چائے پئیں

شمشاد

لائبریرین
آج کل ٹرینڈ الٹ چلا ہے، ظاہراً چیز بہت اچھی ہو، ذائقہ ایوریج بھی ہو تو ۔۔۔۔ ڈیکور کو بطور پبلسٹی کے استعمال کیا جاتا ہے، آپ کی تحاریر سے گمان ہوا کہ شاید ریسٹورنٹ کھولنے کا ارادہ ہے، ویسے چائے کے لیے ڈھابے سے بھی کام چل سکتا ہے:)
اللہ نہ کرے نور جی ایسی نوبت آئے۔ کیسی باتیں کرتی ہیں آپ۔
البتہ اردو محفل میں چائے کا ڈھابا کھولا جا سکتا ہے۔ اگر چل نکلا تو ریسٹورنٹ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

کس کمپنی میں کرتے، بتادیں کیا پتا کوئی کام پڑ جائے آپ سے
میرا نہیں خیال کہ اس کمپنی سے کسی کو کوئی کام پڑ سکتا ہے۔ اس لیے کمپنی کا نام رہنے ہی دیں۔ ویسے بھی اس سے Identity ظاہر ہو جاتی ہے۔

قدرت اللہ شہاب کا سلسلہ اویسیہ تھا. آپ کی رائے کیا ہے اس سلسلے کے بارے میں؟ کون سے صفحات تھے جس کو پڑھتے نیند کی دیوی مہربان ہوتی تھی؟ کونسے صفحات جن کو پڑھنے سے بے چینی پڑھنے کو بار بار فزوں ہوتی (صفحات سے مراد وہ قصے)
مجھے ان سلسلوں کا اتنا زیادہ علم نہیں ہے۔
اب تو ان کتابوں کو پڑھے ہوئے بہت عرصہ گزر گیا۔ کوئی خاص صفحے نہیں ہوتے تھے، بس کتاب اٹھائی، کہیں سے بھی کھول لی اور تین سے چار صفحے پڑھ لیے۔

ممتاز مفتی اک مجذوب شخص تھے ان کی کتاب میں لکھا ہے اس لیے خانہ کعبہ کو بھی ایسا کچھ کہا جس پر اعتراضات اٹھتے ہیں . آپ کی کیا رائے ہے؟
ممتاز مفتی مرحوم، والد کے ہوتے ہوئے بھی والد کی شفقت سے محروم رہے اور اپنے ارد گرد لوگوں میں شفقت ڈھونڈتے تھے۔ جو انہیں نہ مل سکی، اس لیے ان کی شخصیت بکھری بکھری رہی۔
اعتراض کرنے والے تو قرآن پر بھی اعتراض کرتے ہیں۔ ممتاز مفتی مرحوم کیا چیز ہیں۔
ان کی کتاب "لبیک" پر اعتراض ہوئے ہوں گے، جس میں انہوں نے اللہ تعالٰی کو بڑی بے تکلفی سے مخاطب کیا ہے۔ اور اللہ تعالٰی سے خوب خوب باتیں کی ہیں۔
ان کی کتاب "علی پور کا ایلی" میں بھی انہوں نے اللہ تعالٰی سے مختصر سی باتیں کی ہیں۔

اشفاق صاحب واصف صاحب کے ہوتے کیا چیز زیادہ اپیلنگ تھی جو قدرت کی جانب لے گئی
میں آپ کا سوال سمجھ نہیں پایا۔

