پیروڈی: لے کر یہ مرمت کے اوزار کدھر جائیں

عاطف ملک

محفلین
ماضی کی یادیں کنگھالنے پہ ہمیں ایک کلام ملا جو شریکِ محفل ہونے سے رہ گیا تھا۔
برادرم راحیلؔ فاروق کی ایک خوبصورت غزل کی یہ پیروڈی استادِ محترم اور محفلین کی خدمت میں پیش ہے۔امید ہےاحباب اپنی رائے سے نوازیں گے۔

لے کر یہ مرمت کے اوزار کدھر جائیں
چھوٹے سے مکینک ہیں سرکار کدھر جائیں

گل خان نے رو رو کر کل رات کہا ہم سے
ملتی ہی نہیں خالص نسوار کدھر جائیں

لاکھوں کی حمایت تھی، جمہوری حکومت تھی
اب منہ پہ پڑی ہے وہ پھٹکار، کدھر جائیں

دنیا میں اگر حوریں ہو جائیں عطا ان کو
پھر باندھ کے بم خودکش بمبار کدھر جائیں

اماں کی یہ دھمکی ہے، وہ دودھ نہ بخشیں گی
بیگم بھی ہمیں سے ہے بیزار کدھر جائیں

کنگ کانگ نما بیوی اور چار عدد بچے
سائیکل پہ کسے لادیں، بے "کار" کدھر جائیں

جو دور ہو دولت کا،طاقت کا، حکومت کا
واں عینؔ شرافت اور کردار کدھر جائیں

عینؔ میم
جنوری ۲۰۲۰

الف عین

لائبریرین
اچھی پیروڈی ہے باقی تو درست ہے، بس مقطع پسند نہیں آیا، واں اور 'اُر' کی وجہ سے، اسے پھر کہو تو اچھا ہے
 
عاطف ملک

محفلین
بہت خوب عاطف بھائی
شکریہ:):)
اچھی پیروڈی ہے باقی تو درست ہے، بس مقطع پسند نہیں آیا، واں اور 'اُر' کی وجہ سے، اسے پھر کہو تو اچھا ہے
بہت شکریہ استادِ محترم،
کوشش کرتا ہوں کہ بہتر متبادل ہو سکے۔:)
بہت خوب عاطف بھائی:)
بہت شکریہ عبید بھائی:)
 
ماضی کی یادیں کنگھالنے پہ ہمیں ایک کلام ملا جو شریکِ محفل ہونے سے رہ گیا تھا۔
برادرم راحیلؔ فاروق کی ایک خوبصورت غزل کی یہ پیروڈی استادِ محترم اور محفلین کی خدمت میں پیش ہے۔امید ہےاحباب اپنی رائے سے نوازیں گے۔

لے کر یہ مرمت کے اوزار کدھر جائیں
چھوٹے سے مکینک ہیں سرکار کدھر جائیں

گل خان نے رو رو کر کل رات کہا ہم سے
ملتی ہی نہیں خالص نسوار کدھر جائیں

لاکھوں کی حمایت تھی، جمہوری حکومت تھی
اب منہ پہ پڑی ہے وہ پھٹکار، کدھر جائیں

دنیا میں اگر حوریں ہو جائیں عطا ان کو
پھر باندھ کے بم خودکش بمبار کدھر جائیں

اماں کی یہ دھمکی ہے، وہ دودھ نہ بخشیں گی
بیگم بھی ہمیں سے ہے بیزار کدھر جائیں

کنگ کانگ نما بیوی اور چار عدد بچے
سائیکل پہ کسے لادیں، بے "کار" کدھر جائیں

جو دور ہو دولت کا،طاقت کا، حکومت کا
واں عینؔ شرافت اور کردار کدھر جائیں

عینؔ میم
جنوری ۲۰۲۰

مزیدار مزیدار!!!
 
bilal260

محفلین
ماشاءاللہ سات شعر میں آپ جناب نے سات کہانیاں کہہ دیں
بہت خوب چہروں پر مسکراہٹ لانے کا شکریہ۔
 
Top