ کرنا بھی ہمارے فرائض اول میں شامل ہے۔۔ ویسے شکل سے یہ جتنے معصوم لگتے ہیں ویسے ہیں ہر گز نہیں۔۔ اور باتیں بھی بہت ہی زیادہ کرتے ہیں۔۔ ان سے بات کرتے وقت بندہ بس خاموش ہو کر ہی بیٹھ رہتا ہے کہ میرئ باری کب آنی :rollingonthefloor: ان کو خاموش کروانا ہو تو آنی کی دھمکی دی جاتی ہے۔۔ ان کا سب سے بڑا کام آنی کو محفل پر لانا تھا۔۔ شی از وان آف دا سوئیٹسٹ لیڈیز آئی ہیو ایور اسپوکن ٹو۔۔۔ اتنا نرم سا لہجہ۔۔ واووو۔۔ اوہو یہ تو امین بھیا کے بارے میں لکھ رہی تھی ناں :rollingonthefloor:
امین بھیا کے شہزادے ان کی ڈبل کاپی لگتے ہیں۔ بس اللہ کرے کہ شکل میں ہی ان پر جائیں لولزززز۔ امین بھیا بھی شاعری کی ٹانگیں توڑنے کی ناکام کوششوں میں لگے رہتے ہیں بیچارے :rollingonthefloor: میں تو کہتی ہوں کہ بھائی جس کا کام اسی کو سانجھے۔۔ آپ کو کیا ضرورت پرائے کام میں ٹانگ اڑانے کی :rollingonthefloor:
امین بھیااا تھینک یو فور آل دوز لولی کمنٹس اینڈ میسجزز جو تب تب آپ نے کیے وین آئی نیڈڈ دیم موسٹ :)
 

مقدس

لائبریرین
سید شہزاد ناصر بابا جانی

یہ ہمارے بہت ہی پیارے سے بابا جانی ہیں۔۔ اتنے پیارے کہ ان چند لفظوں میں اس کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا۔۔ ان کو میں اتنااااااا تنگ کرتی ہوں لیکن یہ ہوتے ہی نہیں ہیں۔۔ بس اتنا کہتے ہیں مقدس پتر دماغ کی لسی بنا کر رکھ دیتی ہو :rollingonthefloor: اور میں کہتی ہوں بابا جانی مجھے تو دماغ کا قیمہ بنانا بھی آتا ہے اور پھر قیمے کے کباب بھی :rollingonthefloor: ان کے توسط سے مجھے دو پیارے سے بھائی اور ایک پیاری سے بہنا بھی ملے۔۔ حیدر، فراز اور زینب۔۔ بہت ہی باتمیز اور سمجھدار۔۔ بالکل اپنے بابا جانی کی طرح۔۔
میں آنلائن نا آ پاوں تو بابا جانی فیس بک پر مجھے میسج کر کے پوچھتے رہتے ہیں کہ میں کہاں غائب ہوں۔۔ بابا جانی میں نے آنا اسٹارٹ کیا ہے اور آپ غائب ہو گئے ہیں۔ جلدی سے واپس آئیں۔۔ مجھے آپ کے دماغ کا قیمہ بنانا ہے :rollingonthefloor:
 

مقدس

لائبریرین
نایاب بھیا

ان کو تو آپ سب جانتے ہیں۔۔ اپنے نام کی طرح نایاب۔۔ بہت کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو بلاوجہ، جانے بغیر آپ کو اتنی ڈھیر ساری پرخلوص قسم کی دعاوں سے نوازتے ہیں۔۔
میں جب جب نایاب بھیا سے بات کرتی ہوں۔۔ ایک سکون سا ملتا ہے کہ نایاب بھیا کی گئی ساری دعائیں میرے حق میں قبول ہو گئی ہیں۔۔اور ہوتی بھی ہیں۔۔ اکثر ایسا ہوا ہے میرے ساتھ۔۔ اس لیے میں جب بھیا کو آنلائن دیکھتی ہوں ان سے دعا کا کہتی ہوں :)