اب کھلی حقیقت سلسلہ یوسفیہ کی. بخدا قبل اس کے گوگل سے راز کھولنے کی ناکام کوشش کی کہ سلسلہ یوسفیہ ہے کیا .... :barefoot::D
چاروں کتاب میں سے سرفہرست کونسی رہی؟ مزید اقوال زرین بطور تبرک سب محفلین کے مراسلوں میں بانٹنے کا کب ارادہ ہے؟
چاروں کتابیں ہی سر فہرست رہیں۔ کس کو لکھوں اور کس کو چھوڑوں۔
"چراغ تلے" اور "خاکم بدہن" تو ان کی مختصر سی کتابیں ہیں جبکہ "زر گزشت" اور "آبِ گُم" تھوڑی ضحیم ہیں۔
گو کہ چاروں کتابیں ہی مزاح کے اعلٰی ترین درجے پر فائز ہیں، لیکن پہلی دو کتابوں میں ایسے ایسے فقرے چُست کیے ہیں کہ قاری بے ساختہ ہنس پڑھتا ہے۔
ان کی پانچویں اور آخری کتاب ’’شام ِ شعرِ یاراں‘‘ جو 2014ء میں چھپی، وہ میں پڑھ نہیں سکا۔
آپ ان کی پہلی کتاب "چراغ تلے" لے لیں۔ اس میں بارہ خاکے ہیں۔ یہ 1941 میں پہلی بار شائع ہوئی تھی اور آج تک مزاح کے اعلٰی درجے پر فائز ہے۔
اس میں "مقدمہ" سے لیکر آخری باب "کاغذی ہے پیرہن" تک، وہ کون سا صفحہ ہو گا کہ جس میں مزاح کی پھلجڑی نہ چھوٹی ہو۔ تو اب ان کے کس کس قول کو زینت محفل بناؤں۔
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
بھئی چائے تو بہت مزے کی ہے ۔ ۔ مدعو کرنے کا شکریہ ۔ ۔
ہاں چائے ہمیں بہت پسند ہے مگر نشہ کی حد تک تو نہیں ہاں نہ ملے تو کچھ کمی اور سستی سی لگتی ہے( کیا اس کو نشہ کہہ سکتے ہیں ؟) ۔ ۔دو سے چار مرتبہ روزانہ(یا جتنی مرتبہ صاحب پیئں ہم ایک کپ اپنا بھی بنا لیتے ہیں)
کراچی میں کم از کم دو کپ چائے تو ضروری ہے ۔ ۔ چستی آ جاتی ہے ۔ ۔ مطلب دودھ والی چائے ۔ ۔ ۔ بغیر شکر کے
آپ تو شاعرہ ہیں، ایسی امید نہ تھی. سوچا تھا چائے کی شان میں وہ قصائد تحریر کریں گی گمان ہوگا کہ ایسی شراب تو جنت کی جاری نہر سے مل پائے ... چائے کے لوازمات میں اک ایسی کتاب شامل ہو جس کو بہ سہولت پڑھنے کی آپ کو عادت ہوگی:) چائے تو آپ نے پی لی ہوگی .. کچھ تناول فرمائیں ساتھ؟ ڈائٹنگ پر ہیں؟ کرونا کی وجہ سے ویٹ لوز ہوا یا گین؟ ویٹ لوز کرنے کے لیے چائے چھوڑ سکتی ہیں؟ اچھا خاصا تعلیمی سوال! پوچھوں؟ پوچھ لیتی ہوں ..... پہلے والے سوالات ہضم کرلیں. اگلی دفعہ سہی
 
نور وجدان

لائبریرین
شمشاد بھائی کی بتائی تمام کتابیں ہم نے بھی پڑھیں اور بار بار پڑھیں ۔ ۔ شہاب نامہ ہم سے بھی کوئی لے گیا ۔ ۔ :D:D
آپ کے سوالات کافی عمدہ ہیں ۔ ۔ زبردست ۔ ۔:)

شہاب نامے کا کوئ واقعہ جس نے آپ کو متاثر کیا ہو؟
آپکا شکریہ. آپ خود اچھی ہیں:)
 
شمشاد

لائبریرین
شہاب نامے کا کوئ واقعہ جس نے آپ کو متاثر کیا ہو؟
آپکا شکریہ. آپ خود اچھی ہیں:)

یہ پوچھا تو آپ نے صابرہ بہن سے ہے لیکن میں اپنا واقعہ شیئر کر دیتا ہوں۔

اس میں جب مرحوم جھنگ کے ڈپٹی کمشنر تعینات ہو کر گئے اور وہاں کے واقعات۔
 
صابرہ امین

کتاب شہاب نامہ میں نے آج سے بارہ تیرہ سال پہلے پڑھی تھی ۔ ۔ خاص بات یہ تھی کہ اسے میں نے لگاتار پڑھا اور چند دن میں ختم کر ڈالی ۔ ۔( شائد) تین یا چار دن ۔ ۔ جب کہ میں جاب بھی کرتی تھی ۔ ۔ کئی واقعات دل و دماغ پر اثر کر گئے ۔ ۔ اس زمانے میں وہ ایوب خان کے دست راست سمجھے جاتے تھے ۔ ۔ ۔ ان کے بارے میں کہا جاتا تھا ؂
جب کوئی انقلاب ہوتا ہے
قدرت اللہ شہاب ہوتا ہے
طاقت کے ایوانوں میں بڑی آب و تاب کے ساتھ زندگی گزاری ۔ ۔ ڈپٹی کمشنری کے واقعات ۔ ۔ ہالینڈ میں بطور سفیر ۔ ۔ ۔ اس کے علاوہ اپنی والدہ کی سادگی اور بھولے پن کے واقعات کہ کیسے دو جوڑوں میں زندگی گزار دی ۔ ۔

