تعارف پیغام ٹی وی ..... PaighamTv

PaighamTv

محفلین
السلام علیکم

پیغام ٹی وی ٹیم کی طرف سے آپ تمام معزز ومعتبر اراکین کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، ان شاءاللہ ہم سب کا اس فورم پر اچھا وقت گزرے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں زیادہ سے زیادہ دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

والسلام علیکم
پیغام ٹی وی​
 
ساجد

محفلین
وعلیکم السلام وخوش آمدید ۔
افسوس کہ اس فورم پر آپ اس طرح سے دین کی خدمت نہیں کر سکیں گے جس قسم کی مسلکی ٹی وی چینلز پر کی جاتی ہے :)
 
آصف اثر

معطل
وعلیکم السلام وخوش آمدید ۔
افسوس کہ اس فورم پر آپ اس طرح سے دین کی خدمت نہیں کر سکیں گے جس قسم کی مسلکی ٹی وی چینلز پر کی جاتی ہے :)
اور آپ لوگ ہر وقت جو منھ پھاڑ کہ کھولے بیٹھے رہتے ہو وہ ٹھیک ہے باقی سب غیر ممنوع؟
 
PaighamTv

محفلین
وعلیکم السلام وخوش آمدید ۔
افسوس کہ اس فورم پر آپ اس طرح سے دین کی خدمت نہیں کر سکیں گے جس قسم کی مسلکی ٹی وی چینلز پر کی جاتی ہے :)
خوش آمدید پر تہہ دل سے شکریہ اداء کیا جاتا ہے۔ اور دوسری بات کو اگنور کرنے پر معذرت قبول فرمائیں۔
 
آصف اثر

معطل
دیر سے خوش آمدید۔ یہاں جس طرح دوسرے لوگ مع انتظامیہ میں کچھ گڑ بڑ والے اپنا سب کچھ اُگل دیتے ہیں، چاہے وہ ان کا عقیدہ ہو یا دوسروں پر لعن طعن ۔ آپ کو اپنی رائے (عقیدہ ہو یا کوئی اور معاملہ) کھل کر بیان کرنے کی اجازت ہے۔ ہاں ان گڑبڑ (لگڑ بگڑوں) کی طرح اوٹ پٹانگ اور منافقانہ رویے سے خود کو ہر صورت محفوظ رکھیے کہ اس سے ملتا کچھ نہیں، بس رہی سہی عزت بھی ذلت میں بدل جاتی ہے۔ ان لگڑ بگڑ کی مثال سامنے ہے۔ میں بہت عرصے تک خاموش رہا ہوں مگر لگڑ بگڑ پیچھا نہیں چھوڑ رہے۔ اس لیے مجبورا ان کو آئینہ دکھانا ضروری سمجھا۔ ( اب پھر خاموشی)۔ لگڑ بگڑ اپنا کام کرتے رہے۔
 
PaighamTv

محفلین
جزاکم اللہ خیرا ہمارے پاس اس طرح کی ٹائم پاس باتوں میں پڑنے کا بالکل ٹائم نہیں ہوتا، اس لیے ہماری طرف سے کسی کی بھی منفی بات کا کوئی جواب نہیں دیا جائے گا۔ ان شاءاللہ
 
قیصرانی

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید
چونکہ آپ ایک ٹی وی چینل کے نام سے آئے ہیں، کیا یہ بات واضح کر سکیں گے کہ اس سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ یعنی ذاتی پسندیدگی کی بناء پر یہ نام رکھا یا آپ اس ٹی وی چینل سے وابستہ ہیں؟
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ٹی وی صاحب، امید ہے محفل میں اچھا وقت گزرے گا اگرچہ اس کی امید کم ہی ہے کہ ٹی وی وغیرہ میں عقل اور احساس تو ہوتا ہی نہیں!!!
 
محفل پر خوش آمدید
چونکہ آپ ایک ٹی وی چینل کے نام سے آئے ہیں، کیا یہ بات واضح کر سکیں گے کہ اس سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ یعنی ذاتی پسندیدگی کی بناء پر یہ نام رکھا یا آپ اس ٹی وی چینل سے وابستہ ہیں؟
فیس بک پر مدنی چینل کا اصلی ترجمان پیج بھی ہے اور کچھ جعلی پیج بھی ہیں۔
موصوف اصلی ہیں یا جعلی؟
 
ساجد

محفلین
اور آپ لوگ ہر وقت جو منھ پھاڑ کہ کھولے بیٹھے رہتے ہو وہ ٹھیک ہے باقی سب غیر ممنوع؟
ارے بھائی ، آپ نے تو ثابت کر دیا کہ میں نے واقعی درست نبض پکڑی ہے ورنہ تو مسلکی چینلز پیغام کے علاوہ بھی بہت سارے ہیں :)
ذرا اپنے فقرے کی بناوٹ و معانی پر بھی غور فرما لیں ، مجھے لگتا ہے کہ ہمارے مونہہ سے قبل آپ کی گرامر پھٹ گئی ہے :)
 
Top