پھل اور فائدے

نیلم

محفلین
سیب

سیب بہترین دماغی غذا ہے کیونکہ اس میں دوسرے پھلوں کی نسبت فاسفورس اور فولاد زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے

اور فاسفورس دماغ کی اصلی غذا ہے سیب جگر کے فعل کو درست کر کے سستی رفع کرتا ہے۔۔

ذینی اور دماغی قوت بخشتا ہے اس کے متواتر استعمال کرنے سے خون صالح پیدا کرتا ہے۔ رنگت نکھرتی ہے

رخساروں میں سرخی پیدا ہوتی ہے۔ گردے اور دانتوں کے لیے بھی فائدہ بخش ہے خواتیں کو خصوصیت کے ساتھ سیب زیادہ مقدار میں کھانا چاہیے

بےبیز کی دفعہ بکثرت استعمال سے فیمیل کو بہت سی بیماریوں سے دور رکھتا ہے تاثیر کے لحاظسے سیب گرم تر ہے سیب کا مربہ

دماغ اور خون کی کمزوری کیلیے مفید ہے سیب کسی حد تک بھاری اور دیرپا ہضم ہوتا ہے
 

نیلم

محفلین
دھنیا

سرد خشک ہے۔ سبزیؤن کو لذیذ اور خوشبو دار بناتا ہے۔ دل اور دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ نیند لاتا ہے۔ قابض ہے۔ بھوک لگاتا ہے۔

زود ہضم ہے۔ جگر معدے اور انتریوں کو طاقت بخشتا ہے۔ یہ کچا ہی کھایا جاتا ہے۔ کھٹائی کے شاقین اس میں سرکہ ملا کر کھاتے ہیں جو کہ مفید نہیں سلاد کے ساتھ ٹماٹر کھائے جائیں تو زیادہ مفید ہے
دھنیا بخار کی شدت اور سوجن کو کم کرتا ہے۔ ماہرین صحت

خشک دھنیا بخار کی شدت کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ دھنیا ٹھنڈی تاثیر کی حامل خوشبو دار سبزی ہے ۔اس میں موجود پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، ،وٹامن اے اور وٹامن بی کافی مقدار موجود ہے۔۔


طبی مایرین اسے معدے کے لئے بھی بہترین قرار دیتے ہیں۔۔ اسے معدے کی کاکردگی بہتر بنانے والی دوائوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ دھنیئے کے استعمال سے بخار کی شدت اور سوجن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔۔جبکہ جوڑوں کے درد کے لئے بھی دھنیا بے حد مفید ہے۔۔یہ جسم میں انسولین کی پیداوار بڑھا کر شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔
 

نیلم

محفلین
انار

انار کی تین اقسام ہوتی ہیں
کھٹا انار، میٹھا انار اورکھٹا میٹھا انار

میٹھا انار اور انار کھٹا میٹھا انارکے خواص تقریبا 1 جیسے ہیں جب کہ کھٹے انار کے خواص تھوڑے مختلف ہیں۔

انار کا رنگ سرخ و سبز ہوتا ہے جب کےاس کے دانوں کا رنگ سفید اور سرخ ہوتا ہے اس کا مزاج سرد تر بدرجہ اول ہے

بعض اطباء اسے معتدل بھی کہتے ہیں اور کچھ کے نزدیک اس کا مزاج سرد خشک ہے لیکن سرد تر مزاج صحیح ہے اس کی خوراک حسب طبیعت ہے مگر دوا کے طور پر اسکا پانی دو تولہ تک ہے

اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں
انار دل کو طاقت دیتا ہے
جگر کی اصلاح کرتا ہے
خون صالح پیدا کرتا ہے
انار گرم مزاجوں کے لیے عمدہ غذا ہے
اس کا زیادہ استعمال پیٹ میں ہوا پیدا کرتا ہے
انار پیاس کو تسکین دیتا ہے
انار قابض ہے اس لیے اس کا زیادہ استعمال غذا کو فاسد کرتا ہے
انار تپ دق کے مریضون کے لیے بہتریں غذا ہے
انار قلیل الغذا ہے اور بچوں کو دانت نکالتے وقت دست آنے کی صورت میں بے حد مفید ہے
انار پیٹ کو نرم کرتا ہے
انار کھٹا میٹھا صفرا اور جوش خون بلڈ پریشر میں تسکین دیتا ہے
انار یرقان میں بھی مفید ہے
اس کے استعمال سے ذہنی بےچینی دور ہوتی ہے
قے اور متلی کو روکتا ہے
پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے سوزاک دور کرنے میں بہترین دوا ہے
 