مختار مسعود اپنی کتاب لوحِ ایام میں لکھتے ہیں کہ ایک محفل میں ان کے منہ سے ایک لفظ " ہمہ پرسی " سنا تو ان کے پاس آ کر معصومیت سے کہنے لگے "آپ کی اجازت ہو تو میں اس لفظ کو شہاب نامے میں شامل کر لوں ۔ ۔ یعنی ایک ایک لفظ سوچ سمجھ کر لکھا ۔ ۔ زبان و انداز بہت اعلیٰ ۔ ۔ ہماری سیاسی تاریخ اسے پڑھے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی ۔ ۔ اگر سمجھنی ہو تو ۔ ۔

ایک بات اور پڑھ کر میں حیرت زدہ رہ گئی کہ انھوں نے لکھا کہ ایوب خان ایک ایک چیز کا حساب کتاب رکھتے تھے اور بالکل فضول خرچی نہ کرتے تھے ۔ ۔
آج ہمارے حکمرانوں کو دیکھیئے اپنی کئی پشتوں کا بندوبست کیئے بیٹھے ہیں ۔ ۔
ان کی کتاب کے آخر میں تصوف کے بارے میں پڑھ کر میں " کشف المحجوب " خرید لائی ۔ ۔ مگر بہت دقیق معلوم ہوئی ۔ ۔ اس لیئے نہ پڑھ پائی ۔ ۔
ان کی بیوی کی زندگی کے آخری تکلیف دہ ایام رلانے والے ہیں ۔ ۔ غالباً گیارہ سو کے قریب صفحات میں بہت کچھ ہے جو سوچنے پر مجبور کرتا ہے ۔ ۔ باتیں یاد آتی جا رہی ہیں لکھتی جا رہی ہوں ۔ ۔ بس
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
آپ تو شاعرہ ہیں، ایسی امید نہ تھی. سوچا تھا چائے کی شان میں وہ قصائد تحریر کریں گی گمان ہوگا کہ ایسی شراب تو جنت کی جاری نہر سے مل پائے
شاعرہ بننے کی تگ و دو ہے ۔ ۔ ابھی تو قافیہ ہی بگڑا ہوا ہے ۔ ۔ :)

... چائے کے لوازمات میں اک ایسی کتاب شامل ہو جس کو بہ سہولت پڑھنے کی آپ کو عادت ہوگی:)
پڑھنے کے معاملے میں لکڑ پتھر ہضم ہوں۔ ۔ کوئی بھی تحریر ۔ ۔ کسی کی بھی ۔ ۔ بس شائستہ ہو ۔ ۔

چائے تو آپ نے پی لی ہوگی .. کچھ تناول فرمائیں ساتھ؟ ڈائٹنگ پر ہیں؟

نہیں شکریہ ۔ ۔ چائے کا مزہ خراب ہو جائے گا ۔ ۔ ڈائٹنگ تو نہیں کرتی ۔ ۔ بس سادہ اور صحت بخش کھانے کی کوشش

کرونا کی وجہ سے ویٹ لوز ہوا یا گین؟ ویٹ لوز کرنے کے لیے چائے چھوڑ سکتی ہیں؟ اچھا خاصا تعلیمی سوال! پوچھوں؟ پوچھ لیتی ہوں ..... پہلے والے سوالات ہضم کرلیں. اگلی دفعہ سہی

کچھ کم ہوا ہے ۔ ۔ ۔
ہاں سب کچھ چھوڑ سکتی ہوں ۔ ۔ بہت کچھ چھوڑ بھی چکی ہوں ۔ ۔ سب الم غلم
جان ہے تو جہان ہے بھئی ۔ ۔ :D
 
