قتیل شفائی پیاسی مرے خیال کی رعنائی رہ گئی

لاریب مرزا نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 6, 2018

  1. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    پیاسی مرے خیال کی رعنائی رہ گئی
    کیا جانیے گھٹا وہ کہاں چھائی رہ گئی

    ایک ایک کر کے اُڑ گئیں پرچھائیاں تمام
    اب صرف آہٹوں کی مسیحائی رہ گئی

    ایسا نہیں کوئی کہ ہم اپنا کہیں جسے
    اب چند پتھروں سے شناسائی رہ گئی

    جاتے ہیں سب کوئی نہ کوئی یاد چھوڑ کر
    رخصت ہوا جو عشق تو رُسوائی رہ گئی

    دیکھا کسی کی یاد کو جب مجھ سے ہمکلام
    حیراں مری طرح مری تنہائی رہ گئی

    لایا قتیلؔ وقت ہمیں کس مقام پر
    سب ولولے چلے گئے دانائی رہ گئی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 4
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,974
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    خوب صورت انتخاب۔ تشکر
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. باباجی

    باباجی محفلین

    مراسلے:
    3,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Curmudgeon
    خوبصورت انتخاب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    5,473
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Psychedelic
    واہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    تشکر بسیار!! :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  6. محمد امین صدیق

    محمد امین صدیق محفلین

    مراسلے:
    1,432
    موڈ:
    Cheerful
    واہ ۔۔ بہت خوبصورت اشعار ۔ :):)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    سپاس گزار!! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  8. عنبر احمد

    عنبر احمد محفلین

    مراسلے:
    3
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Doubtful
    اعلی۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر