چاند پر جانے کا امریکی دعویٰ جھوٹ نکلا ۔۔۔۔!

فاتح

لائبریرین
میرے صوفیا نہیں ہے
نہیں۔ غالبا کائنات کے ہر کونے تک
دادا! آپ صوفی لوگ کو ذرا ہلکا لے گئے ۔۔۔ کائنات کے کونوں تک ہی محدود کر دیا انہیں۔ ملٹی یونیورس اور پیرالل یونیورس کی تھیوریاں انہی صوفیوں کے مشاہدات ہی کا تو نتیجہ ہیں۔ حق ہو
 
نہیں! نہیں! صرف چاند کیوں۔۔۔ ابھی پچھلے دنوں ہی تو نیو ہورائزنز نے پلوٹو پر کچھ بزرگوں کی درگاہوں اور وہاں منعقدہ عرس پر پڑنے والی دھمالوں کی لائیو کوریج کی تھی۔ یاد نہیں؟
فاتح بھائی کیا یہ کسی بابا جی کے لنگر کی بریانی ہے مریخ پر یاں کسی بابے نے وہاں ریسٹورنٹ کھول لیا ہے
nasa-finds-biryani-on-mars-635805726348457407-17580.jpg
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی کیا یہ کسی بابا جی کے لنگر کی بریانی ہے مریخ پر یاں کسی بابے نے وہاں ریسٹورنٹ کھول لیا ہے
nasa-finds-biryani-on-mars-635805726348457407-17580.jpg
بچہ۔۔۔ تُو بابوں کا مذاق اڑاتا ہے، اللہ تیرے جہاز اڑائے گا
یہ ایئر بس اور بوئنگ والے بھی ایسے ہی بابوں کا مذق اڑایا کرتے تھے، انجام دیکھ لیا نا ان کا، آج جہاز اڑ رہے ہیں ان کے
 
دادا! آپ صوفی لوگ کو ذرا ہلکا لے گئے ۔۔۔ کائنات کے کونوں تک ہی محدود کر دیا انہیں۔ ملٹی یونیورس اور پیرالل یونیورس کی تھیوریاں انہی صوفیوں کے مشاہدات ہی کا تو نتیجہ ہیں۔ حق ہو
پیرالل یونیورس کی تھیوری کا تو پتا ہے لیکن یہ ملٹی یونیورس کیا ہے
 
فاتح

لائبریرین
پیرالل یونیورس کی تھیوری کا تو پتا ہے لیکن یہ ملٹی یونیورس کیا ہے
وہی چیز ہے۔
ملٹی ورس یا ملٹی یونیورس بے شمار یا لا تعداد کائناتوں کے ایک فرضی سیٹ کو کہا جاتا ہے جس میں کئی کائناتیں ایک ساتھ موجود ہیں اور ان ساتھ ساتھ موجود کائناتوں کو پیرالل یونیورسز کہا جاتا ہے
 
فاتح

لائبریرین
چلیں پہلے ممتاز مفتی کی تمام کتابیں پڑھ دالیں
اوہ اب پتا چلا کہ آپ کی یہ دماغی حالت ممتاز مفتی کی خرافات پڑھ کر ہوئی ہے۔ یقیناً ایسا ہی انجام ہوتا ہے ممتاز مفتی جیسوں کو پڑھنے والوں کا۔ مجھے آپ سے ہمدردی ہے۔
 
بچہ۔۔۔ تُو بابوں کا مذاق اڑاتا ہے، اللہ تیرے جہاز اڑائے گا
یہ ایئر بس اور بوئنگ والے بھی ایسے ہی بابوں کا مذق اڑایا کرتے تھے، انجام دیکھ لیا نا ان کا، آج جہاز اڑ رہے ہیں ان کے
حق اللہ میری توبہ توبہ میں بابوں کا مذاق نہیں اڑایا بابے کے مرید خود بابوں کو توپ ٹائپ کی چیز بتا کر بابے کا مذاق اڑاتے ہیں...
ویسے تو بابے دنیا میں ہی جنت اور جنہم کی ٹکٹ بھی فروخت کرتے ہیں سنا ہے میں نے:p
 
