پہاڑوں کا بین الاقوامی دن: سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد میں ایکٹیویٹیزکاسلسلہ

امجد میانداد نے 'ماحولیات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 3, 2013

  1. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    4,970
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    السلام علیکم،

    گزشتہ ہفتہ اسلام آباد ایونٹس کے لحاظ سے کافی مصروف رہا۔ ایک طرف ایف 9 پارک میں میگا سائیکل ریلی کی تیاریاں کی جارہی تھیں تو دوسری طرف روز اینڈ جیسمین گارڈن میں پھولوں کی تین روزہ نمائش پوری آب و تاب کے ساتھ جاری تھی۔ پاک وہیلز نے لیک وئیو پارک میں اپنا ایونٹ منعقد کر رکھا تھا اور لوگ اپنی گاڑیوں کو سجا سجا کر لائے تھے تو دوسری طرف ڈاگ شو میں مالکان اپنے کتوں کو خود سے بھی بہتر ثابت کرتے نظر آئے :)

    اب آج دعوت نامہ موصول ہوا ہے سی ڈی اے کی جانب سے 10 اور 11 دسمبر کو پہاڑوں کے عالمی دن کے سلسلے میں کچھ تقاریب کا جن میں 10 تاریخ کو 09:30 سے 02:00 تک لوک ورثہ میں فوٹو گرافی کی نمائش، پی ٹی وی سے متعلقہ ویڈیوز، فولک پرفارمنس اور 11 دسمبر کو ہائکنگ اور فولک ڈانس ٹریل 5 پہ۔

    فیر نا آخیو کے دیری نال دسیئے۔:)

    نیرنگ خیال ، سید زبیر ، خرم شہزاد خرم ، بھلکڑ ، فرحت کیانی ، ماہی احمد ، الف نظامی ، @اور تمام حضرات جو شرکت کر سکیں۔ :)
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,823
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    گڈ میں انشاءاللہ کوشش کروں گا ویسے دعوت عام ہے یا خاص خاص لوگ آئے گے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت شکریہ امجد میانداد ۔ 10 تاریخ تو ورکنگ ڈے ہی ہو گا۔ اگر میں خود نہ بھی جا سکی تو دوسروں تک اس ایونٹ کی خبر ضرور پہنچاؤں گی۔ ویسے لوک ورثہ اسلام آباد میں میری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1
  4. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    12,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    امتحان کی وجہ سے پھولوں کی نمائش رہ ہی گئی :sigh:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر