چلتے ہو تو چین کو چلیے

سیما علی

لائبریرین
پھر رات کو چائنیز سنگترے بھی کھانے کو ملے، جو شاید سنگتروں کی مائیکرو یا بونسائی بنوائی گئی تھی۔ اس بابت جنابہ مریم افتخار مزید روشنی ڈال پائیں گی کہ چینیوں نے ایسا کیوں کیا، کیسے کیا وغیرہ
cc09.jpg
بہت اعلیٰ چینیوں کی ہمیں یہ بات بہت پسند ہر چیز کا چھوٹےسے چھوٹا ورژن ملتا ہے اور گوروں کو ما رہے بڑے ورژن کی ہمیں چھوٹی چیزیں ہمیشہ سے بہت
کھینچتی ہیں اپنی طرف ۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
اگلے دن شہرِ ممنوعہ یعنی فوربڈن سٹی کی سیر کو نکلے۔ سردیوں کے آغاز کی وجہ سے ہر طرف خزاں کے رنگ بکھرے پڑے تھے۔ دوسرے لفظوں میں بیجنگ شہر کے اندر autumn in hunza برپا تھی۔
بقول فراز
ہوا میں نشہ ہی نشہ فضا میں رنگ ہی رنگ
یہ کس نے پیرہن اپنا اچھال رکھا ہے
cc13.jpg
بہت خوبصورت
 

سیما علی

لائبریرین
ویسے ڈریگن فروٹ کافی پھیکا سا لگا، تاہم کھا ہی لیا کہ برادرم زیک اور دیگر کچھ احباب سے یہی سیکھا کہ کھانے پینے کے معاملے میں زیادہ xenophobic نہیں ہونا چاہئے۔ تاہم ابھی تک ایسا موقع نہیں آیا کہ فش یا ذبیحہ کے علاوہ کچھ کھانے کی مجبوری بنی ہو۔
cc11.jpg
ڈریگون
فروٹ پتہ نہیں کیوں ہمیں نہیں پسند ۔۔۔۔
سچ کہا اسکا مزا کچھ عجب پھیکا سا ہے ۔۔۔۔
 

اے خان

محفلین
میں نے تقریبا ہر طرح کی 3ڈی اور ایکس ڈی رائیڈ بہت بار ٹرائے کی ہے لیکن "وال آف چائنہ" والی ان گنت بار پچھلے آٹھ سالوں میں۔ ہمارے ہاسٹل سے والکنگ ڈسٹنس پہ ہوتی تھی رائیڈ، ذرا سا دن برا گیا-چائنہ چلے جاو! 😂
وہ آنکھوں پر جو چیز لگاتے ہیں؟
 
Top