چلتے ہو تو چین کو چلیے

یاز

محفلین
اس سفر میں کوئی نئی بات سیکھی یا کچھ نیا مشاہدہ کیا؟
سفر تو نام ہی سیکھنے کا ہے۔ چند اہم مشاہدات درج ذیل ہیں۔
۔۔چینی بھائی اپنے شہروں اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں پاگل پن کی حد تک مصروف ہیں۔ بہت سے معاملات (جیسے ہائی سپیڈ ٹرین وغیرہ) میں وہ دنیا سے میلوں آگے نکل چکے ہیں ۔
۔۔ جن کا حال بہتر ہوتا ہے، ماضی بھی انہی کا ہی بہتر ہوتا ہے۔ (اس پہ یقین مزید مستحکم ہو گیا).
۔۔ بے تحاشا معاشی ترقی کی بدولت چینی عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے، تاہم معاشرے میں ایک حد تک suppression موجود ہے۔ ہمارا اندازہ (بلکہ پیش گوئی) ہے کہ ایک دن یہ لوگ بھی آزاد ہوں گے، تاہم اس میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ ویسے اس میں چین یا چینیوں کو زیادہ تشویش نہیں ہونی چاہئے کہ یہ سوسائٹی کے ایولوشن یا میٹا مورفیسس کا حصہ ہے۔ جب فی کس آمدنی ایک خاص حد سے اوپر ہو جائے، یعنی پیٹ بھر جائے تو پھر فطری طور پر شخصی آزادیاں وغیرہ بہت اہم لگنے لگتی ہیں۔
وغیرہ وغیرہ
 

یاز

محفلین
ایک عدد پینوراما بنانے کی (ناکام سی) کوشش
cc27.jpg
 

یاز

محفلین
اور اب گرمیوں والے سفر کی چند تصاویر جو صرف بیجنگ کی ہی ہیں۔
اس دفعہ دیوارِ چین کے سرسبز axis کی جانب گئے اور واقعی دونوں سائیڈز میں بہت فرق ہے۔ ایک طرف گھنا سر سبز جنگل اور دوسری جانب کافی حد تک چٹیل اور خشک پہاڑ۔
یہ یہاں کا اینٹری پوائنٹ ہے۔
cc35.jpg
 
Top