ایک اور بات نایاب بھیا کو اپنی بٹیا غزل سے بہت محبت ہے۔۔ اس کا ذکر جس محبت اور احترام سے بھیا کرتے ہیں اٹ ریمائینڈز می آف مائی بابا جانی۔۔ بابا کو ایسا ہی ہونا چاہیے کہ وہ صرف بیٹی سے محبت نہ کریں اس کا احترام بھی کریں۔۔ نایاب بھیا دعا کریں کہ میں اپنے بیٹے کو بھی یہ بات سکھا سکوں :)
 

مقدس

لائبریرین
نیرنگ خیال بھیاااا

یہاں پر کون ایسا ہے جو میرے نینوں بھیا سے واقف نہیں ہے۔۔ اگر نہیں ہے تو کیوں نہیں ہے۔۔ کان پکڑیں اس بات پر۔۔ :rollingonthefloor:

میری فرسٹ ٹائم جب نینوں بھیا سے بات ہوئی تھی تو کسی کھانے پینے کی چیز پر ہوئی تھی ہی ہی ہی۔۔ اس سے ان کی خوش خوراکی کا اندازہ کر لیں آپ :rollingonthefloor:

نینوں بھیا ایسے بھائی ہیں جو بہت پیارے، سوفٹ نیچر، اسٹریٹ فارورڈ اور بلا کے ذہین ہیں۔۔ ہر ایک کی مدد کرنے میں آگے آگے۔۔ کسی کو پریشان نہیں دیکھ سکتے اور سب سے خاص بات بہنوں ، بیٹیوں کی آنکھ میں آنسو تو ان سے برداشت ہی نہیں ہوتے۔۔ ان کا بس چلے تو ساری دنیا کی خوشیاں ان کے دامن میں ڈال دیں۔۔

عشو بے بی اور زین سے ان کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔۔ ان کا ذکر، جس مان اور پیار سے کرتے ہیں۔۔ دل کرتا ہے کہ سنتے رہو۔۔ ان کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھنٹوں سرشار رہتے ہیں۔۔ اور ان کو کتنے فخر کے ساتھ ہمارے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔۔ یہ نینوں بھیا ہیں میرے

نینوں بھیا سے میں لڑتی بھی بہت ہوں۔۔ مجھے مزہ آتا ہے ان کو تنگ کرنے میں لیکن یہ اور بات کہ وہ تنگ ہی نہیں ہوتے بلکہ وہ مزہ لیتے رہتے ہیں :rollingonthefloor: ان سے میں کہوں کہ مجھے آپ سے بات نہیں کرنی تو اس پر باقاعدہ نوافل پڑھے جاتے ہیں بٹ اتنی اچھی تو میں ہوں نہیں :rollingonthefloor: نینوں بھیا ہمیشہ ایسے ہی رہیے گا پلیزز
 

مقدس

لائبریرین
محمداحمد بھیا

ہمارے ان بھیا کا شمار بھی دکھی آتماوں میں ہوتا ہے :rollingonthefloor: لولزززز یہ نام ہم نے اپنے دل میں سارے شاعر بھائیوں کو دیا ہوا ہے ہی ہی ہی۔
احمد بھائی کو دیکھ کر سب یہی سوچتے ہیں کہ یہ خاصے خاموش طبعیت کے مالک ہیں ۔۔ بس کام کی بات کرتے ہیں اور خاصے ذہین سے بھیا ہیں پر ان کے لیے ہم نے ایک اور اصلاح ایجاد کر رکھی ہے وہ ہے "میسنے بھیا" ۔۔ جی ہاں ہم اپنے احمد بھیا کی ہی بات کر رہے ہیں۔۔۔ چپ چاپ سب دیکھتے رہتے ہیں اور پھر ایسا چھکا مارتے ہیں کہ اگلا بس منہ کھولے دیکھتا رہ جائے کہ یہ آیا کہاں سے :rollingonthefloor:

