پہلا اور آخری کیفیت نامہ

جاسمن

لائبریرین
یہاں ہم اپنا یا کسی دوسرے محفلین کا پہلا کیفیت نامہ لکھیں گے نیز جن محفلین کو محفل میں آئے ایک سال بیت گیا ہو، ان کا آخری کیفیت نامہ شریک کریں گے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
مدیحہ گیلانی نے 10 اکتوبر 2010 کو اردو محفل میں شمولیت اختیار کی۔
16 مئی 2016 کو آخری بار محفل میں آئیں۔ ان کے بارے میں ایک بری خبر بھی سننے کو ملی کہ جس کی سچائی مشکوک رہی۔
مدیحہ گیلانی کا پہلا کیفیت نامہ:
رحمتِ سیدِ لولاک پہ کامل ایمان
امتِ سیدِ لولاک سے خوف آتا ھے
ان کا آخری کیفیت نامہ:
دُور تک کوئی سِتارہ ہے، نہ کوئی جگنو..!
مرگِ اُمّید کے آثار نظر آتے ہیں
ان کا آخری کیفیت نامہ پڑھ کے ان کے بارے میں آخری خبر ضرور ذہن میں آتی ہے اور بہت بے چینی محسوس ہوتی ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ انھیں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے. آمین!
 
ماہی احمد

آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
فرقان احمد
تاریخ رکنیت:4 مارچ 2013

پہلا کیفیت نامہ:4 مارچ 2013
اردو محفل پسند آ گئی ہے۔

آخری کیفیت نامہ:4 مارچ 2020
یُوں دیکھتی ہے گمشُدہ لمحوں کے موڑ سے
اِس زندگی سے جیسے کوئی واسطہ نہ تھا
 
فاخر رضا

محفلین
فرقان احمد
تاریخ رکنیت:4 مارچ 2013

پہلا کیفیت نامہ:4 مارچ 2013
اردو محفل پسند آ گئی ہے۔

آخری کیفیت نامہ:4 مارچ 2020
یُوں دیکھتی ہے گمشُدہ لمحوں کے موڑ سے
اِس زندگی سے جیسے کوئی واسطہ نہ تھا
اس بندے کا کوئی اشتہار لگواؤ بھائی لوگو
کہاں سے آیا کہاں گیا یہ
 
Top