الف عین
عظیم
محمّد احسن سمیع :راحل:
سید عاطف علی
------------
فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن
------------
پیار ہوتا تو تم وفا کرتے
مجھ سے خود کو نہ یوں جدا کرتے
--------
گر نہ ملتے مرے رقیبوں سے
میرے دل میں سدا رہا کرتے
---------
گیت الفت کے جب سناتا میں
دل کے کانوں سے تم سنا کرتے
----------
دور جاتا اگر کبھی تم سے
------
دور تم سے اگر میں جاتا بھی
دن جدائی کے تم گنا کرتے
-----
بے وفائی تری نہ بھولوں گا
کاش ایسی نہ تم خطا کرتے
----------
تم کو مجھ سے اگر شکایت تھی
سامنے آ کے تم گلہ کرتے
-------------
میری چاہت میں گر کمی ہوتی
مجھ سے ایسے نہ تم ملا کرتے
--------
مار ڈالا تری جفاؤں نے
دوست ایسے نہیں کیا کرتے
---------
بے وفائی کی جن کو عادت ہے
بن کے اپنے ہیں کیوں ملا کرتے
------------
بے وفاؤں سے اس طرح ارشد
اہلِ دانش نہیں گلہ کرتے
-------
 

الف عین

لائبریرین
کل جو غزل دیکھی تھی، اس کا بھی مجھے ٹیگ نہیں ملا تھا، اس پر نظر پڑ گئی تو دیکھ لی تھی۔ آج اس کا تازہ ٹیگ ملا ہے!
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
عظیم
محمّد احسن سمیع :راحل:
سید عاطف علی
------------
فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن
------------
پیار ہوتا تو تم وفا کرتے
مجھ سے خود کو نہ یوں جدا کرتے
--------
درست
گر نہ ملتے مرے رقیبوں سے
میرے دل میں سدا رہا کرتے
---------
دردت
گیت الفت کے جب سناتا میں
دل کے کانوں سے تم سنا کرتے
----------
درست
دور جاتا اگر کبھی تم سے
------
دور تم سے اگر میں جاتا بھی
دن جدائی کے تم گنا کرتے
-----
پہلا متبادل بہتر ہے، شعر درست
بے وفائی تری نہ بھولوں گا
کاش ایسی نہ تم خطا کرتے
----------
شتر گربہ
تم کو مجھ سے اگر شکایت تھی
سامنے آ کے تم گلہ کرتے
-------------
درست
میری چاہت میں گر کمی ہوتی
مجھ سے ایسے نہ تم ملا کرتے
--------
درست
مار ڈالا تری جفاؤں نے
دوست ایسے نہیں کیا کرتے
---------
درست
بے وفائی کی جن کو عادت ہے
بن کے اپنے ہیں کیوں ملا کرتے
------------
ہیں ملا کرتے... اچھا اظہار بیان نہیں، اس شعر کو نکال دیں
بے وفاؤں سے اس طرح ارشد
اہلِ دانش نہیں گلہ کرتے
-------
ٹھیک، مگر اہل دانش کی کیا خصوصیت؟
 
Top