پیروڈی،اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

غزل تو شاندار تھی ہی، لیکن اس کی پیروڈی بھی کچھ کم نہیں۔
آپ کی شاعرانہ صلاحیتوں کا واقعی میں معترف ہونا پڑے گا. سنجیدہ کوششیں جاری رکھیں۔
آخری شعر آپ نے کیوں چھوڑ دیا ہے۔ محترم ظہیراحمدظہیر صاحب سے بغیرمعذرت کیے، مقطع پر ایک تک بندی پیش خدمت ہے ۔:)

"دیکھ سکتا تھا بہت دور تک آگے میں ظہیرؔ"
جب تلک ناک پہ چشمے کو جمائے رکھا
حوصلہ افزائی کا شکریہ آپی۔
 
آخری شعر آپ نے کیوں چھوڑ دیا ہے۔ محترم ظہیراحمدظہیر صاحب سے بغیرمعذرت کیے، مقطع پر ایک تک بندی پیش خدمت ہے ۔:)

"دیکھ سکتا تھا بہت دور تک آگے میں ظہیرؔ"
جب تلک ناک پہ چشمے کو جمائے رکھا
آپی آخری شعر اس لیے چھوڑ دیا کہ تھوڑا ہماری پارسائی کا بھرم رہے جائے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
السلام علیکم
آج محفل پر محترم جناب عزت مآب ظہیراحمدظہیر بھائی کی غزل پڑھنے کا موقع ملا۔غزل پڑھتے ہوئے کچھ شرپسند عناصر خیالات نے ذہن پر دھاوا بول ڈالا۔بس جناب پھر کیا تھا،شرپسندانہ تخیل کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔ہم نے باحالت مجبور ان خیالات کو کورے کاغذ پر منتقل کیا اور اپنے بہت محترم استاد کی مدد سے یہ پیروڈی ترتیب دے ڈالی ۔
غلط بات ! بالکل غلط بات معان بھائی ! مجھے بالکل پسند نہیں آیا کہ آپ نے میرے نام سے پہلے محترم جناب عزت مآب لگایا ۔ یہ اچھی بات نہیں ہے ۔ آپ کو محترم ومکرم شیخِ فاضل پیرِ کامل اعلیٰ حضرت عالیجناب عزت مآب لکھنا چاہئے تھا ۔ خیر ، کوئی بات نہیں ۔ اس دفعہ جانے دیا لیکن آئندہ القابات میں کوتاہی نہیں ہونی چاہئے ۔ عزت کی بات ہے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
غزل تو شاندار تھی ہی، لیکن اس کی پیروڈی بھی کچھ کم نہیں۔
آپ کی شاعرانہ صلاحیتوں کا واقعی میں معترف ہونا پڑے گا. سنجیدہ کوششیں جاری رکھیں۔
آخری شعر آپ نے کیوں چھوڑ دیا ہے۔ محترم ظہیراحمدظہیر صاحب سے بغیرمعذرت کیے، مقطع پر ایک تک بندی پیش خدمت ہے ۔:)

"دیکھ سکتا تھا بہت دور تک آگے میں ظہیرؔ"
جب تلک ناک پہ چشمے کو جمائے رکھا
سینۂ غم بستہ وہ متانت رسیدہ سے اک قہقہۂ بے مہارکو آزاد کروانے کا ثواب آپ کی نذر!
ہنسادیا آپ نے! :):):)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آخری شعر آپ نے کیوں چھوڑ دیا ہے۔ محترم ظہیراحمدظہیر صاحب سے بغیرمعذرت کیے، مقطع پر ایک تک بندی پیش خدمت ہے ۔:)

"دیکھ سکتا تھا بہت دور تک آگے میں ظہیرؔ"
جب تلک ناک پہ چشمے کو جمائے رکھا

شعر آپ نے بہت زبردست اور برجستہ کہا ہے لیکن میں اپنی عادت سے مجبور ہوں ۔کسی شعر میں کوئی کمی یا خامی نظر آئے تو نشاندہی کئے بغیرنہیں رہ سکتا ۔ آپ کے شعرمیں بس ایک کمی ہے وہ میں دور کئے دیتا ہوں ۔ چونکہ شعر میں تخلص تو شاعر یا شاعرہ ہی کا ہونا چاہئے اس لئے قارئین سے گزارش ہے کہ آئندہ سے اس شعر کو یوں پڑھا جائے ۔
دیکھ سکتی تھی بہت دور تک آگے المیٰ
جب تلک ناک پہ چشمے کو جمائے رکھا

:D:D:D
 
اپنی شاعری کی درگت بننے پر خوش ہوتے دیکھ کر حیرت بھی ہوئی اور آپ کے حوصلے کو داد بھی دی
حوصلہ؟
اور وہ دھمکی بھول گئے؟

یہ محترم استاد آپ کی اصلی والی اصلاح کروانا چاہ رہے ہیں۔
undefined

بہت شکریہ ، نوازش معان بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے! ممنون ہوں ۔
ویسے آپ چپکے سے مجھے اس "استاد" کا نام تو بتادیجئے کہ جس نے پیروڈی پر نظر ثانی کی تھی ۔ بخدا آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا ۔ :D

معان بھائی کے ساتھ تو ان کا پیار کا تعلق ہے، انہیں وہ کچھ کیوں کہیں گے۔ ہمیں تو محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کے
اور اپنے بہت محترم استاد
کا غم کھائے جاتا ہے۔ بیچارے!!!
 
سید عمران

محفلین
اپنے ہر درد کا امکان ہٹائے رکھا
جھاڑو بیلن کو بھی زوجہ سے چھپائے رکھا

پاسِ ناموسِِ خداوند، جو خاوند ہے، کہ تھا
سارا احوال دھنائی کا چھپائے رکھا

ایک اندیشۂ ناقدریِ عالَم نے مجھے
عمر بھر زوجہ کے قدموں میں بچھائے رکھا

کبھی جانے نہ دی آواز ہی گھر سے باہر
مار کھاتا رہا ،منہ اپنا دبائے رکھا

دیکھ کر برہنہ پا شہر کے لوگوں نے مجھے
رشکِ گلشن مرے رستے کو بنائے رکھا

اصل کردار تماشے کے وہی لوگ تو تھے
ساس، سالی کو تماشائی بنائے رکھا
انہیں کوئی داد واد دینے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔
سیدھا سیدھا دل کے پھپھولے پھوڑے ہیں۔۔۔
حالاں کہ ہزار بار سمجھا چکے ہیں کہ گھر کی باتیں گھر تک رہنی چاہئیں!!!
:noxxx::noxxx::noxxx:
 
آخری تدوین:
Top