چائے میں الائچی کی مہک

فرقان احمد

محفلین
لُطف کی بات یہ ہے کہ بچپن یا لڑکپن میں ہمیں ایک خاص قسم کا ذائقہ الائچی میں ملتا ہے جو بڑے ہو کر نصیب نہیں ہو پاتا، اس کی ایک خاص الخاص وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہم سونف اور الائچی کے ذائقے کو مکس کر دیتے ہیں۔ اس لیے ہمارا اولین مشورہ یہ ہے کہ مسٹر سونف کو مس الائچی کے ساتھ ملا کر یا الگ سے ایک بار استعمال کر لیں۔ ممکن ہے کہ آپ کا کھویا ہوا ذائقہ واپس آ جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر ہمیں اپنا خاندانی نسخہ گوش گزار کرنا ہو گا۔
 

فرقان احمد

محفلین
نسخہ کچھ یوں ہے:
دیگچی لیجیے۔
اُس میں پانی اُبال لیجیے۔
الائچی یا الائچیاں لیجیے، اُس کو یا اُن کو ہلکا پھلکا سا دھو لینا بہتر ہے۔ اُس کے بعد الائچی کو کوٹیں، پیٹیں اور اُس پر خوب غصہ نکالیں اور پانی کے اُبل جانے کے بعد اُسے کھولتے ہوئے پانی میں ڈال دیں، یعنی کہ اس سفوف کو، چاہے وہ ایک الائچی کا ہو یا تین چار الائچیوں کا۔ کچھ ادرک بھی ساتھ ہی پیس کر ڈال سکتے ہیں وگرنہ رہنے دیجیے۔ پانی کو کچھ دیر ابلنے دیجیے اور پھر چائے کی پتی شامل کیجیے۔ اب دودھ شامل کریں اور الٹاتے پھریں۔ ایک دو ابال مزید آ جائیں تو چینی حسبِ ذوق شامل کیجیے اور آنچ دھیمی کر دیجیے؛ بس دو تین منٹ اور، اور لیجیے جناب! چائے نوش فرمائیے!
ذائقہ نہ آئے تو پھر جان لیجیے کہ زیادہ تر کا یہی حال ہے! عمر جوں جوں بڑھتی جاتی ہے، زبان کا ذائقہ کسی حد تک بدلتا جاتا ہے۔ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
چھلکا کریک کر کے بھی دیکھ لیا سید بادشاہ، چائے میں ڈالنے سے فرق نہیں پڑا۔
پھر تو یقینا الائچی پلاسٹک کی ہو گی ،لیکن ڈبیہ میں خوشبو کہاں سے آجاتی ہے ؟ اب تو یہی رہ گیا کہ الائچی کا پاؤڈر ڈال لیا کریں ۔ :)
اور ہاں حیرت انگیز کی ریٹنگ بھی لاؤ یارو محفل میں ۔
 

اے خان

محفلین
نسخہ کچھ یوں ہے:
دیگچی لیجیے۔
اُس میں پانی اُبال لیجیے۔
الائچی یا الائچیاں لیجیے، اُس کو یا اُن کو ہلکا پھلکا سا دھو لینا بہتر ہے۔ اُس کے بعد الائچی کو کوٹیں، پیٹیں اور اُس پر خوب غصہ نکالیں اور پانی کے اُبل جانے کے بعد اُسے کھولتے ہوئے پانی میں ڈال دیں، یعنی کہ اس سفوف کو، چاہے وہ ایک الائچی کو یا تین چار الائچیوں کا۔ کچھ ادرک بھی ساتھ ہی پیس کر ڈال سکتے ہیں وگرنہ رہنے دیجیے۔ پانی کو کچھ دیر ابلنے دیجیے اور پھر چائے کی پتی شامل کیجیے۔ اب دودھ شامل کریں اور الٹاتے پھریں۔ ایک دو ابال مزید آ جائیں تو چینی حسبِ ذوق شامل کیجیے اور آنچ دھیمی کر دیجیے؛ بس دو تین منٹ اور، اور لیجیے جناب! چائے نوش فرمائیے!
ذائقہ نہ آئے تو پھر جان لیجیے کہ زیادہ تر کا یہی حال ہے! عمر جوں جوں بڑھتی جاتی ہے، زبان کا ذائقہ کسی حد تک بدلتا جاتا ہے۔ :)
اگر آپ کا حجاب نہ ہو تا تو ہم آپ کی ہاتھوں سےبنی چائے پینے کی فرمائش کرتے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
دودھ تو مائی باپ ہے۔
لیکن یہ پاکستان کی ہی روایت ہے محض ۔یہاں اہل عرب کے درمیان تو بتانا پڑتا ہے کہ چائے دودھ والی چاہیئے۔ اگر محض چائے کہیں تو یہ لوگ ۔چائے سادہ۔ سمجھ کر بغیر دودھ والی چائے دے دیتے ہیں ۔
 

سین خے

محفلین
سین خے
ایک کپ دودھ والی چائے میں :
  • کتنی الائچی ڈالی جائے؟
  • ثابت، کوٹ کر، یا صرف دانے ڈالے جائیں؟
  • الائچی کس موقع پر ڈالی جائے، پتی ڈالتے وقت، دودھ ڈالتے وقت یا کسی اور وقت؟
پیشگی بہت بہت شکریہ۔

میرے حساب سے دو کپ چائے میں ایک الائچی مناسب رہتی ہے۔

میں پانی جب ابلنے رکھتی ہوں تو الائچی توڑ کر ڈال دیتی ہوں۔ ڈھک کر پانی ابالیں تاکہ خوشبو اچھی طرح آجائے۔ ابال آنے پر چائے کی پتی ڈالی، دوبارہ ڈھکن رکھ دیا۔ میں بامشکل ایک منٹ درمیانی آنچ پر پکنے دیتی ہوں اور پھر بالکل ہلکی آنچ پر مزید دو سے تین منٹ۔ پھر چولھا بند کر کے دو سے تین منٹ کے لئے چائے کو چھوڑ دیا۔ پھر دودھ شامل کر دیا۔

ویسے میری والدہ کے حساب سے تو تین پیالی میں ایک الائچی بہت رہتی ہے۔ اب یہ سب کی پسند پر منحصر ہے :)

اگر الائچی پاؤڈر استعمال کریں تو پھر پانی ابالتے وقت نہ شامل کریں۔ بلکہ جب چولھا بند کر کر چائے کو چھوڑیں تو اس وقت ایک چٹکی پاؤڈر شامل کر دیں۔
 

عباس اعوان

محفلین
لُطف کی بات یہ ہے کہ بچپن یا لڑکپن میں ہمیں ایک خاص قسم کا ذائقہ الائچی میں ملتا ہے جو بڑے ہو کر نصیب نہیں ہو پاتا، اس کی ایک خاص الخاص وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہم سونف اور الائچی کے ذائقے کو مکس کر دیتے ہیں۔ اس لیے ہمارا اولین مشورہ یہ ہے کہ مسٹر سونف کو مس الائچی کے ساتھ ملا کر یا الگ سے ایک بار استعمال کر لیں۔ ممکن ہے کہ آپ کا کھویا ہوا ذائقہ واپس آ جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر ہمیں اپنا خاندانی نسخہ گوش گزار کرنا ہو گا۔
ایسا بھی کیا تھا، سونف کا ذائقہ تو آ جاتا ہے کچھ، لیکن الائچی کی مہک نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔
 
Top