پہلے خاصے معصوم ہی ہوا کرتے تھے لیکن جب سے ان کی اٹھک بیٹھک نینوں بھیا کے ساتھ ہوئی ہے تب سے یہ ہمارے ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔۔ :rollingonthefloor: سو کہنا بنتا ہے کہ ان کو خراب کرنے والے نینوں بھیا ہی ہیں لولززز

بڑی سنجیدہ قسم کی شاعری کرتے ہیں۔۔ اور بڑے بڑے لوگ ان کی شاعری کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔۔ لیکن خود اپنا لکھا کم ہی پڑھتے ہیں اس لیے دوسروں کی، کی گئی تعریف کو بیچارے سچ مان جاتے ہیں۔ :rollingonthefloor: ہم نے بہت بار کوشش کی ہے کہ بھیا شاعری چھوڑ کر کوئی اچھا کام کر لیں لیکن یہ لت جب لگ جائے تو مشکل ہی سے چھوٹتی ہے لولزز۔

بھیا بڑے ریگولر قسم کے بندے ہیں۔۔ جاب سے چھٹی کرنا ان کو آتا ہی نہیں تھا لیکن نین بھیا کے اثر میں رہتے ان کو بہانے بنانے خوب آ گئے ہیں۔۔ اس لیے اب کبھی کبھار یہ چھٹی مار ہی لیتے ہیں :rollingonthefloor:

احمد بھیا! پلیز ایسے ہی رہیے گا ہمیشہ۔۔ :)
 

مقدس

لائبریرین
فلک شیر بھیا

تو ہاں جی ان سے تو آپ سب مل ہی چکے ہیں۔۔ یہ ہمارے فلک شیر بھیا ہیں۔۔ بہت ہی سوبر سے۔۔ ان کو کسی نے کہہ دیا کہ بھائی مسکرانا کم کم۔۔ بہت ٹیکس لگتا ہے مسکرانے پر :rollingonthefloor: اس لیے یہ بس عید کے عید اسمائل دیتے ہیں :rollingonthefloor:

ایک بار ہم نے فلک شیر بھیا سے کہا کہ ہمیں بہت شوق ہے کوئی ہمیں آپا کہہ کر بلائیں۔۔ ہمارے چھوٹے بھائی اور بہنیں بھی ہمارے نام ہی سے بلاتے ہیں۔۔ تب ہی ڈڈ دا سوئیٹسٹ تھنگ ایور۔۔۔ ہی اسٹارٹڈ ٹو کال می آپا۔۔ اس دن سے لے کر آج تک فلک شیر بھائی ہمیں آپا کہہ کر بلاتے ہیں۔۔۔ ہاو سوئیٹ آف ہم۔۔

فلک شیر بھیا بھی کچھ کچھ دکھی آتماوں کی دنیا سے تعلق رکھتے ہیں۔۔ لیکن ان کی جو نظمیں ہیں ناں وہ ہمیں بھی سمجھ آ جاتی ہیں۔۔ اس لیے ہم ان کو اس غلطی پر زیادہ ٹوکتے نہیں اور ان کو شاعری کرنے دیتے ہیں :rollingonthefloor:

فلک شیر بھیا آپ بہت ہی اچھے اور پیارے بھائی ہو۔۔ :)
 

مقدس

لائبریرین
عائشہ عزیز

عائشہ کو بھلا کون نہیں جانتا۔۔۔ ہیں؟ آپ نہیں جانتے؟ چلئیے چھوڑیے مذاق نہیں کرتے :rollingonthefloor:

عائشہ اردو محفل کی مانو بلی ہے اور میری سوئیٹی پائی۔۔ اتنییییی پیاری سی۔۔ معصوم سی۔۔ بالکل میرے جیسی :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

