پیا ایسو جیا میں سمائے گیو رے

کاشفی

محفلین
پیا ایسو جیا میں سمائے گیو رے،
کہ میں تن من کی سدھ بدھ گنوا بیٹھی

ہر آہٹ پہ سمجھے وہ آئے گیو رے
جھٹ گھونگھٹ میں ُمکھڑا چھپا بیٹھی
پیا ایسو جیا میں سمائے گیو رے

مورے انگنا میں جب پرویّا چلی
مورے دوارے کی کھل گئی کوّڑیا
میں نے جانا کہ آگئے سانوریا مورے
جھٹ پھولن کی سجیا پہ جا بیٹھی
پیا ایسو جیا میں سمائے گیو رے

کہ میں تن من کی سدھ بدھ گنوا بیٹھی

میں نے سندور سے مانگ اپنی بھری
روپ سیّاں کے کارن سجایا
اس ڈر سے کہ پی کی نجر نہ لگے
جھٹ نینن میں کجرا لگا بیٹھی
پیا ایسو جیا میں سمائے گیو رے
کہ میں تن من کی سدھ بدھ گنوا بیٹھی
پیا ایسو جیا میں سمائے گیو رے
 
Top