تعارف پھر اس کے بعد،،،،،،،،،،،،،،؟؟؟

بنگش

محفلین
السلام و علیکم، محترم ممبران آپ شائد اس تعارف کا عنوان دیکھ کر میری ذہنی صحت پر شک کریں ، لیکن حکم عقوبت جاری کرنے سے پیشتر ضروری ہے کہ دامن یو سف پر بھی ایک نظر ڈال لی جاے۔ تو یوں ہے کہ میں پانچ بار اپنا تعارف بھیجنے کی کو شش کر چکا ، پر کیا کیجیئے اس کے۔ای۔ایس۔سی کا ابھی تعارف مکمل ہوا نہیں ہوتا تو بجلی چلی جاتی ہے۔ پھر اس کے بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیر تو صاحب اب اللہ سے امید ہے کہ یہ تحریر مکمل بھی ہو جاے گی اور پوسٹ بھی، تو جناب میں تاریخ اور سیاست کا انتہاي ابتدائ درجہ کا طالبعلم ہوں ، البتہ اردو شاعری سے بھی دیوانگی کی حد تک( بلکہ اس سے باہر تک) لگاو ہے ۔
ایک عرض اور بھی کر دوں ، میں مزدور پیشہ آدمی ہوں اگر کہیں میری اردو میں کوئ خامی نظر آئے تم نظر انداز مت کیجیئے گا، بلکہ میری رہنمائ فرما دیحیئے گا، شکر گزار رہوں گا۔ آّپ کے مشوروں اور رہنمائ کا منتظر،،،،،،آر۔کے۔بنگش
 

شمشاد

لائبریرین
بجلی کے معاملے میں مجھے آپ سے پوری پوری ہمدردی ہے۔

اردو محفل میں خوش آمدید۔ بس آتے رہیے گا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
پیشے کا وہی واسطہ ہے اردو سے جیسا تیشے کے ساتھ فرہاد کو تھا -
تیشے بغیر مر نہ سکا کوہکن اسد
سرگشتہء خمارِ رسوم و قیود تھا

خوش آمدید آر-کے بنگش صاحب - مجھے بھی شاعری سے دیوانگی کی حد تک لگاؤ ہے - :)
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید آر ۔ کے بنگش صاحب، ہم آپ کے اعلٰی ذوق کے نمونے "پسندیدہ کلام" میں دیکھ چکے ہیں۔ اُمید ہے آپ سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شمعِِ شاعری کے پروانے یہاں کم نہیں ہیں امید ہے محفل آپ کے اعلٰی ذوق کی تسکین کا باعث بنے گی۔

خوش رہیے!
 

الف عین

لائبریرین
خوض آمدید بنگش۔ پسندیدہ کلام میں پسند دیکھ چکے، اب آپ کو مزید دیکھنا۔۔ مطلب تعارف کی خواہش ہے۔
 

بنگش

محفلین
آپ تمام حضرات کا بہت بہت شکریہ، اگر بات ہم شاعری کی کریں تو یقین کیجیئے شاعری کا جتنا اچھا انتخاب مجھے یہاں دیکھنے کو ملا، اردو کی کسی دوسری سائٹ پر یہ نظر نہیں آتا۔
اردو کا پیشہ سے کیا تعلق؟ ارے صاحب ! آپ نے ابھی تک اردو معلی پڑھی ہو گی، اردو محلّہ سے شائد آپ کا واسطہ نہیں پڑا۔یہاں تو ردائے اردو پر وہ نقش ونگار کندہ کیئے جاتے ہیں کہ میر و غالب کی یہ زبان کسی بیہودہ اسٹیج ڈرامے کا نقشہ پیش کرنے لگتی ہے۔ اور مجھے اپنا زیادہ وقت اسی ماحول میں گزارنا پڑتا ہے۔
 

طالوت

محفلین
فکر کیوں کرتے ہیں جناب ؟ آپ کو تو اردو محلہ میں وقت گزارنا پڑتا ہے ، اور ہمیں آتی ہی صرف اردو محلہ ہے ، اور جو آتی تھی وہ یوں بھی لگتا ہے کہ اب جاتی ہی جاتی ہے ۔۔۔
وسلام
 

پپو

محفلین
لیں جناب بنگش صاحب آپ کی اور میری ایک بات تو ملتی ہے یعنی آپ بھی بجلی کے ستائے ہوئے ہیں اور میں بھی اور اس دور میں کسی ایک قدر کا مشترک پایا جانا بھی اچھے تعلقات کا پیش خمہ ہوسکتا ہے
پپو کی طرف سے اردو محفل پر خوش آمدید امید خوب جمے گی
 
Top