چائے

سیما علی

لائبریرین
اسے گیند نہیں گرینیڈ کہتے ہیں۔۔۔
ہم تو اسے ہاتھ بھی نہیں لگانے والے۔۔۔
فوراً بھیا کو پکڑادیں گے!!!
آپکی نذر اور ان سب کی چھیڑ چھاڑ کا جواب

مگر افسوس میں پھر سے کنوارہ ہونہیں سکتا

مجھے رنڈواکہے دنیا مجھے منظور ہے لیکن

میری بیگم کو یہ ہر گزگوارہ ہونہیں سکتا

سنو پہلے بھی میں اک بارسہرا باندھ بیٹھا ہوں

تو پھر یہ حادثہ کیونکردوبارہ ہو نہیں سکتا
 

سید عمران

محفلین
تو پھر یہ حادثہ کیونکردوبارہ ہو نہیں سکتا
ان حادثوں میں اگر ہم لیں انٹرسٹ۔۔۔
بچانے کیوں آئے گا پھر تھراپسٹ۔۔۔
رِسٹ ہماری جب ہوگی ٹوئسٹ۔۔۔
اور کمر پر پڑے گی زور دار فِسٹ۔۔۔
ہوگا جب یہ حادثہ بگ اِسٹ۔۔۔
بھاگ جائیں گے سارے ایکٹوسٹ۔۔۔
ہم کہاں تک کریں گے ریزسٹ۔۔۔
آخر کو ہوجائیں گے سِکیسٹ۔۔۔
اور اسپتال ہوگا ہمارے نیئرسٹ۔۔۔
پھر نہ کر پائے گر ایگزسِٹ۔۔۔
تو کس کام آئے گا ہمارا یہ انسِسٹ!!!
 

سیما علی

لائبریرین
ان حادثوں میں اگر ہم لیں انٹرسٹ۔۔۔
بچانے کیوں آئے گا پھر تھراپسٹ۔۔۔
رِسٹ ہماری جب ہوگی ٹوئسٹ۔۔۔
اور کمر پر پڑے گی زور دار فِسٹ۔۔۔
ہوگا جب یہ حادثہ بگ اِسٹ۔۔۔
بھاگ جائیں گے سارے ایکٹوسٹ۔۔۔
ہم کہاں تک کریں گے ریزسٹ۔۔۔
آخر کو ہوجائیں گے سِکیسٹ۔۔۔
اور اسپتال ہوگا ہمارے نیئرسٹ۔۔۔
پھر نہ کر پائے گر ایگزسِٹ۔۔۔
تو کس کام آئے گا ہمارا یہ انسِسٹ!!!
واہ واہ سید صاحب!!!!!
بے حد عمدہ آمد ماشاء اللّہ ماشاء اللّہ
 

سید عمران

محفلین
آپ بہترین نثر لکھتے ہیں ۔تو بر محل اشعار کی آمد ہو سکتی ہے:)
شعر کے لیے کافی سارے کیل کانٹے چاہئیں۔۔۔
جبکہ ہمیں صرف کھانے والے کانٹے(fork) سے رغبت ہے!!!

ایف کو احتیاط سے پڑھیں، ‘‘پی‘‘ سے ہرگز تبدیل نہ کریں!!!
 

محمد وارث

لائبریرین

صابرہ امین

لائبریرین
آپی کچھ نہ پوچھیں۔

میری شریک حیات ایک ایسے گروپ کی رکن ہیں، جہاں رشتے ناطے کروائے جاتے ہیں۔ ضرورتمندوں کو ایکدوسرے کے متعلق بتایا جاتا ہے۔ شاید کسی کے ستارے کسی سے مل ہی جائیں، اور وہ اپنے بچوں کے اس فرض منصبی سے سبکدوش ہو سکیں۔
اس میں ایسے ایسے رشتے آتے ہیں، خاص کر لڑکیوں کے، جن کو نوعمری میں ہی طلاق کا کلنک اپنے ماتھے پر سجانا پڑا، اور اکثر کا ایک یا دو بچے ہیں، ان میں سے اکثر کی عمر 30 سال بھی نہیں۔ یقین کریں وہ مجھ سے ذکر کرتی ہیں اور بڑے دُکھ کے ساتھ ذکر کرتی ہیں کہ ان بچیوں کا کیا بنے گا۔ پہاڑ جیسی زندگی کیونکر گزاریں گی۔ آجکل کنواری لڑکیوں کو رشتہ ملنا محال ہے، تو ان طلاق یافتہ سے شادی کرنے پر کون راضی ہو گا۔ آپی ان میں سے کئی ایک کو صرف اس بات پر طلاق دے دی گئی کہ بیٹی کیوں پیدا کی؟ بندے پوچھے بیٹا یا بیٹی پیدا کرنا اپنے اختیار میں ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہاں چار بیٹیاں کیوں پیدا ہوئیں۔ ایسے جاہل لوگ ہیں کہ بیان سے باہر ہیں۔

