پیروڈی: آگیا تھا وہ خوش خصال پسند

عاطف ملک

محفلین
محمداحمد بھائی کی ایک انتہائی خوبصورت غزل کے ساتھ ہماری محبت تمام محفلین بالخصوص استادِ محترم الف عین کی خدمت میں:

"آگیا تھا وہ خوش خصال پسند"
تھی جسے صرف مسڈ کال پسند

فون پر ملتفت نہ ہوتا تھا
عشق بھی تھا اسے حلال پسند

ہم کو قاتل ادائیں اس کی عزیز
اس کو بندوق کی ہے نال پسند

سب سے ہی بے سبب الجھتی ہے
جانِ جاں میری اشتعال پسند

تو کہ ماما کا پھول سا بے بی
میں جسے تیری دیکھ بھال پسند

سالسا اور کتھک اسے مرغوب
ہم کو بھنگڑا پسند، دھمال پسند

بھون کر اس کو کھانا چاہتا ہوں
آج آیا ہے اک غزال پسند

حیف! بدقسمتی وہ شیریں کی
ہائے فرہاد تھا کدال پسند

جی حضوری ہماری جو نہ کریں
ہم کو آتے ہیں خال خال پسند

اس کو محبوب میری تشنہ لبی
مجھ کو شبنم سے اس کے گال پسند

خواہشِ عین وصلِ یار نہیں
ہم کو اس بت کا بس خیال پسند

عینؔ میم
مارچ ۲۰۱۹​
 
آخری تدوین:

عاطف ملک

محفلین
شکریہ استادِ محترم:)
سرخ کشیدہ کافی قابل اعتراض ہے
باقی غزل بہت خوب ہے
تدوین کر دی۔
نشاندہی کا شکریہ:)
السلام علیکم عاطف بھیا ،
وہ کیا خوب ہنستی مسکراتی صبح کی ابتداء فرمائی ہے ۔
کیا بہتریں پیروڈی کی ہے ، واہ جناب ۔
سلامت رہیں ۔
وعلیکم السلام،
خوش رہیں عدنان بھائی۔
مسکراتے رہیں:)
صبح صبح اٹھ کے بھابھی کیلیے ناشتہ اور چائے خود تیار کیا کریں۔ساری صبحیں خوشگوار اور ہنستی مسکراتی گزریں گی:p
(n)
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
کیا بات ہے عاطف بھائی!
ہم کو بھنگڑا پسند، دھمال پسند
معاف کیجیے گا 'پسند' کا دال میرے خیال میں تقطیع میں آئے گا۔ یہاں کچھ گڑبڑ سی محسوس ہو رہی ہے۔ اصلاح سخن میں نہ ہونے کے باوجود بھی یہ لکھ رہا ہوں۔
اس کے علاوہ ایک ابا بننے والی پیروڈی بھی پوسٹ کی تھی یہاں آپ نے، اس کا مصرع مجھے تھوڑا سا یاد ہے
مانتی ہی نہیں ہے عاطف وہ
شاید ایسا ہی تھا، لیکن مانیں؟
 

یاسر شاہ

محفلین
:LOL::LOL:
واہ بہت خوب -بڑیا پیروڈی -

آخری شعر سمجھ نہ سکا خصو صاً پہلا مصرع اور پسند کے وزن کی بات تو عظیم صاحب نے کر دی -

ایک بات تو فرمائیے ،کہاں تو ابتدا ئے غزل میں مسڈ کال اور عدم التفات کی شکایت،یہ ایک دم سے بے بی کہاں سے آگیا ؟
تو کہ ماما کا پھول سا بے بی
میں جسے تیری دیکھ بھال پسند
 

لاریب مرزا

محفلین
واہ واہ!! بہت پُرلطف پیروڈی کی ہے۔ بہت سی داد آپ کے لیے۔ :)

سب سے ہی بے سبب الجھتی ہے
جانِ جاں میری اشتعال پسند
:heehee:
 
Top