arifkarim

معطل
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کے افراد نے وہ منظر یقینا دیکھا ہوگا جب چاند پر بھیجے گئے امریکی مشن اپالو 11 میں شامل نیل آرمسٹرانگ نے اس سیارے پر پہلا قدم رکھا تھا۔ برسوں گزر جانے کے بعد بھی اس مشن پر سوالیہ نشانات ہیں کہ کوئی انسان کبھی چاند پر گیا ہی نہیں تھا۔ اب پتا چلا ہے کہ یہ سب کچھ جعلی تھا جو ہالی ووڈ کے ایک سٹوڈیو میں تیار کیا گیا تھا۔
اگر سب کچھ جعلی ہی کرنامقصود تھا تو خلا باز "اصلی" لینے کی کیا ضرورت تھی؟

ملحدین کا تو بیڑا ہی غرق ہو جائے گا، یہ دیکھ کر۔ ویسے آپ اگر اوپر والی منسلک تصویر کو دیکھیں، تو اُس میں نظر آنے والے خلا نورد اور مشینری کا سایہ ایک طرف کو ہے، جب کے امریکی جھنڈے کا سایہ اس کے اُلٹی طرف ہے۔ ایسا کیوں ؟
اس زمانہ میں فوٹوشاپ موجود نہیں تھا اسلئے ایسی غلطیاں ہونا معمول کی بات ہے۔

اور ٹوٹے چاند والے مسلمانوں کا کیا ہو گا؟
یہ چاند ابھی تک جڑا نہیں؟ کائنات میں ایک بار کوئی چیز ٹوٹ جائے تو واپس اسی حالت میں واپس جڑنا ممکن نہیں۔

ٹوٹے ہوئے چاند پر اعتراض کیوں؟
کیونکہ چاند کی سطح سے اس کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

ملحدین کا انسان کے چاند پر قدم رکھنے یا نہ رکھنے سے کیا تعلق بنتا ہے؟
یہی تو اصل تعلق ہے جو مذہبی بریگیڈز ہمیں یہاں سکھانے کی انتھک کوشش کر رہی ہے۔

کیوں کہ ملحدین کے دل کی بھڑاس اسلام پر ہی آ کر نکلتی ہے۔
کیا ملحدین صرف اسلام ہی سے نالاں ہیں؟ دیگر مذاہب و ادیان کدھر گئے؟

ویسے چاند پر جانے کا خرچہ کتنا آتا ہے؟
کیا آپکا وہاں جانے کا ارادہ ہے؟

میں نے اشارتًا سمجھانے کی کوشش کی، لیکن شاید آپ اشارے کو سمجھے نہیں۔آسان الفاظ میں بات کرتا ہوں۔ ملحدین چونکہ سائنس کو اپنے عقیدے کی بنیاد بناتے ہیں، یہاں اس پوسٹ میں چونکہ سائنس کا چاند کا سفر مشکوک ہو گیا ہے، اس لیے اُن کے عقیدے پر ہونے والی چوٹ کی طرف میں نے اپنے مراسلے میں ذکر کیا تھا۔
یہ سائنس عقیدہ کب بنا؟ دین و مذہب میں عقیدے کی بنیاد پر وار کرنے والا خود اس دنیا سے فارغ کر دیا جاتا ہے جبکہ سائنس میں سابقہ نظریات کو رد کر کے نئی سوچ لانے والا اصل مسیحا کہلاتا ہے۔ ایسے میں سائنس پسندوں اور مذہبی عقیدت مندوں کا تقابل مضحکہ خیز ہے۔

ویسے چاند پر سفر نیل آرمسٹرانگ اور بزز آلڈرن نے کیا تھا سائنس نے نہیں۔
آپ شاید بھول رہے ہیں کہ انہیں چاند پر پہلا قدم رکھتے ہی آذان کی آواز بھی سنائی دی تھی۔ یقیناً اس واقع کی شوٹنگ کسی مسلم ملک میں وقوع پزیر ہوئی ہے۔