کچھ لوگوں کو برادری لے بیٹھتی ہے کہ اپنی ذات سے باہر رشتہ نہیں کرنا۔ میرے ایک جاننے والے ہیں، ان کی بیٹی کا رشتہ کئی ایک نے پوچھا، وہ کہنے لگے کہ صرف برادری میں ہی کرنا ہے۔ اپنے سگے بھائی کے بیٹے سے بیٹی بیاہ دی۔ ایک سال بعد بیٹی پیدا ہوئی تو اس نے طلاق دے دی کہ بیٹی کیوں پیدا کی۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہی کر سکتے ہیں سو کر رہے ہیں۔
ویسے ہماری دوست کو بھی بیٹی پیدا کرنے پر اس کے احمق شوہر نے اسپتال ہی میں چیخ چیخ کر اتنا ڈرایا کہ اس کی بہن نے اس کی ڈرپ نکال پھینکی اور اسے فورا وہاں سے اسی حالت میں گھر لے آئی ۔ ۔ حالانکہ اس کا ایک پہلوٹھی کا بیٹا بھی تھا ۔ ۔ مگر اس کے شوہر نے ہنگامہ کر دیا ۔ ۔ یہ ہیں نام نہاد پڑھے لکھے جاہل لوگ - - -
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
شمشاد آپ نے سید صاحب کی کلاس کروانی ہے بھابھی سے——ساری فردوسی بیگمات جنت سدھار جائیں گی ۔۔۔:cool::cool::cool::cool:
آپی یہ عمران بھائی ایسے ہی کسی کے ہتھے نہیں چڑھنے والے، یہ ہر طرف سے اپنا بچاؤ کر کے کھیل میں شریک ہوتے ہیں۔
آپ کو لگتا ہے عمران بھائی کی بیگم یہ سب ارمان پڑھتی ہوں گی ۔ ۔ :D:ROFLMAO:
 

شمشاد

لائبریرین
نصف چھوڑ قبلہ میں تو ربع پر بھی راضی ہوں، لیکن ان "دشمنوں" کا کیا کروں جو کہتے ہیں کہ آٹھویں حصے پر ہی راضی ہو جا۔ :)
وارث بھائی آپ کے حق میں دعا ہی کر سکتے ہیں۔ اللہ سے امید رکھیں۔ وہ بہترین مسبب الاسباب ہے۔ کوئی نہ کوئی سبب بنا ہی دے گا۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
بہت شکر یہ اس شعر بر محل لکھنے پہلی ناراضگی بھی مول لی تھی بٹیا ۔حالانکہ شعر سمجھے بغیر ناراض ہو گیں وہ صاحبہ۔ بٹیا ہم بڑی کوشش کرتے ہیں کہ نہ لکھیں مگر یہ بے ساختہ ہو جاتاہے۔
ہمیں بھی کچھ یاد ہے ذرا ذرا ۔ ۔ بھول جائیں ۔ ۔ مٹی پائیں ۔ ۔ تم روٹھے ہم چھوٹے ۔ ۔ ۔ اصل میں ہم سب ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں تو کچھ غلط فہمی نہ ہو ۔ ۔ سوشل میڈیا پر ایسی گڑ بڑ ہو جاتی ہے ۔ ۔ دعا ہی کی جا سکتی ہے ۔ ۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
ان حادثوں میں اگر ہم لیں انٹرسٹ۔۔۔
بچانے کیوں آئے گا پھر تھراپسٹ۔۔۔
رِسٹ ہماری جب ہوگی ٹوئسٹ۔۔۔
اور کمر پر پڑے گی زور دار فِسٹ۔۔۔
ہوگا جب یہ حادثہ بگ اِسٹ۔۔۔
بھاگ جائیں گے سارے ایکٹوسٹ۔۔۔
ہم کہاں تک کریں گے ریزسٹ۔۔۔
آخر کو ہوجائیں گے سِکیسٹ۔۔۔
اور اسپتال ہوگا ہمارے نیئرسٹ۔۔۔
پھر نہ کر پائے گر ایگزسِٹ۔۔۔
تو کس کام آئے گا ہمارا یہ انسِسٹ!!!
بہت خوب ۔ ۔ ۔ :applause::applause:
 
Top