چلو اک بار پھر سے اجنبی۔۔۔

محسن حجازی

محفلین
نئے آنے والے پر ستم مت توڑیے

اب یہ مت کہیے گا کہ اوپر والی چیز نظر نہیں آتی. . . . . . ویے یہ تاریخ بی بی اور شاید صاحب کون ہیں :laugh:

ہم بہت با حیا آدمی ہیں ادھر ادھر نہیں دیکھتے نظریں جھکا کر اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔:grin: :grin: :grin:
تاریخ بی بی اور شاہد صاحب کا ذرا اپنے حلقوں میں پتہ تو کیجئے۔:grin:
 
محسن حجازی

محفلین
آپ پھر سرمائی نیند سے جاگ گئیں؟
خاتون اہل دل ہم ہیں آپ کا پتہ نہیں۔
یہ سرمائی نیند لینے والے غیر فقاریہ جاندار دل رکھتے ہیں؟ :grin:
نہیں آپ کا نہیں کہہ رہے آپ تو فقط سرمائی نیند لیتی ہیں ناں! :grin:
سارا لاہور اہل دل ہے بلکہ ہم کو تو کراچی والے بھی ایک سے ایک دل والے ملے ہیں سو فقط لاہور پر کیا موقوف!
 
فرخ منظور

لائبریرین
فریدی صاحب یہ گیت محمد رفیع نے نہیں مہندر کپور نے گایا ہے لیکن اس گیت میں مہندر کپور کی آواز اس قدر رفیع صاحب کی آواز سے مل رہی ہے کہ اکثر لوگ دھوکا کھا جاتے ہیں - مہندر کپور کا حال ہی میں‌ یعنی 27 ستمبر 2008 کو انتقال ہوچکا ہے -
 
سلام مسنون ۔۔سخنور بھائی آپ کا بہت شکریہ کے آپ نے میری اتنی بڑی غلط فہمی دور کی ۔۔میں‌ اب تک اسے رفیع صاحب کی آواز ہی سمجھتا رہا تھا ۔۔اب آئیندہ اندازے پر نہیں‌ لکھونگا ۔۔تصدیق کرنے کے بعد ہی لکھونگا۔۔اگر پھر بھی تفصیل نا ملے تو آپ تو ہیں‌ ہی ۔۔:)

ویسے آپ کی معلومات کافی وسیع ہیں‌ ۔۔:roll:
 
بہت شکریہ فریدی صاحب! گذارش ہے کہ عنوان میں محمد رفیع کے بجائے مہندر کپور کر دیجئے - :)
 
عندلیب

محفلین
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی
نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے
نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں میں
نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نظروں سے

چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے
مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں
مرے ہمراہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی
تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں کے سائے ہیں

چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

تعارف روگ ہوجائے تو اس کو بھولنا بہتر
تعلق بوجھ بن جائے تو اس کو توڑنا اچھا
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن
اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا

چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
 
فاتح

لائبریرین
کیا خوبصورت گیت ہے۔شیئر کرنے پر آپ کا شکریہ۔
ساحر لدھیانوی کا کلام اور مہندرا کپور کی آواز۔ جادو جگا دیتا ہے یہ گیت۔
 
Top