کچھ عرصے قبل خبروں ہی میں کہیں پڑھنے میں آیا تھا کہ کمرشل فلائٹس عنقریب شروع ہوں گی ۔ کرایہ بھی لکھا ہوا تھا شاید ایک ارب ڈالر لیکن صحیح طرح یاد نہیں ۔
پہلی سواری عرب شہزادوں، شہزادیوں پر مشتمل ہوگی، یہ نہیں پڑھا تھا؟

ویسے مذہب اور خدا کا انکار آج کے کچھ پڑھے لکھے جاہلوں کا فیشن ہو گیا ہے، کسی چیز کا تعلق مذہب سے ہو یا نہ ہو، ان احساسِ کمتری کے ماروں نے مغربی لادین آقاوں کی اندھی تقلید میں، مذہب کو ضرور شاملِ حال کرنا ہوتا ہے۔ شاید اس کے بغیر ان کی دُکھی آتما کو شانتی نہیں ملتی۔ :LOL::LOL::LOL:
اس دھاگے میں سب سے پہلی مذہبی اینٹری کس نے کی؟ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO: پیغام نمبر 4:
ملحدین کا تو بیڑا ہی غرق ہو جائے گا، یہ دیکھ کر۔

اوہ اب پتا چلا کہ آپ کی یہ دماغی حالت ممتاز مفتی کی خرافات پڑھ کر ہوئی ہے۔ یقیناً ایسا ہی انجام ہوتا ہے ممتاز مفتی جیسوں کو پڑھنے والوں کا۔ مجھے آپ سے ہمدردی ہے۔
یہ نام انکا بچپن ہی سے ممتاز مفتی ہے یا بڑے ہوکر رکھا ہے؟
 
فاتح

لائبریرین
ویسے چاند پر جانے کا خرچہ کتنا آتا ہے؟
کوئی چور راستہ نہیں ہے کیا چاند پر جانے کا
کچھ عرصے قبل خبروں ہی میں کہیں پڑھنے میں آیا تھا کہ کمرشل فلائٹس عنقریب شروع ہوں گی ۔ کرایہ بھی لکھا ہوا تھا شاید ایک ارب ڈالر لیکن صحیح طرح یاد نہیں۔
کولاراڈو کی ایک کمپنی گولڈن سپائک، جسے ناسا کے سابقہ مینیجرز چلاتے ہیں، نے دسمبر 2012 میں ارادہ ظاہر کیا تھا کہ کہ ڈیڑھ ارب امریکی ڈالرز کے عوض وہ لوگوں کو چاند پر بھیجیں گے۔
'Golden Spike' Plans to Fly People to the Moon
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ٹکٹ زیادہ تو نہیں ڈیڑھ ارب ڈالر ۔ فاتح ! میری طرف سے دھاگے میں شرکت کرنے والے تمام محفلین کے لیے بکنگ کروادو، باقی گولڈن سپائک سے میں ڈسکاؤنٹ کروالوں گا۔
سب چلیں گے بڑا مزہ آئے گا ۔ آکسیجن کے اضافی سلنڈر بھی احتیاطاً رکھوا لینا۔اور ہاں اگر کسی کو پرہیزی کھانے کی ترجیحات ہوں تو پہلے بتادے ۔ وارنہ میں یا گولڈن سپائک، کوئی ذمہ دار نہ ہوں گے۔:laugh1:
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
ناسا کی جانب سے جاری کردہ مون لینڈنگ کی تصاویر۔ خبر کے آخر میں لنک موجود ہے۔
m.space.com/30791-nasa-apollo-moon-photos-online.html
یاد رہے کہ امریکی ساٹھ کی دہائی کے آخر اور ستر کی دہائی کے شروع میں کوئی چار پانچ مرتبہ چاند پر گئے تھے یہ صرف ایک بار ہی نہیں تھا۔ اگلے دس برس میں چین بھی جانا چاہتا ہے پھر شاید تسلی ہو جائے۔
 