نور وجدان

لائبریرین
اللہ نہ کرے نور جی ایسی نوبت آئے۔ کیسی باتیں کرتی ہیں آپ۔
البتہ اردو محفل میں چائے کا ڈھابا کھولا جا سکتا ہے۔ اگر چل نکلا تو ریسٹورنٹ میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

میرا نہیں خیال کہ اس کمپنی سے کسی کو کوئی کام پڑ سکتا ہے۔ اس لیے کمپنی کا نام رہنے ہی دیں۔ ویسے بھی اس سے Identity ظاہر ہو جاتی ہے۔

مجھے ان سلسلوں کا اتنا زیادہ علم نہیں ہے۔
اب تو ان کتابوں کو پڑھے ہوئے بہت عرصہ گزر گیا۔ کوئی خاص صفحے نہیں ہوتے تھے، بس کتاب اٹھائی، کہیں سے بھی کھول لی اور تین سے چار صفحے پڑھ لیے۔

ممتاز مفتی مرحوم، والد کے ہوتے ہوئے بھی والد کی شفقت سے محروم رہے اور اپنے ارد گرد لوگوں میں شفقت ڈھونڈتے تھے۔ جو انہیں نہ مل سکی، اس لیے ان کی شخصیت بکھری بکھری رہی۔
اعتراض کرنے والے تو قرآن پر بھی اعتراض کرتے ہیں۔ ممتاز مفتی مرحوم کیا چیز ہیں۔
ان کی کتاب "لبیک" پر اعتراض ہوئے ہوں گے، جس میں انہوں نے اللہ تعالٰی کو بڑی بے تکلفی سے مخاطب کیا ہے۔ اور اللہ تعالٰی سے خوب خوب باتیں کی ہیں۔
ان کی کتاب "علی پور کا ایلی" میں بھی انہوں نے اللہ تعالٰی سے مختصر سی باتیں کی ہیں۔

میں آپ کا سوال سمجھ نہیں پایا۔

چاروں کتابیں ہی سر فہرست رہیں۔ کس کو لکھوں اور کس کو چھوڑوں۔
"چراغ تلے" اور "خاکم بدہن" تو ان کی مختصر سی کتابیں ہیں جبکہ "زر گزشت" اور "آبِ گُم" تھوڑی ضحیم ہیں۔
گو کہ چاروں کتابیں ہی مزاح کے اعلٰی ترین درجے پر فائز ہیں، لیکن پہلی دو کتابوں میں ایسے ایسے فقرے چُست کیے ہیں کہ قاری بے ساختہ ہنس پڑھتا ہے۔
ان کی پانچویں اور آخری کتاب ’’شام ِ شعرِ یاراں‘‘ جو 2014ء میں چھپی، وہ میں پڑھ نہیں سکا۔
آپ ان کی پہلی کتاب "چراغ تلے" لے لیں۔ اس میں بارہ خاکے ہیں۔ یہ 1941 میں پہلی بار شائع ہوئی تھی اور آج تک مزاح کے اعلٰی درجے پر فائز ہے۔
اس میں "مقدمہ" سے لیکر آخری باب "کاغذی ہے پیرہن" تک، وہ کون سا صفحہ ہو گا کہ جس میں مزاح کی پھلجڑی نہ چھوٹی ہو۔ تو اب ان کے کس کس قول کو زینت محفل بناؤں۔
تو اس ڈھابے کا نام کیا ہوگا؟ آجکل ویسے بھی آپ کی بنی ہوٰئی چائے بہت بک رہی ہے:)

میرا سوال یہ تھا اشفاق احمد کو ادب و تصوف میں مقام حاصل ہے، واصف صاحب کے پاس قدرت اور اشفاق صاحب بیٹھے پایا کرتے تھے، تو کیا وجہ سے کہ قدرت اللہ کی شہاب نامہ زیادہ پسند آئی؟

آپ کو کتاب پڑھنے کا شوق کیسے ہوا؟ غالبا وہ تحریر آپ پر نہیں ہے اس لیے ایسا سوال کیا.
 
