عمومی طور پر تعلیمی اداروں کے تحت صفائی مہم یا شجر کاری مہم کا تو انعقاد ہوتا رہتا ہے۔
میری رائے میں تعلیمی اداروں کا سب سے اہم کردار معاشرے میں تعلیم کے عام کرنے کے حوالے سے ہی ہونا چاہیے۔
پھر مختلف علاقوں کے اعتبار سے مختلف کام کیے جا سکتے ہیں۔
مثلاً بڑے شہروں میں اور طرح کے مسائل ہوں گے، چھوٹے شہروں میں اور طرح کے۔ بڑے شہروں سے منسلک گاؤں دیہات کے مختلف مسائل ہوں گے، دور دراز کے گاؤں دیہات کے مختلف۔
پاکستان کے ہر بڑے شہر میں ہر طرح کی آبادیاں موجود ہیں۔ جن میں الٹرا امیر سے لے کر الٹرا غریب علاقے تک شامل ہیں۔ معاشی اعتبار سے اچھے علاقوں کے اساتذہ کو چاہیے کہ معاشی مقصد سے بالاتر ہو کر ہفتہ میں ایک دن، دو دن غریب آبادی والے علاقہ کے بچوں کو مفت تعلیم دیں۔ اور اس سلسلے میں بڑی کلاسز کے طلبا و طالبات کی مدد بھی حاصل کی جا سکتی ہے، کہ وہ چھٹیوں میں ان علاقوں میں غریب طلبا کو پڑھائیں۔ ان بچوں کو وہ ایکٹوٹیز دیں جن کی خواہش ذہنوں میں لیے وہ معاشی ذمہ داریوں کے بوجھ تلے دب جاتے ہیں۔
یہ ایک آئیڈیا مثال کے طور پر ہے، جس کی عملی صورت بھی دیکھ چکا ہوں۔