چاند پر جانے کا امریکی دعویٰ جھوٹ نکلا ۔۔۔۔!

سید ذیشان

محفلین
میں نے اشارتًا سمجھانے کی کوشش کی، لیکن شاید آپ اشارے کو سمجھے نہیں۔آسان الفاظ میں بات کرتا ہوں۔ ملحدین چونکہ سائنس کو اپنے عقیدے کی بنیاد بناتے ہیں، یہاں اس پوسٹ میں چونکہ سائنس کا چاند کا سفر مشکوک ہو گیا ہے، اس لیے اُن کے عقیدے پر ہونے والی چوٹ کی طرف میں نے اپنے مراسلے میں ذکر کیا تھا۔

تو گویا آپ یہ ارشاد فرما رہے ہیں کہ خدا پرست سائنس کو کسی خاطر میں نہیں لاتے اس لئے وہ اس سفر سے انکار ہی کریں گے؟

ویسے چاند پر سفر نیل آرمسٹرانگ اور بزز آلڈرن نے کیا تھا سائنس نے نہیں۔
 
تو گویا آپ یہ ارشاد فرما رہے ہیں کہ خدا پرست سائنس کو کسی خاطر میں نہیں لاتے اس لئے وہ اس سفر سے انکار ہی کریں گے؟

ویسے چاند پر سفر نیل آرمسٹرانگ اور بزز آلڈرن نے کیا تھا سائنس نے نہیں۔
جناب نے میری کون سی بات سے سائنس کا انکار لے لیا ؟ اور نیل آرمسٹرانگ اور بزز آلڈرن کیا کھیتی باڑی کرنے والے تھے؟ جو وہ چاند پر گاجر مولی اور گوبھی کاشت کرنے گئے تھے۔
 
زیک

مسافر
میں نے اشارتًا سمجھانے کی کوشش کی، لیکن شاید آپ اشارے کو سمجھے نہیں۔آسان الفاظ میں بات کرتا ہوں۔ ملحدین چونکہ سائنس کو اپنے عقیدے کی بنیاد بناتے ہیں، یہاں اس پوسٹ میں چونکہ سائنس کا چاند کا سفر مشکوک ہو گیا ہے، اس لیے اُن کے عقیدے پر ہونے والی چوٹ کی طرف میں نے اپنے مراسلے میں ذکر کیا تھا۔
سائنس مشاہدے، تجربے اور تھیوری کا نام ہے ایک عقیدہ نہیں۔ اگر چاند پر جانا فراڈ ثابت ہو جائے تو اس سے سائنس کو کوئی فرق نہیں پڑتا مگر ابھی تک چاند پر سفر کا انکار ایک مضحکہ خیز سازشی تھیوری ہی ہے۔

ویسے چاند پر جانے سے انکار اسلامی عقیدہ کب سے بنا؟
 
کیا، آپ خود چاند پر نیل آرمسٹرانگ اور بزز آلڈرن کے ساتھ مشاہدہ کر رہے تھے ؟؟؟؟؟؟؟؟
اگر نہیں تو پھر آپ اُن کی بات پر بنا مشاہدے کے ہی یقین کر رہے ہو، یہ عقیدہ نہیں تو اور کیا ہے۔
اسلامی عقیدے کا چاند پر جانے یا نہ جانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
 
عثمان

محفلین
مذہب پرست مجمع کی طرف سے ایسا گاربیج ہفتہ وار بنیادوں پر شائع کیا جاتا ہے۔
اتنا وقت کس کے پاس ہے کہ انہیں ہر جگہ سائنس اور تاریخ سکھاتا پھرے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے چاند پر جانے کا خرچہ کتنا آتا ہے؟
کوئی چور راستہ نہیں ہے کیا چاند پر جانے کا
کچھ عرصے قبل خبروں ہی میں کہیں پڑھنے میں آیا تھا کہ کمرشل فلائٹس عنقریب شروع ہوں گی ۔ کرایہ بھی لکھا ہوا تھا شاید ایک ارب ڈالر لیکن صحیح طرح یاد نہیں ۔
 
ویسے مذہب اور خدا کا انکار آج کے کچھ پڑھے لکھے جاہلوں کا فیشن ہو گیا ہے، کسی چیز کا تعلق مذہب سے ہو یا نہ ہو، ان احساسِ کمتری کے ماروں نے مغربی لادین آقاوں کی اندھی تقلید میں، مذہب کو ضرور شاملِ حال کرنا ہوتا ہے۔ شاید اس کے بغیر ان کی دُکھی آتما کو شانتی نہیں ملتی۔ :LOL::LOL::LOL:
 
Russia suggests America has NEVER landed on the moon and calls for 'an investigation into what really happened'

Read more: http://www.dailymail.co.uk/news/art...iginal-footage-disappeared.html#ixzz3u7ngnS6k
اوپر ایک ملحد، چاند پر اُترنے کے انکار کو مذہب پرستوں کی سازش قرار دے رہا تھا، اُس کے لیے یہ لنک پیش کیا ہے۔ اب بتاو روس کو کس مولوی نے جا کر بھڑکایا ہے کہ چاند پر اترنے کا انکار کر دو ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ مذہب سے دشمنی کا نتیجہ بربادی کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
صرف چاند تک ہی پہنچ ہے آپ کے صوفیا کی؟
نہیں! نہیں! صرف چاند کیوں۔۔۔ ابھی پچھلے دنوں ہی تو نیو ہورائزنز نے پلوٹو پر کچھ بزرگوں کی درگاہوں اور وہاں منعقدہ عرس پر پڑنے والی دھمالوں کی لائیو کوریج کی تھی۔ یاد نہیں؟
 
Top