نور وجدان

لائبریرین
یہ پوچھا تو آپ نے صابرہ بہن سے ہے لیکن میں اپنا واقعہ شیئر کر دیتا ہوں۔

اس میں جب مرحوم جھنگ کے ڈپٹی کمشنر تعینات ہو کر گئے اور وہاں کے واقعات۔
اس میں جب اک مجبور انسان مدد کے لیے حوالہ ایک خواب کا دیتا؟ یہ والا؟ گویا یہ کتاب کا حصہ حاصل کلام ہوا آپ کے لیے. کس وجہ سے اتنا پسندیدہ ٹھہرا کہ یاد دریچوں کے یہ ماجرا جاوداں ہے
 
شمشاد

لائبریرین
تو اس ڈھابے کا نام کیا ہوگا؟ آجکل ویسے بھی آپ کی بنی ہوٰئی چائے بہت بک رہی ہے:)

اس کا نام ہو گا "محفل ٹی ہاؤس"

میرا سوال یہ تھا اشفاق احمد کو ادب و تصوف میں مقام حاصل ہے، واصف صاحب کے پاس قدرت اور اشفاق صاحب بیٹھے پایا کرتے تھے، تو کیا وجہ سے کہ قدرت اللہ کی شہاب نامہ زیادہ پسند آئی؟
گو کہ میں نے اشفاق احمد مرحوم کی بھی بہت تحریریں پڑھی ہیں۔ لیکن مجھے قدرت اللہ شہاب مرحوم کا انداز تحریر زیادہ پسند آیا۔ پھر اس کتاب کا آخری باب "چھوٹا منہ بڑی بات" کیا ہی خوبصورت تحریر ہے۔

آپ کو کتاب پڑھنے کا شوق کیسے ہوا؟ غالبا وہ تحریر آپ پر نہیں ہے اس لیے ایسا سوال کیا.
کتاب پڑھنے کا شوق ایسے ہوا کہ بچپن میں بچوں کے رسائل پڑھا کرتا تھا، جن میں "تعلیم و تربیت" سر فہرست ہے۔ تھوڑا بڑا ہوا تو عمران سیریز، حمیدی فریدی، پھر "کتاب گھر" کے جیمز ہیڈلے چیز اور اسٹنلے گارڈنر کے تراجم۔ اس کے علاوہ رومانی ناول بہت پڑھے جن میں رضیہ بٹ، اے آر خاتون، سلمیٰ کنول، اور نجانے کون کون لکھنے والے تھے۔ میں چھ چھ سو صفحے والی کتاب ایک دن میں پڑھ لیا کرتا تھا۔ ایک لائبریری کا ماہانہ رکن تھا۔ اور لالچ ہوتا تھا کہ مہینے میں زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھ سکوں۔ لیکن وہاں سے یہ جاسوسی اور رومانی ناول ہی پڑھ پایا۔
پھر کتابیں خریدنے کا شوق ہوا تو اتنی کتابیں جمع ہو گئیں کہ میں راولپنڈی سٹلائیٹ ٹاوں، بی بلاک میں ایک دکان کرایہ پر لیکر ایک لائبریری کھول لی۔ صبح میں دفتر جاتا تھا اور 2 بجے سے رات 10 بجے تک دکانداری کرتا تھا۔ اس سے جتنی آمدنی ہوتی تھی، اس کی اور کتابیں خرید لاتا تھا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
ہاں بھئی پکا بیوپار۔ ۔ کچھ لکھا تو سارے "بنیے حضرات" ٹھیک ٹھاک ناراض ہو جائیں گے ۔ ۔ :p:p

آپ اگر مزاح لکھیں تو قیامت ہوگی. چلیں کسی بھی بنیے X, Y, Z پر اک پر مزاح سی پوسٹ تحریر کردیں ...
پیاری نور، یہ تو جواب آں غزل کے طور پر نہلے پر دہلا مارنے کی کوشش تھی ۔ ۔ ورنہ محبت/ عشق تو درحقیقت اللہ کی ایک نعمت ہے، عطا ہے ۔ ۔ کسی کسی کو ملتی ہے ۔ ۔ چاہے حقیقی ہو یا مجازی، خوش نصیب ہی کر سکتے ہیں یا پا سکتے ہیں ۔ ۔ مزاح کسی اور موضوع پر لکھوں تو پوسٹ کروں گی ۔ ۔ آج کل تو ٹائپنگ ہو رہی ہے :)۔ ۔ محبت / عشق پر شاعری تو کر سکتی ہوں ۔ ۔ کرتی بھی ہوں ۔ ۔ جلد ہی کچھ اچھا پوسٹ کرتی ہوں اصلاحِ سخن میں ۔ ۔ :)
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
اس کا نام ہو گا "محفل ٹی ہاؤس"

