پہلا پاکستانی آکاپیلا میوزک چینل

سین خے

محفلین
Strepsils Stereo

29d6ypv.jpg


اسٹریپسلس سٹیریو پاکستان کا پہلا اور واحد "آکاپیلا"پر مبنی موسیقی کا پلیٹ فارم ہے۔ "آکاپیلا"موسیقی کا ایک منفرد انداز ہے جوموسیقی کے سازوں کو استعمال کئے بغیر سولو یا گروپ کی شکل میں پرفارم کیا جاتا ہے، صرف آواز سے موسیقی پیدا کی جاتی ہے۔ اس پلیٹ فارم کا پہلا سیزن 2017میں پیش کیا گیا تھا۔ ان نغموں کو مشہور فنکاروں علی نور، احسن پرویز، شیراز اپل، سارہ حیدر، عائشہ عمر، کامی پول،رابی پیرزادہ اور ابھرتے ہوئے گلوکار ہادی اپل نے گایا ہے۔ سٹریپسلس سٹیریو نے دوسرے سیزن کا آغاز ملی نغمے "میرا پاکستان "کی نئی کمپوزیشن سے کیا، یہ نغمہ پچھلے سال جشن آزادی کے موقع پر ترتیب دیا گیا۔ اس نغمے میں 100 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔
 

زیک

مسافر
دلچسپ۔ آکپیلا کا اپنا مزا ہے۔ میری بیٹی اس کی شوقین ہے۔

لیکن چینل کے نام سے لگتا ہے سب کا گلا خراب ہے
 

La Alma

لائبریرین
بہت عمدہ synchronization ہے۔ مکمل بیک گراؤنڈ میوزک کا گمان ہو رہا ہے۔ اس genre کو باقاعدہ طور پر پاکستان میں متعارف کرانے کا تجربہ بظاہر تو کافی کامیاب لگ رہا ہے۔ اس سے قبل صرف Mimicry کے آئٹمز میں ایسی چیزیں دیکھنے کو ملتی تھیں۔
 

La Alma

لائبریرین
دلچسپ۔ آکپیلا کا اپنا مزا ہے۔ میری بیٹی اس کی شوقین ہے۔

لیکن چینل کے نام سے لگتا ہے سب کا گلا خراب ہے
یہ ایک بزنس اسٹریٹجی ہے۔ جب ساز کا کام گلے سے لیا جائے گا تو گلا تو یقینًا خراب ہو گا ۔ تبھی تو Strepsils والوں کی پراڈکٹ بکے گی۔:)
 
Top