پیہم عطائے عسرتِ دوراں نہ پوچھیے ۔ فاتح الدین بشیر

بھلا ہو مدیحہ گیلانی صا حبہ کا اس غزل کو کونوں کھدروں سے نکالا ورنہ ہم تو محروم ہی رہتے
بہت ہی جان لیوا غزل ہے جناب
نیم بسمل کو بسمل بنا دینے والی
موجِ قدح میں غرق ہیں مجذوب مست حال
جلوت برائے خلوتِ رنداں نہ پوچھیے
مت پوچھئے یہ شعر پڑھ کر کیا حالت ہوئی کیا ہی کہنے جناب کیا مضمون باندھا ہے
تمام غزل ہی انتخاب ہے مگردرج بالا شعر نے تو جان ہی نکال دی
بہت سی داد حاضر ہے
اللہ کرے زور قلم زیادہ
 
فاتح

لائبریرین

حضور! آپ کی انھی حوصلہ افزائیوں نے مہمیز کیا ہے ہمیں۔۔۔ ممنون ہوں
 
فاتح

لائبریرین
میرا یہاں آنا ہی تعریف ہوا ناں بھیا :rollingonthefloor:
پہلے سوچا غیر متفق دبا دوں لیکن پھر سوچا کہ غیر متفق تو یقیناً ہوں لیکن دوستانہ زیادہ ہے۔۔۔ کاش "افسوس ناک"کی ریٹنگ ہوتی تو وہ دیتا کہ ایک ہی ٹوئن ہے بھری دنیا میں اور اس نے بھی تعریف نہیں کی۔۔۔
چلو شاباش جلدی سے تعریفیں شروع ہو جاؤ :rollingonthefloor:
 
جاسمن

لائبریرین
واہ۔ واہ۔ واہ! واہ! واہ!واہ! واہ! واہ! واہ! واہ!۔۔۔۔۔۔
بہت خوب! بہت خوب! بہت خوب! بہت خوب!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
دریافت کیجے گردشِ صد کہکشاں مگر
بس اک مقامِ حضرتِ انساں نہ پوچھیے
واہ واہ فاتح بھائی کیا کہنے۔ بہت عمدہ غزل کہی ہے۔

شکریہ جاسمن بہن کا کہ اس سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا، اور ہمیں امید دلائی کہ آپ کو گوشے کھنگالنے کی چنداں ضرورت نہیں، ہم پڑھواتے رہیں گے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
واہ۔ واہ۔ واہ! واہ! واہ!واہ! واہ! واہ! واہ! واہ!۔۔۔۔۔۔
بہت خوب! بہت خوب! بہت خوب! بہت خوب!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت شکریہ جاسمن۔ دو سال پہلے مدیحہ گیلانی کونے کھدروں سے یہ غزل نکال کر لائی تھیں اور آج آپ ۔ اس پر بھی شکریہ :)
 
فاتح

لائبریرین
واہ واہ فاتح بھائی کیا کہنے۔ بہت عمدہ غزل کہی ہے۔

شکریہ جاسمن بہن کا کہ اس سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا، اور ہمیں امید دلائی کہ آپ کو گوشے کھنگالنے کی چنداں ضرورت نہیں، ہم پڑھواتے رہیں گے۔ :)
بہت شکریہ تابش بھائی۔ ممنون ہوں
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
موجِ قدح میں غرق ہیں مجذوب مست حال
جلوت برائے خلوتِ رنداں نہ پوچھیے​

دردِ ہزار کہنہ کیے گو کشید پر
لمسِ طبیب و حدّتِ درماں نہ پوچھیے​

سنجاب فرشِ خاک بنے یادِ یار میں
لطف و گدازِ وحشتِ زنداں نہ پوچھیے

فاتح بھائی! یہ اشعار ہیں یا الہام!
میں اس قابل نہیں کہ ان کی تعریف کر سکوں!
بس پڑھے جا رہا ہوں، ایک عجیب سی کیفیت ہے!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایک تازہ ترین غزل آپ احباب کی بصارتوں کی نذر۔
پیہم عطائے عسرتِ دوراں نہ پوچھیے
بارے عجیب رحمتِ رحماں نہ پوچھیے

موجِ قدح میں غرق ہیں مجذوب مست حال
جلوت برائے خلوتِ رنداں نہ پوچھیے

دردِ ہزار کہنہ کیے گو کشید پر
لمسِ طبیب و حدّتِ درماں نہ پوچھیے

سنجاب فرشِ خاک بنے یادِ یار میں
لطف و گدازِ وحشتِ زنداں نہ پوچھیے

دریافت کیجے گردشِ صد کہکشاں مگر
بس اک مقامِ حضرتِ انساں نہ پوچھیے

جب سے خبر ہوئی کہ ہے بسمل ابھی حیات
اٹھتی نہیں ہیں، غیرتِ مژگاں نہ پوچھیے
(فاتح الدین بشیر)

سبحان اللہ سبحان اللہ! واہ !خوبصورت اشعار ہیں فاتح بھائی !
لمسِ طبیب و حدتِ درماں نہ پوچھئے
کیا بات ہے ، بہت ہی اچھا ہے ! اور آخری شعر تو خالص غزل کا شعر ہے ۔ بہت بہت داد آپ کے لئے !!

سنجاب فرشِ خاک بنے یادِ یار میں
لطف و گدازِ وحشتِ زنداں نہ پوچھیے​
فاتح بھائی یہاں پہلے مصرع پر کچھ تردد ہورہا ہے مجھے ۔یہاں جملہء تمنائیہ کا استعمال دوسرے مصرع سے میل نہیں کھارہا ۔ کیا یہاں صیغہء ماضی نہیں ہونا چاہئے ؟! ۔۔۔۔۔ یعنی ’’ سنجاب ،فرشِ خاک بنا یادِ یار میں‘‘
یا پھر یہ کہ میں اس کو کسی اور نظر سے دیکھ رہا ہوں؟! اس تک پہنچ نہیں پارہا؟!
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
موجِ قدح میں غرق ہیں مجذوب مست حال
جلوت برائے خلوتِ رنداں نہ پوچھیے​

دردِ ہزار کہنہ کیے گو کشید پر
لمسِ طبیب و حدّتِ درماں نہ پوچھیے​

سنجاب فرشِ خاک بنے یادِ یار میں
لطف و گدازِ وحشتِ زنداں نہ پوچھیے

فاتح بھائی! یہ اشعار ہیں یا الہام!
میں اس قابل نہیں کہ ان کی تعریف کر سکوں!
بس پڑھے جا رہا ہوں، ایک عجیب سی کیفیت ہے!
جیتے رہو بلال۔ اشعار ہی ہیں۔۔۔ الہام کہہ کر کیس بنوانا ہے کیا ؟ :)
 
Top