گو کہ میں نے اشفاق احمد مرحوم کی بھی بہت تحریریں پڑھی ہیں۔ لیکن مجھے قدرت اللہ شہاب مرحوم کا انداز تحریر زیادہ پسند آیا۔ پھر اس کتاب کا آخری باب "چھوٹا منہ بڑی بات" کیا ہی خوبصورت تحریر ہے۔
:)

کتاب پڑھنے کا شوق ایسے ہوا کہ بچپن میں بچوں کے رسائل پڑھا کرتا تھا، جن میں "تعلیم و تربیت" سر فہرست ہے۔ تھوڑا بڑا ہوا تو عمران سیریز، حمیدی فریدی، پھر "کتاب گھر" کے جیمز ہیڈلے چیز اور اسٹنلے گارڈنر کے تراجم۔ اس کے علاوہ رومانی ناول بہت پڑھے جن میں رضیہ بٹ، اے آر خاتون، سلمیٰ کنول، اور نجانے کون کون لکھنے والے تھے۔ میں چھ چھ سو صفحے والی کتاب ایک دن میں پڑھ لیا کرتا تھا۔ ایک لائبریری کا ماہانہ رکن تھا۔ اور لالچ ہوتا تھا کہ مہینے میں زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھ سکوں۔ لیکن وہاں سے یہ جاسوسی اور رومانی ناول ہی پڑھ پایا۔
پھر کتابیں خریدنے کا شوق ہوا تو اتنی کتابیں جمع ہو گئیں کہ میں راولپنڈی سٹلائیٹ ٹاوں، بی بلاک میں ایک دکان کرایہ پر لیکر ایک لائبریری کھول لی۔ صبح میں دفتر جاتا تھا اور 2 بجے سے رات 10 بجے تک دکانداری کرتا تھا۔ اس سے جتنی آمدنی ہوتی تھی، اس کی اور کتابیں خرید لاتا تھا۔
پیاری نور، کیوں نہ شمشاد بھیا کا ایک تازہ انٹرویو ہو جائے ۔ ۔ کافی لوگ فیض یاب ہو سکتے ہیں ۔ ۔ کیا خیال ہے؟؟ :)
 
شمشاد

لائبریرین
پیاری نور، کیوں نہ شمشاد بھیا کا ایک تازہ انٹرویو ہو جائے ۔ ۔ کافی لوگ فیض یاب ہو سکتے ہیں ۔ ۔ کیا خیال ہے؟؟ :)

صابرہ جی میرا انٹرویو ہو چکا۔ امن ایمان نے کیا تھا۔ میں اس کی لڑی ڈھونڈ کر ربط شامل کرتا ہوں۔

ویسے بھی ان پڑھوں کا انٹرویو کرنا کچھ فائدہ مند نہ ہو گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
پیاری نور، کیوں نہ شمشاد بھیا کا ایک تازہ انٹرویو ہو جائے ۔ ۔ کافی لوگ فیض یاب ہو سکتے ہیں ۔ ۔ کیا خیال ہے؟؟ :)
صابرہ امین نور وجدان آپکو مشورہ دوں (اور وہ بھی بالکل مفت)، سیما آپی کا انٹرویو کریں۔ قسم سے بڑی پیاری اور بڑی مشفق شخصیت ہیں۔ ان سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی خاص آپ کے لیے

نظر بھی کیا چیز ہے، یہ دیکھتی بھی ہے، یہ بولتی بھی ہے اور کسی ولی اللہ کے پاس ہو تو تقدیریں بدل دیتی ہے۔

نظر اُٹھائی تو دعا بن گئی
نظر جھکائی تو حیا بن گئی
نظر ترچھی ہوئی تو ادا بن گئی
نظر پھیر لی تو قضا بن گئی
 
ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی قیامت کی نظر اس لیے رکھتے ہیں کہ اللہ کی ان پر خاص رحمت ہے اور وہ اس لیے کہ یہ ہر وقت خوف الٰہی و اہلیہ سے کانپتے رہتے ہیں۔ تو اللہ تعالٰی بھی ایسے بندوں پر، جو اس سے ڈرتے رہیں، خاص کرم فرماتا ہے۔
خوفِ الہی سے تو کانپتا رہتا ہوں ۔ الحمداللہ ۔۔۔۔ مگر یہ اہلیہ کہاں سے آگئی ۔ :idontknow:
 
Top