تیرہویں سالگرہ پیراگراف کی تلخیص کریں اور مناسب عنوان تجویز کریں!

نور وجدان

لائبریرین
ایک نئے سلسلے کا آغاز کرتے ہیں :) مجھے اُمید ہے کہ سب اس میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں گے :) آپ سب نے کرنا کچھ اسطرح ہے :)
اس پیراگراف کو پڑھیں
اس کو تین بار پڑھ لیں تو بہتر ہے
اس کا مفہوم بیان کریں مگر اسکی اک شرط ہے
عنوان بہترین ہونا چاہیے
سات مثبت ریٹنگز جس کے عنوان نے حاصل کرلیں (سب سے پہلے) وہ پیراگراف پیش کرکے اپنی مرضی کے محفلین کو ٹیگ کرے گا ، اسی طرح یہ سلسلہ چلتا جائے گا ، میں سب سے پہلے فرقان احمد بھیا کو ٹیگ کرتی ہوں ، وہ عنوان تجویز کریں اور باقیوں کو بھی دعوت دیں ، جس کی ریٹنگز زیادہ ہوجائیں گے وہی سلسلہ چلائے گا
---------------------------------------------------------------------------------------

"بارش بڑی عجیب شے ہوتی ہے یہ ہر نشّے کو فزوں تر کر دیتی ہے۔ آپ خوش ہوں تو بارش آپ کی خوشی کو سرخوشی میں بدل سکتی ہے اور آپ غمگین ہوں تو یہی بارش کے قطرے آپ کے آنسو بن کر ساری دنیا بھگونے پر تُل جاتے ہیں۔ غمگساری کی اس سے بڑی مثال شاید ہی دنیا میں کہیں ملے۔ تاہم ایسے ہمدم اور ایسے غمگسار صرف احساس رکھنے والوں کے ہی نصیب میں آتے ہیں۔ یوں تو سبھی لوگ کسی نہ کسی حد تک حساس ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگ اپنی خوشیوں اور غم کو سیلیبریٹ کرنا سیکھ لیتے ہیں۔ اگر آپ زندگی میں ان چیزوں کو اہمیت نہیں دیتے تو بھی کوئی بات نہیں۔ زندگی دو جمع دو چار کرکے بھی گزاری جا سکتی ہے۔ "
 
میرا خیال ہے کہ ٹیگ کرنے کے بجائے سلسلہ کو اوپن رکھنا زیادہ مفید رہے گا۔ :)
دراصل ہر تحریر ہر کسی کو اپیل نہیں کرتی، اور نہ ہی ہر کوئی ہر موضوع پر اتنی گرفت رکھتا ہے کہ اس کو اختصار سے بیان کر پائے۔
اوپن رکھنے سے یہ فائدہ ہو گا کہ ہر کوئی اپنے پسند کے موضوع پر تحریر کو اختصار سے بیان کر سکے گا۔ :)

اسے محض رائے ہی سمجھا جائے۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین

عنوان: حساسیت؛ روحِ حیات!

مفہوم:
بارش حساس فرد کے مزاج کے سب موسموں کو اپنے دامن میں سمو لیتی ہے اور اسے بے خود و سرشار رکھتی ہے مگر ہر کسی کے نصیب میں ایسے ہمدرد اور غم گسار کہاں؟ سچ بات ہے کہ بے حس افراد سرشاری کی اس کیفیت سے کبھی لطف نہیں اٹھا سکتے۔۔۔!
 
متفق بھائی :)
 
نایاب

لائبریرین
اس کا مفہوم بیان کریں مگر اسکی اک شرط ہے
مفہوم کے الفاظ اصل تحریر سے کم یا زیادہ ہونے کی کوئی بندش ہے ۔۔۔؟
اکثر اوقات مفہوم اصل تحریر سے زیادہ الفاظ کے باوجود بھی پوری طرح بیان نہیں ہوتا ۔
بہت دعائیں
 
لاریب مرزا

محفلین
مفہوم:
بارش حساس فرد کے مزاج کے سب موسموں کو اپنے دامن میں سمو لیتی ہے اور اسے بے خود و سرشار رکھتی ہے مگر ہر کسی کے نصیب میں ایسے ہمدرد اور غم گسار کہاں؟ سچ بات ہے کہ بے حس افراد سرشاری کی اس کیفیت سے کبھی لطف نہیں اٹھا سکتے۔۔۔!
:(
 
محمد وارث

لائبریرین
نور سعدیہ شیخ بہن ہمارا دل چاہ رہا ہے کہ ہم بھی اپنی صلاحیت کے جوہر اس لڑی میں دیکھائیں مگر ابھی تک ہمارے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ کرنا کیا ہے ۔:(
ابھی ہم محفل کے ریاضی دانوں سے التماس کر یں گے کہ وہ الجبرے وغیرہ کے کھیل بھی شروع کریں۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
مرحوم مختار مسعود کی تحریر سے ایک اقتباس،

