پیروڈی: پیشِ بیگم بلائے جاتے ہیں

عاطف ملک

محفلین
قابلٍ صد احترام عرفان علوی صاحب کی غزل پہ ہماری جسارت۔امید ہے درگزر کیا جائے گا۔

پیشِ بیگم بلائے جاتے ہیں
ڈانٹ چپ چاپ کھائے جاتے ہیں

ماں کی بیگم سے جنگ ہے وہ مقام
"ہم جہاں آزمائے جاتے ہیں"

آسماں سر پہ گرنا سنتے تھے
ہم پہ برتن گرائے جاتے ہیں

منہ سے یونہی نکل گیا "آنٹی"
آپ کیوں تلملائے جاتے ہیں

ہم کو "مفتے" کا جب ملے موقع
بے سبب بن بلائے جاتے ہیں

ان کے غصے کو بھانپ کر بھی، عینؔ
چار و ناچار ہائے جاتے ہیں
۔
ایکس آتے ہیں، وائے جاتے ہیں
ملک دونوں ہی کھائے جاتے ہیں

کس کی ہوتی ہے یوں خلاصی یہاں
پہلے سب "باجوائے" جاتے ہیں

پہنچے ایوان میں تو یہ جانا
نوٹ کیسے کمائے جاتے ہیں

جس نے لُوٹے ہوں ملک کے اربوں
"ناز اس کے اٹھائے جاتے ہیں"

خلق راہوں میں دھکے کھاتی ہے
ان کے جب کانوائے جاتے ہیں

ان کے وعدوں پہ، جھوٹی قسموں پہ
عینؔ، ہم مسکرائے جاتے ہیں

عینؔ میم
اکتوبر ۲۰۲۲​
 
مدیر کی آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ ،عاطف!بہت خوب!
دوسری ہزل زبردست ہے ! بہت اعلیٰ ! مزاحیہ شاعری کا صحیح استعمال حالاتِ حاضرہ پر تبصرہ اور طنز ہی ہے ۔ اور روایتی طور پر یہی اردو مزاحیہ شاعری کا طرۂ امتیاز رہا ہے ۔

ویسے بیگم سے پٹنے اور ڈانٹ کھانے کا " مزاح" تو اب اردو لطیفوں اور مزاحیہ شاعری کا محور بن چکا ہے بلکہ جزو لاینفک بن گیا ہے ۔ نجانے ہمارے شعرا کب تک یونہی پٹتے رہیں گے ۔ گھر سے باہر کب نکلیں گے۔ :D
 
سیما علی

لائبریرین
جس نے لُوٹے ہوں ملک کے اربوں
"ناز اس کے اٹھائے جاتے ہیں"

خلق راہوں میں دھکے کھاتی ہے
ان کے جب کانوائے جاتے ہیں

ان کے وعدوں پہ، جھوٹی قسموں پہ
عینؔ، ہم مسکرائے جاتے ہیں
زبردست زبردست زبردست
عاطف میاں بہت بہترین تبصرہ حالاتِ حاضرہ پر!!!
جیتے رہیے !!!!
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
پیروڈی پر تکنیکی تبصرہ اہم نہیں البتہ اگلوائے پر کچھ نشست کھتکتی ہے ۔
باقی لطف اپنی جگہ کہ آفاقی سچائیاں ہیں ہمارے معاشرے کی ۔ :)
 
عاطف ملک

محفلین
بہت خوب۔ گھریلو اور ملکی سیاست دونوں پر اچھا تبصرہ ہے
نوازش 😊
واہ واہ ،عاطف!بہت خوب!
دوسری ہزل زبردست ہے ! بہت اعلیٰ ! مزاحیہ شاعری کا صحیح استعمال حالاتِ حاضرہ پر تبصرہ اور طنز ہی ہے ۔ اور روایتی طور پر یہی اردو مزاحیہ شاعری کا طرۂ امتیاز رہا ہے ۔
شکریہ محترمی
ویسے بیگم سے پٹنے اور ڈانٹ کھانے کا " مزاح" تو اب اردو لطیفوں اور مزاحیہ شاعری کا محور بن چکا ہے بلکہ جزو لاینفک بن گیا ہے ۔ نجانے ہمارے شعرا کب تک یونہی پٹتے رہیں گے ۔
ہاہاہا ۔۔۔دیکھیں گھر تو دونوں اپنے ہیں نا۔۔۔۔😜
ویسے بھی بلیک کافی مجھے ذرا زیادہ کڑوی لگتی ہے، سادہ دیہاتی آدمی ہوں۔کافی چینی اور دودھ ڈال کر ہی پی سکتا ہوں۔
گھر سے باہر کب نکلیں گے۔
😢
میں تو پچھلے گیارہ برس سے گھر سے نکلا ہوا ہوں، اور کتنا باہر نکالیں گے مجھے؟ 😟
زبردست زبردست زبردست
عاطف میاں بہت بہترین تبصرہ حالاتِ حاضرہ پر!!!
جیتے رہیے !!!!
بہت شکریہ
پیروڈی پر تکنیکی تبصرہ اہم نہیں البتہ اگلوائے پر کچھ نشست کھتکتی ہے ۔
باقی لطف اپنی جگہ کہ آفاقی سچائیاں ہیں ہمارے معاشرے کی ۔ :)
شکریہ شاہ جی۔۔۔۔بس مزاح کے بہانے سے تھوڑی بہت رعایت نکال لیتے ہیں۔
 
یاسر شاہ

محفلین
۔
ایکس آتے ہیں، وائے جاتے ہیں
ملک دونوں ہی کھائے جاتے ہیں

کس کی ہوتی ہے یوں خلاصی یہاں
پہلے سب "باجوائے" جاتے ہیں

پہنچے ایوان میں تو یہ جانا
نوٹ کیسے کمائے جاتے ہیں

جس نے لُوٹے ہوں ملک کے اربوں
"ناز اس کے اٹھائے جاتے ہیں"

خلق راہوں میں دھکے کھاتی ہے
ان کے جب کانوائے جاتے ہیں

ان کے وعدوں پہ، جھوٹی قسموں پہ
عینؔ، ہم مسکرائے جاتے ہیں

__________
واہ ماشاء اللہ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
پیروڈی پر تکنیکی تبصرہ اہم نہیں البتہ اگلوائے پر کچھ نشست کھتکتی ہے ۔
باقی لطف اپنی جگہ کہ آفاقی سچائیاں ہیں ہمارے معاشرے کی ۔ :)

شکریہ شاہ جی۔۔۔۔بس مزاح کے بہانے سے تھوڑی بہت رعایت نکال لیتے ہیں۔
عین میم ، جس اعلیٰ پائے کی آپ شاعری کرتے ہیں اس لحاظ سے مطلع کا بے وزن ہونا ٹھیک نہیں ہے ۔ درست کرنا آپ کے لئے کوئی مشکل نہیں ۔ اگلوائے تو اس مصرع میں موزوں نہیں ہوسکے گا۔ یہ مصرع بدل ہی دیں تو بہتر ہے ۔:)
 
Top