متلاشی

محفلین
یارلوگوں نے یونہی مذہب کو اس بحث میں گھسیڑ دیا۔۔۔ حالانکہ اس پوسٹ کا مذہب و عقیدہ کسی چیز سے تعلق نہیں تھا۔۔۔ احباب سے التجا ہے کہ دورانِ بحث اس بات کا خیال رکھیں
 
فاتح

لائبریرین
یارلوگوں نے یونہی مذہب کو اس بحث میں گھسیڑ دیا۔۔۔ حالانکہ اس پوسٹ کا مذہب و عقیدہ کسی چیز سے تعلق نہیں تھا۔۔۔ احباب سے التجا ہے کہ دورانِ بحث اس بات کا خیال رکھیں
بعض لوگ عادت سے مجبور ہوتے ہیں کہ مذہب کو زبردستی بیچ میں گھسا لیتے ہیں
 
arifkarim

معطل
یارلوگوں نے یونہی مذہب کو اس بحث میں گھسیڑ دیا۔۔۔ حالانکہ اس پوسٹ کا مذہب و عقیدہ کسی چیز سے تعلق نہیں تھا۔۔۔ احباب سے التجا ہے کہ دورانِ بحث اس بات کا خیال رکھیں
جو لوگ چاند پر پہنچے ہیں، وہ مذہب کو ہر جگہ نہیں گھسیڑتے۔ جنہوں نے وہاں جانا ہی نہیں، انکے لئے اسے ہر جگہ گھسیڑے بغیر گزارہ نہیں :)
 
ربیع م

محفلین
کیونکہ چاند ٹوٹنے کا کوئی ثبوت یا شہادت نہیں

کیونکہ چاند کی سطح سے اس کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

ویسے ایک بات ہے اس زمین کا پوری طرح جائزہ لینا آج کی ترقی یافتہ دنیا کے بس کی بات نہیں تو چاند کی مکمل سطح کا جائزہ کیسے لے لیا۔
زیادہ دور مت جاؤ ، ایک اسامہ کی تلاش کیلئے ہی سارے وسائل جھونک دینے کے باوجود اسے ڈھونڈنے میں 10 سال کا عرصہ لگا۔
اب خدارا یہ مت کہہ دینا کہ وہ ڈرامہ تھا۔
یہ چاند ابھی تک جڑا نہیں؟ کائنات میں ایک بار کوئی چیز ٹوٹ جائے تو واپس اسی حالت میں واپس جڑنا ممکن نہیں۔

جس رب کیلئے اسے پہلی بار بنانا ، اس کے ٹکڑے کرنا مشکل نہیں ، اس رب کیلئے اسے پہلے جیسی حالت میں جوڑنا بھی ناممکن نہیں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ویسے ایک بات ہے اس زمین کا پوری طرح جائزہ لینا آج کی ترقی یافتہ دنیا کے بس کی بات نہیں تو چاند کی مکمل سطح کا جائزہ کیسے لے لیا۔
جیولوجیکل سروے اگر کسی دنیاوی مقام کا رہ گیا ہو تو گوگل ارتھ والوں کو مطلع کر کے انعام وصول کر لیں :)

زیادہ دور مت جاؤ ، ایک اسامہ کی تلاش کیلئے ہی سارے وسائل جھونک دینے کے باوجود اسے ڈھونڈنے میں 10 سال کا عرصہ لگا۔
اب یہ مت کہہ دینا کہ وہ ڈرامہ تھا۔
اُسامہ بن لادن کی تلاش کا اس موضوع سے کیا لینا دینا؟

جس رب کیلئے اسے پہلی بار بنانا ، اس کے ٹکڑے کرنا مشکل نہیں ، اس رب کیلئے اسے پہلے جیسی حالت میں جوڑنا بھی ناممکن نہیں۔
جی بالکل، مگر زمین ، چاند اور دیگر نظام شمسی کے سیارے اپنی موجودہ حالت میں ارب ہا سال کے ارتقائی عمل سے گزر کر پہنچے ہیں۔ یہ اجسام فلکی معجزاتی رنگ میں دو ٹکڑے ہو کر واپس نہیں جڑ سکتے۔
 
Top