۔۔۔۔۔۔۔

"دور تک پھیلے ہوئےسلسلہ کوہ کی برف سے پٹی ہوئی خوبصورت وادیوں اور ڈھکی ہوئی بارُعب چوٹیوں کو ہوائی جہاز کے دریچہ سے پہلی بار دیکھا تو پتہ چلا کہ گمراہی میں بے ذوقی اور کفر میں کم نظری کو کتنا دخل ہے۔ اتنے خوش منظر اور پائیدار برف کدے کے ہوتے ہوئے لوگ کیونکر آتش پرست ہوگئے۔ آگ میں وہ کیا بات ہے جو برف میں نہیں۔ اُس میں حدّت اس میں شدّت، وہ طلائی یہ نقرئی، وہ دھواں دھواں یہ اُجلی اور بے داغ۔ اور دونوں معمولاتِ زندگی کے لیے درکار اور کارآمد۔ ایک جنگ میں آتشِ انتقام بھڑکائی جاتی ہے اور دوسری سرد جنگ کہلاتی ہے۔ شعر کا ایک مصرع اگر آتشِ شوق کے ذکر سے شروع ہو تو دوسرا آہِ سرد پر ختم ہوتا ہے۔ رزم ہو کہ بزم، اگر آگ لازم ہے تو یخ ملزوم۔"

۔۔۔۔۔۔۔

معزز محفلین سے گزارش ہے کہ اس پیراگراف کی تلخیص فرمائیں اور مناسب عنوان بھی تجویز کریں، شکریہ!
 
نور وجدان

لائبریرین
مفہوم کے الفاظ اصل تحریر سے کم یا زیادہ ہونے کی کوئی بندش ہے ۔۔۔؟
اکثر اوقات مفہوم اصل تحریر سے زیادہ الفاظ کے باوجود بھی پوری طرح بیان نہیں ہوتا ۔
بہت دعائیں
خلاصہ بیان کرنا ہے اور مفہوم اس میں کور ہوجائے گا :) تو آپ بھی کچھ کریں پلیز
 
نور وجدان

لائبریرین
نور سعدیہ شیخ بہن ہمارا دل چاہ رہا ہے کہ ہم بھی اپنی صلاحیت کے جوہر اس لڑی میں دیکھائیں مگر ابھی تک ہمارے کچھ سمجھ نہیں آیا کہ کرنا کیا ہے ۔:(
آپ خلاصہ لکھ دیں دو تین لائن میں ساتھ میں عنوان:) آسان سا کام ہے جو پڑھ کے دل کو لگے مختصرا بیان کردیں:)
 
نور وجدان

لائبریرین
محمد عدنان اکبری نقیبی آپ کے لیے:)

مرحوم مختار مسعود کی تحریر سے ایک اقتباس،

۔۔۔۔۔۔۔

"دور تک پھیلے ہوئےسلسلہ کوہ کی برف سے پٹی ہوئی خوبصورت وادیوں اور ڈھکی ہوئی بارُعب چوٹیوں کو ہوائی جہاز کے دریچہ سے پہلی بار دیکھا تو پتہ چلا کہ گمراہی میں بے ذوقی اور کفر میں کم نظری کو کتنا دخل ہے۔ اتنے خوش منظر اور پائیدار برف کدے کے ہوتے ہوئے لوگ کیونکر آتش پرست ہوگئے۔ آگ میں وہ کیا بات ہے جو برف میں نہیں۔ اُس میں حدّت اس میں شدّت، وہ طلائی یہ نقرئی، وہ دھواں دھواں یہ اُجلی اور بے داغ۔ اور دونوں معمولاتِ زندگی کے لیے درکار اور کارآمد۔ ایک جنگ میں آتشِ انتقام بھڑکائی جاتی ہے اور دوسری سرد جنگ کہلاتی ہے۔ شعر کا ایک مصرع اگر آتشِ شوق کے ذکر سے شروع ہو تو دوسرا آہِ سرد پر ختم ہوتا ہے۔ رزم ہو کہ بزم، اگر آگ لازم ہے تو یخ ملزوم۔"

۔۔۔۔۔۔۔

معزز محفلین سے گزارش ہے کہ اس پیراگراف کی تلخیص فرمائیں اور مناسب عنوان بھی تجویز کریں، شکریہ!
 
La Alma

عنوان: ذوقِ نظر
تلخیص:
چائے یا کافی کی بجائے آئسکریم کھائیں۔:)
 
عدنان بھیا مشکل پسند ہیں۔ مرزا رجب بیگ سرور کے کسی پیراگراف کی تلخیص ان کے ذمے لگائی جائے تو مناسب رہے گا۔
 
Top