جب میں نے محفل کو جوائن کیا تھا تو مجھے ویلکم کہنے والوں می عائش بھی تھی۔۔ مجھے یاد ہے جب میں لائبریری کی بکس ٹائپ کرتی تو عائش چپکے سے میسج کرتی کہ اپیا آپ کی آنکھیں تھک گئی ہونی اب اگلا کام میں کر دیتی ہوں۔۔۔ہاو سوئیٹ

پھر میری اور۔عائش کی بات کال پر ہوئی تو عائش بالکل معصوم سی بچی لگی۔۔ جو مجھ سے بات کرتے ہوئے بھی جھجک رہی تھی لولزززز ویسے نوٹ کیا جائے کہ یہ جھجک محض ایک کال کے لیے تھی۔۔ ہی ہی ہی۔۔۔ اس کے بعد جو عائش نے میرے کانے کھائے ہیں ناں۔۔ بس نا ہی پوچھیں :rollingonthefloor:

پھر ایک وقت آیا کہ میں غائب غائب رہنے لگی تو عائش مجھے میسج کرتی رہتی کہ اپیا کہاں غائب ہیں۔۔۔ اور یہ بھی کہ اپیا اب آپ بڑی لوگ ہو گئی ہیں۔۔ اس لیے مجھ سے بات نہیں کرتیں۔۔ بزی رہتی ہیں۔۔ اور جب میں بڑی لوگ ہو جاوں گی تو میں بھی ایسا ہی کروں گی لولززز۔۔۔ ویسے یہ تو بس اپیا کے لیے دھمکی تھی ناں۔۔ آئی نو۔۔۔میں جب بھی آتی ہوں۔۔ عائش مجھے ویسے ہی پیار سے ویلکم کرتی ہے۔۔ :)

عائشہ ذرا یاد کرنا ہماری فرسٹ کنورسیشن لولززززز

لو یو سو مچ شہزادی۔۔۔ یو میں آلاٹ ٹو می اینڈ یس۔۔ ایم سووووو پراوڈ آف یو :)
 

مقدس

لائبریرین
ناعمہ عزیز

لڑکیوں میں مجھے سب سے پہلے ویلکم کرنے والی ناعمہ تھی اور ناعمہ ہی کی وجہ سے میں اس وقت فورم یوز کرنے کی عادی ہوئی۔۔ آدر وائز کب کا چھوڑ چکی ہوتی۔۔ ان دونوں محفل خاصی خاموش خاموش سی تھی تو ناعمہ نے مجھے اکسایا کہ ہم محفل میں رونق لگائیں گے
۔ اور پھر ناعمہ نے میرا انٹرویو اسٹارٹ کر دیا اور وہاں سے میں نے محفلین کو اور انہوں نے مجھے جانا۔۔۔میرا انتہائی بورنگ انٹرویو سب کے لیے دلچسپی کا باعث بنا اور سب نے سوال کیے۔۔۔دیٹ واز آل بیکاز آف ناعمہ۔

یاد ہے ناعمہ ہم کیسے ساری ساری رات جاگ کر پوسٹیں کرتے تھے تاکہ ایک دوسرے سے آگے نکل جائیں اور پھر اینڈ پر جاکر ایک۔دوسرے کا۔ویٹ کرتے تھے کہ ہم ایک ساتھ ہزاری ہو :rollingonthefloor:

اور ہاں وہ تمہاری اور عائش کی میرے خلاف کی گئی سازش جس کا اعلان اسٹیٹس پر کیا گیا تھا ہی ہی ہی ہی۔۔ ول نیور فورگیٹ دیٹ۔۔اور وہ دعائیں کہ مجھے ماما کام سے لگا دیں اور میں آنلائن نہ آوں :rollingonthefloor:

مجھے پتا ہے کہ اب ہم لوگ بزی بزی ہو گئے ہیں۔۔ لیکن آئی وانٹ یو ٹو نو یور مائی سوئیٹ ہارٹ فور ایور :) لو یو سووو مچ
 
Top