نیلم

محفلین
بیگن

گرم خشک ہے۔
خون کو بگارتا ہے۔
تھوڑا اور کبھی کبھی کھائیں بلگمی مزاج والوں کے لیے خاص طور پر مفید ہے۔
تر کھانسی اور منہ میں پانی آنے میں مفید ہے۔
بھوک لاگاتا ہے ہاضمہ کو طاقت دیتا ہے
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بیگن

گرم خشک ہے۔
خون کو بگارتا ہے۔
تھوڑا اور کبھی کبھی کھائیں بلگمی مزاج والوں کے لیے خاص طور پر مفید ہے۔
تر کھانسی اور منہ میں پانی آنے میں مفید ہے۔
بھوک لاگاتا ہے ہاضمہ کو طاقت دیتا ہے
اس سے اب ذرا اجتناب کرنا پڑے گا۔ کیونکہ میں بینگن بہت کھاتا ہوں۔
 

نیلم

محفلین
سٹرابری

سٹرابری کھانے سے یاداشت بہتر بنائی جا سکتی ہے،
سٹرابری کو غذائیت سے بھر پور بینائی بڑھانے امراض قلب اور جلد کی شادابی کیلئے بہترین قرار دیا ہے۔
سٹرابری کینسر سے بچاو¿ کیلئے بھی انتہائی مفید ہے۔
سٹرابری میں فولک ایسڈ اور اینٹی ایکسڈینٹس وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں
جو
کینسر کی روک تھام میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
6 ماہ تک روزانہ 7 گرام تک سٹرابری کے استعمال سے امراض سے بچا جاسکتا ہے۔
سٹرابری بینائی ، قلب اور جلد کیلئے بہترین ہے ,
 

نیلم

محفلین
لیچی کا استعمال جلد کیلئے انتہائی مفید

گرمیوں میں پھلوں کی بہار نظر آتی ہے۔
ایسی ہی ایک سوغات لیچی بھی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس موسم میں لیچی کا استعمال نہایت ہی مفید ہے۔
اوپر سے سرخ اور اندر سے رس دار سفید گودے والی کھٹی میٹھی لیچی، گرمیوں کا خاص پھل ہے۔
جس میں مختلف قسم کے نیوٹریشنز اور وٹامنزموجود ہوتے ہیں۔
خاص طور پرلیچی میں وٹامن سی کی بڑی مقدارموجود ہوتی ہے۔
روزانہ سو گرام لیچی کا استعمال پورے دن کی وٹامن سی کی ضرورت پوری کردیتا ہے۔ لیچی میں چکنائی بہت ہی کم ہوتی ہے۔
جس کی وجہ سے یہ پھل تمام عمر کے افراد کے لیے فائدے مند ہے۔
تازہ لیچی اسکن بہتر بناتی ہے اور جسم کو طاقت دیتی ہے۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
بہت خوب بہت اچھی شئیرنگ ہے پھل اور سبزیاں اور ایسے قدرتی تحفہ جات تو بلاشبہ مفید ہیں ہی مگر ان کے بیان کردہ مخصوس خواص اور مہیا کردہ معلومات کی اپنی صحت کس حد تک ہے؟ :?:
 

نیلم

محفلین
بادام

موسم سرما میں اس کے استعمال سے کھانسی
اور
دمہ سے محفوظ رہاجا سکتا ہے۔
بادام کھانے سے حافظہ تیز ہوتا ہے۔
بادام انسانی جسم کی کئی کمزوریوں کو دور کرتا ہے۔
بادام کھانے سے کھانسی اور دمہ سے بچا جاسکتا ہے۔ بادام کا استعمال دل کو بھی مضبوط رکھتا ہے۔
بادام کی مناسب مقدار روزانہ کھانے سے موسم سرما کے دوران نہ صرف نظر کی کمزوری سے بچا جاسکتا ہے
بلکہ
سینے کی تکالیف سے بھی دور رہاجاسکتا ہے۔
 
Top