پیغامات کا شکریہ ادا کریں!

الف عین

لائبریرین
ایک مشورہ۔
بات واضح کرنے کے لئے
تشکر ۔۔۔۔۔کی جگہ۔۔۔۔۔۔۔ وصول شدہ تشکر
شکریہ ادا کیا گیا ۔۔۔۔ کی جگہ۔۔۔۔ اظہارِ تشکر کیا گیا۔
جھنجھلاہٹ کا موڈ ٹال جاؤ بھئ۔ ورنہ ہر پیغام میں صارف کا خانہ لمبا چوڑا ہوتا رہے گا اور پوسٹ کی لمبائی بڑھ جائے گی۔ ابھی بھی محب کا خانہ دیکھو، اعزاز کی وجہ سے ۔۔ اور شکریہ وصول کرتے کرتے ان کی اور دوسرے ارکان کا سینہ الگ پھول جائے گا تو اس سے بھی پوسٹ کے طول و عرض پر کافی اثر پر سکتا ہے!!
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک مشورہ۔
بات واضح کرنے کے لئے
تشکر ۔۔۔۔۔کی جگہ۔۔۔۔۔۔۔ وصول شدہ تشکر
شکریہ ادا کیا گیا ۔۔۔۔ کی جگہ۔۔۔۔ اظہارِ تشکر کیا گیا۔
جھنجھلاہٹ کا موڈ ٹال جاؤ بھئ۔ ورنہ ہر پیغام میں صارف کا خانہ لمبا چوڑا ہوتا رہے گا اور پوسٹ کی لمبائی بڑھ جائے گی۔ ابھی بھی محب کا خانہ دیکھو، اعزاز کی وجہ سے ۔۔ اور شکریہ وصول کرتے کرتے ان کی اور دوسرے ارکان کا سینہ الگ پھول جائے گا تو اس سے بھی پوسٹ کے طول و عرض پر کافی اثر پر سکتا ہے!!

اعجاز اختر صاحب، میں نے اس کا حل سوچا ہوا ہے اور وہ یہ کہ پروفائل کی انفارمیشن کو پوسٹ کے اوپر رکھنے کی بجائے اسے سائیڈ پر لے جایا جائے۔ اس سے پوسٹ کے متن کے لیے جگہ کچھ کم ہو جائے گی۔ ابھی کئی اور موڈ ایسے شامل کیے جائیں گے جو ممبر انفارمیشن میں مزید فیلڈز کا اضافہ کریں گے۔ میں سنجیدگی سے فورم کو واپس fluid لے آؤٹ پر لیجانے کا سوچ رہا ہوں۔

میں تشکر کی جگہ اظہارات تشکر لکھنے کا سوچ رہا ہوں۔ آپ کا نشاندہی کرنے کا شکریہ۔
 
وضاحت طلب ہے۔۔۔
تشکر: 3
22 پیغامات میں 41 مرتبہ شکریہ ادا کیا گیا
ایک جگہ یہ صورتحال دیکھی۔۔۔ اس کے کیا معنی ہیں؟ تشکر تو 3 ہیں۔۔ لیکن 22 پیغامات میں 41 بار شکریہ۔۔۔ کچھ سمجھ نہیں آیا۔
اس کے علاوہ پوسٹ سے اوپر والے حصہ کی لمبائی کچھ بڑی ہوگئی ہے۔۔۔۔۔ اور ایوارڈ والوں کی تو بہت ہی زیادہ۔۔۔
ویسے فیچر اچھا ہے۔۔۔!
 
میرے ذہن میں میرے سوال کا ممکنہ جواب آیا ہے۔۔۔
تشکر کے معنی یہ کہ ہم نے کتنی بار شکریہ ادا کیا ہے۔۔۔
اور نیچے والی سطر کا مطلب یہ کہ ہماری کتنی پوسٹس پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹھیک سوچا؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
اور میرے خیال میں نیچے والی سطر کا یہ مطلب ہے کہ آپ کے کسی بھی پیغام میں جہاں کہیں " شکریہ " کا لفظ استعمال ہوا، موڈ نے وہیں اسکو جمع کر لیا کہ آپ نے یہ لفظ کتنی دفعہ استعمال کیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے پوسٹ کے دائیں جانب ممبر کی انفارمیشن میں سے اظہارات تشکر کی معلومات ہٹا دی ہیں۔ میرے خیال میں صرف شکریہ ادا کی گئی پوسٹ پر ہی یہ انفارمیشن کافی ہے۔ اظہارات تشکر کی معلومات کافی جگہ گھیر رہی تھیں۔ دراصل میرا ابھی کچھ اور موڈز کی انسٹالیشن کا ارادہ جن سے ممبر انفارمیشن میں کچھ فیلڈز کا اضافہ ہوجائے گا۔ اسی لیے میں نے کچھ جگہ بنانے کے لیے ایسا کیا ہے۔
 

فرید احمد

محفلین
میں بھی سوچ رہا تھا کہ یہ معلومات اب کیوں ڈسپلے نہیں ہوتی ، اب عقدہ کھلا ۔
آپ کی توجہات سے فورم اچھا چل رہا ہے ۔ چلتا رہے ایسی دعا ۔
اب اللہ نے چاہا تو بعد رمضان ملیں گے ۔
سلام
 
Top